سپرسپیشلٹی اسپتال میں غیرمعیاری ماسک فراہم کرنے کاالزام

سرینگر //سپر سیپشلٹی اسپتال شرین باغ میں تعینات مریض، تیمادار وںاورعملہ کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے ماسک فراہم کئے گئے ہیں، لیکن ماسک غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مریضوں اور عملہ کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ماسک کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے جلد کٹ جاتے ہیں اور انہیں دن میں کئی مرتبہ ماسک بدلنے پڑتے ہیں۔ اسپتال میں زیر علاج بشیر احمد نامی ایک مریض نے بتایا ’’ مریضوں اور ملازمین کو ماسک فراہم کیا جاتا ہے لیکن ماسک آدھے گھنٹے کے بعد کٹ جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دن میں صرف ایک ہی ماسک فراہم کیا جاتا ہے اور ماسک جلدی کٹ جانے کی وجہ سے ان کو دن بھر بغیر ماسک کے رہنا پڑتا ہے‘‘۔ اسپتال میں کام کرنے والے ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’’ جے کے میڈیکل سپلائز کارپوری

میرواعظ فاروق اور عبدالغنی لون کو عوامی مجلس عمل کا خراج

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے بانی میرواعظ مولوی محمدفاروق اور21مئی1990کوحول میں فورسزکی فائرنگ سے جان بحق لوگوں کی30ویں اورمرحوم عبدالغنی لون کے18ویں برسیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت اداکرت ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جو پروگرام منعقد کئے جاتے تھے ،وہ اس سال کووِڈ-  19کی عالمگیر وباء اورمسلسل لاک ڈائون اورحریت چیرمین میرواعظ عمرفاروق کی لگاتار نظر بندی کی وجہ سے فی الحال ملتوی کئے جاتے ہیں،تاہم 21مئی کے پروگرام کے بارے میں حریت کانفرنس فیصلہ کرکے عوام کو آگاہ کرے گی ۔ ایک بیان میں عوامی مجلس عمل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس کے عشرئہ نجات کے آخری ایام میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنی پنچ وقتہ نما زوںاور دعائوں میں مرحوم مولوی محمدفاروق اور1931 سے لیکرآ ج تک کے جان بحق ہوئے جموںوکشمیر کے لوگوں کے درجات کی بلندی کے علاوہ موجودہ متعدی اور خطرناک وبا سے پوری انسانیت کی

بالہامہ نہر حکام کی بے حسی کا شکار:احسان پردیسی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بالہامہ میں گھیر کول نہر کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ  اس نہر کی مرمت فوری طورشروع کی جائے۔ پارٹی کے نائب صدر احسان پردیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے 2014کے تباہ کن سیلاب کے دوران یہ آبپاشی نہر بلاک ہوگئی تھی جوکئی علاقوں کیلئے آبپاشی کا واحد ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے تقریباً800 ہیکٹر اراضی سیراب ہوتی تھی، اس کے علاوہ مقامی آبادی اس نہر کا پانی دیگر گھریلو سرگرمیوں کے لئے بھی استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آرڈر نمبر227PDبتاریخ13جون 2018کے تحت اس نہر کی بحالی کیلئے مختص رقومات کا کوئی اتہ پتہ نہیں کیونکہ ابھی تک اس نہر پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے نہر کی بحالی کیلئے درکار4.97لاکھ روپے کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ پر زور دیا کہ ڈریجنگ اور دیگر ض

دلی میں چند عناصر کشمیریوں کے مفادات کے دشمن: جگمو ہن سنگھ

سرینگر//آل پارٹیز سکھ کوارڈی نیشن کمیٹی کے صدر جگ موہن سنگھ رینا نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مقیم کچھ لوگ حکومت ہند اور کشمیر کے عوام کے مابین خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے تاکہ کشمیریوں اور وزیر اعظم کے مابین مزید محبت ختم نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وزیراعظم مودی عام کشمیریوں کے زخموں پر مرحم لگانا چاہتے ہیں لیکن کشمیری مخالف لابی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر میں4 جی انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔  

