تازہ ترین

پریس کالونی میں سوشل ویلفیئر ہیلپروںکا احتجاج | برطرفی کا حکمنامہ واپس لینے کی مانگ

سرینگر //محکمہ سماجی بہبود میں سپر وائزروں کے ساتھ کام کررہی918 خواتین ہیلپروں کو بر خواست کرنے کے خلاف پریس کالونی میں سپر وائزراور ہلپروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کر کے اس حکم نامے کو واپس کر نے کا مطالبہ کیا ۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہلپروں کو بغیر اجازت محکمہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ کے این ایس کے مطابق سنیچر کووادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہیلپروں کی ایک بڑی تعداد نے پریس کالونی لالچوک میں سرکاری حکم نامے کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل ہیلپرحکم نامے کو فوری طور واپس کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔احتجاجی خواتین بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ،چھین کے لیں گے اپنا حق۔ہلپروں کے ترجمان نے بتایا وہ گزشتہ3سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں احتجاج کر رہے تھے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے حکم نامے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔   

تازہ ترین