تازہ ترین

آلوچی باغ میں ترکھان کرنٹ لگنے سے فوت

سرینگر//آلوچی باغ سرینگر میں جمعہ کو ایک دلدوز حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک ترکھان لقمہ اجل بن گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوا۔ آلوچی باغ میں 27سالہ ترکھان اشفاق احمد تیلی اور اسکا ساتھی کام کررہے تھے جس کے دوران دونوں کو ترسیلی لائن کی کرنٹ لگ گئی۔ کرنٹ لگنے سے ترکھان بری طرح جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اشفاق نے دم توڑ دیا۔ اسکے ساتھی کی حالت قدرے مستحکم ہے۔  

چھانہ پورہ سرینگر میں گرینیڈ حملہ

سرینگر//چھانہ پورہ سرینگرعلاقے میں نا معلوم افراد نے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پرہتھ گولہ پھینکا ، جس کے دھماکے سے ایک اہلکار اور ایک خاتون کو چوٹیں آئیں۔سی آر پی ایف ترجمان ابھے رام نے  بتایا کہ تقریباًایک بجکر 15منٹ پر نامعلوم مشتبہ جنگجوئوں نے 29بٹالین سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا، جو پولیس چوکی چھانہ پورہ کے متصل روزانہ ڈیوٹی دے رہے تھے۔گرینیڈ  زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے آہنی ریزوں کی زد میں آکر کانسٹیبل جتیندر کمار زخمی ہوا جبکہ راہ چلتی ایک خاتون کو بھی چوٹیں آئیں۔پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں نزدیکی سب ڈسٹرکٹ اسپتال چھانہ پورہ لیا گیا۔جہاں انکا علاج معالجہ کیا گیا۔ حملے کے فوراً  بعد پولیس اور فورسزے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔ پولیس پوسٹ کے باہر کچھ دیر تک سرینگر چاڑورہ روڑ پر گاڑی