بی ایس این ایل دفاتر پر پھر لوگوں کا تانتا بندھ گیا

سرینگر// وادی کشمیر میں مواصلاتی خدمات کی معطلی کے پیش نظر لوگوں نے پھر سے مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے دفاتر کے چکر کاٹنا شروع کردئیے ہیں۔ تاہم ماضی کے برعکس انہیں اب پولیس کی لاٹھیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جمعے کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایکسچینج روڑ پر واقع بی ایس این ایل دفتر پہنچی۔ وہ یہاں اپنے بی ایس این ایل لینڈ لائن و موبائل فون نمبرات کی بل جمع کرنے، نئے سم کارڈ حاصل کرنے اور بند پڑے لینڈ لائن و موبائل نمبرات کو بحال کروانے کے لئے آئے تھے۔تاہم جب بی ایس این ایل دفتر کے باہر لوگوں کی طویل قطار لگ گئی تو وہاں پہلے سے تعینات پولیس اہلکاروں نے لاٹھیاں برسا کر ان کو وہاں سے منتشر کردیا۔ وادی میں مواصلاتی خدمات کی معطلی کے ساتھ ہی بی ایس این ایل کے مرکزی دفتر پر کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہونا شروع ہوگئی ۔ جمعہ کو بھی سخت سیکورٹی

خالہ پورہ ڈلگیٹ میں نلکوں سے آلودہ پانی برآمد

سرینگر// خالہ پورہ ڈلگیٹ میں جمعہ کی صبح لوگ اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے نلکوں سے سرخ پانی آیا۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں وقت وقت پر پانی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور جمعہ کو صبح کے وقت سرخ پانی نلکوں سے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کا رنگ دیکھ کر وہ ہکا بکا اور خوف زدہ ہوکر رہ گئے جس کے بعد متعلقہ محکمہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں محکمہ کی ایک ٹیم بھی وہاں پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ برتنوں میں سرخ رنگ کے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے۔ بعد میں مذکورہ ٹیم نے شہریوں سمیت سلیمان ٹینگ پرموجود اُس ٹنکی کا معائنہ بھی کیاجس سے پانی کی سپلائی ہوتا ہے۔ محکمہ کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے پانی اور ٹنکی کا معائنہ کیا اور صبح کے وقت کچھ وقفہ کیلئے گدلاور سرخ رنگ کا پانی علاقے کو سپلائی ہوا ہوگاتاہم بعد میں صاف پانی کی سپلائی بحال ہوئی۔مذکو

۔100 فرضی و جعلی اجازت نامے ضبط | آج سے کڑی کارروائی ہوگی: پولیس

سرینگر //سرینگر میں پولیس نے انتظامیہ کی طرف سے لازمی خدمات کیلئے اجرا کئے گئے خصوصی پروانوں(پاس) کی جانچ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چند روز قبل سرینگر میں ایک ناکے کے دوران انتظامیہ کی جانب سے اجرا کئے گئے خصوصی پاس چیک کئے ، جس کے دوران خصوصی اجازت ناموں میں قلم زنی، سکین کر کے پاس اور اجازت ناموں کی فوٹو سٹیٹ کاپیاں کر کے پرائیویٹ گاڑی مالکان کو پکڑا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹویٹر پر  پیغام دیا تھا کہ 90فیصد لوگ غیر ضروری طور نجی گاڑیوں کا استعمال کر کے گھروں سے باہر نکلتے ہیں جسے ٹالا جاسکتا ہے۔چنانچہ سنیچر سے پولیس نے شہر میں خصوصی اجازت ناموں کاغلط استعمال کرنے، ان میں قلم زنی کرنے نیز فوٹو سٹیٹ ساتھ رکھنے کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس نے ایسے 100فراڈ اجازت ناموں کو ضبط کیا اور گاڑی مالکان کو وارننگ دی کہ دوبارہ پکڑا گیا تو گاڑیاں ضبط ہونگی۔پولیس بیا

نوہٹہ میں گرینیڈ دھماکہ،4فورسز اہلکار زخمی

سرینگر // نوہٹہ میں مشتبہ جنگجوئوں کی جانب سے ایک گرینیڈ حملے میں پولیس و فورسز کے 4اہلکار زخمی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے نوہٹہ علاقے میں جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز ونگ ایس ایس بی پر گرینیڈ پھینکا جو اہلکاروں کے درمیان زوردار ھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 4اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر انوراگ رائو،  پولیس کانسٹیبل عبدالمجید، ہیڈ کانسٹیبل سناتا کمار اور کانسٹیبل دو گیش شامل ہیں۔واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔  

مئیر سرینگر نے شہر میں سینی ٹائزیشن مہم کی نگرانی کی

سرینگر//مئیر سرینگر جنید عظیم متو نے ڈپٹی مئیر پرویز احمد قادری کے ہمراہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کووڈ19 کی روکھتام کیلئے جاری سنی ٹائزیشن کے کام کی نگرانی کی۔مئیر نے نٹی پورہ،چھانہ پورہ ،رام باغ متھن اور نوگام کے علاوہ کئی علاقوں میں سنی ٹائزیشن کیمکل مکسچر چھڑکائو کرنے کے کاموں کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سرینگر میں سنی ٹائزیشن کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے تاکہ کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔  

قمرواری میں کرنٹ لگنے لائن مین لقمۂ اجل

سرینگر//محکمہ بجلی کاایک لائن مین فروٹ منڈی پارمپورہ میں ترسیلی لائینوں کی مرمت کرتے ہوئے برقی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق فروٹ منڈی پارمپورہ میں محکمہ بجلی کا ملازم بشیراحمد پرے ولدغلام محمدساکن پارمپورہ ترسیلی لائن کی مرمت کررہاتھاکہ اس دوران اس کاہاتھ بجلی کی ہائی ٹینشن تار سے چھوگیاجس کے نتیجے میں اسے بجلی کاشدیدجھٹکا لگااوروہ بجلی کے کھمبے سے نیچے گرگیا۔اُسے فوری طور اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملازم ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کاکرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بنا۔ 

جامع مسجد میں تراویح نہیں ہوگی:انجمن اوقاف

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ماہ رمضان کی آمد پر ملت اسلامیہ خصوصاً مسلمانان جموںوکشمیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انجمن نے کووڈ۔19 کے پیش نظر طبی ماہرین کی ہدایت کو مدنظر رکھ کر جامع مسجد میں نہ صرف نماز جمعہ بلکہ تراویح کوبھی موقوف کردیا ہے۔ بیان کے مطابق حالات سازگار ہوتے ہی جامع مسجد میں حسب سابق نمازوں کا اہتمام ہوگا۔  لہٰذا عوام کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ پنچگانہ نمازوں کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور اللہ رب العزت سے اس وبا کے خاتمہ کیلئے دعا کریں۔    

لاوڈا نے حبک اور چندپورہ میں تین ڈھانچے منہدم کئے

سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو حبک اور چندپورہ ہارون میں غیر قانونی ڈھانچے منہدم کئے۔لاوڈا کے انفورسمنٹ افسر کی قیادت میں محکمہ کی ایک ٹیم نے ان علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیر ہورہے تین ڈھانچوں کو منہدم کیاجس مین ایک دومنزلہ مکان بھی شامل ہے۔موصولہ بیان کے مطابق چند خود غرض لوگ لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ۔بیان کے مطابق لوگوں کی مزاحمت کے باوجود ان ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔لاوڈا ٹیم کے ہمراہ پولیس بھی تھی۔  

سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین نان شبینہ کے محتاج

سرینگر// وبائی بیماری کورونا لاک ڈوان کے دوران مخکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ہمراہ صف اول پر کام کرہے ایس آر ٹی سی کے ملازمین گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،جس کے نتیجے میں وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وادی میں کرونا کرفیو کے نتیجے میں بندشوں کے دوران انتظامیہ نے گھر گھر صارفین تک راشن پہنچانے کا  سلسلہ شروع کیا ہے،جس کے نتیجے میں سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈرائیور بھی اُن کے ہمراہ گھر گھر اور محلہ محلہ راشن پہنچانے میں صف اول پر کام کرہے ہیں۔ ان ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ4ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے،جس کے نتیجے میں ان کا اہل و عیال نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے۔ ان ڈرائیوروں نے بتایا کہ اب جب وادی میں ہر سو بندشیں ہیں اور صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے،اس کے باوجود بھی وہ اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر لازمی سروس فراہم کررہے ہیں،تاہم

کرونا وائرس | کشمیر یونیورسٹی کامحکمہ صحت کومکمل تعاون دینے کا فیصلہ

سرینگر// کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے محکمہ صحت کوتعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں کل جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن اور محکمہ صحت پر مشتمل ایک ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کشمیر یونیورسٹی کوویڈ19کے ٹیسٹ کرانے حوالے سے بات چیت کی ۔ ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی میںبائیو ٹیکنالوجی ،بائیو کمسٹری اور کلنیکل بائیو کمسٹری شعبوں کا معاینہ کیا اور ان لیبارٹریوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ ان لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے ۔ٹیم نے یہاں سائنسدانوں اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور ان لیبارٹریوں میں کووید-19کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ان سے مشورہ کیا ۔اس موقعہ پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی اپنے طور سے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ان لیبارٹریوں میں مو

جامع مسجد میں کوئی تقریب نہیں ہوگی:انجمن اوقاف

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک بیان کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر امسال شب برات کے سلسلے میں جامع مسجد میں کوئی تقریب انجام نہیں دی جائے گی۔ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے سلسلے میںطبی ماہرین اور متعلقین کی آرا کے پیش نظر شب برات پر نہ تو میرواعظ محمد عمر فاروق کی مجلس وعظ خوانی ممکن ہے اور نہ توبہ و استغفار کی خصوصی مجلس کا انعقاد ممکن ہے۔ انجمن نے میرواعظ کی جانب سے یہ اپیل دہرائی کہ شب برات اپنے اپنے گھروں میں ہی توبہ و استغفار ، نوافل نمازوں اور ذکر و اذکار کے ساتھ انجام دیںاور اللہ کے حضور نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ بلا امتیاز پوری انسانیت کیلئے اس وبا سے نجات اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کریں۔      عالمی وباء سے نجات کیلئے دعا کریں: ڈاکٹر فاروق/مولوی ہمدانی سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جم

سینٹرل یونیورسٹی داخلہ امتحانات | درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

سرینگر//سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیراوردیگریونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ،پانچ سالہ انٹی گریٹڈ،انٹی گریٹڈایم فل،پی ایچ ڈی ،بی وی اوسی،تین سالہ انٹی گریٹڈ اورپی جی ڈپلومہ پروگراموں میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل 2020تک بڑھائی گئی ہے۔ مزیدتفصیلات کیلئے خواہشمندامیدوارویب سائٹ  یاٹیلی فون نمبرات7889575375اور 7889575376پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔  

شب برأت | کورونا صورتحال کے مدنظر سرینگر میں اجتماعات پر پابندی

سرینگر// وادی میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے بیچ شب برات پر انتظامیہ نے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عالم اسلام میں14شعبان المعظم کو شب برات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔کوروناوائرس سے پید ا شدہ صورتحال کے مدنظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سرینگر میں شب برات کے مقدس موقعہ پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی نقل و حمل پر پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں 8 اور 9 اپریل کی درمیانی رات کے دوران جاری رہیں گی۔اِس سلسلے میں حکمنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔     ائمہ حضرات مساجد میں لائوڈ اسپیکر استعمال کریں :مفتی اعظم  بلال فرقانی  سرینگر //مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ائمہ کرام کو مشورہ دیا ہے کہ مساجدکے لائوڈ اسپیکروں سے درو

کورونا : عید گاہ اور لال بازا ر کنٹین منٹ زون قرار دینے کے بعد سیل

سری نگر// سری نگر کے عیدگاہ اور لال بازار علاقوں کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کومنگل کے روز سیل کیا گیا ۔اِن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس سے متاثرہ کئی اَفراد کے رِپورٹ موصو ل کرنے کے بعد لیا گیا۔  ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ،جنہوں نے اِس سلسلے میں احکامات جاری کئے ، نے کہا کہ ان علاقوں کو سیل کرنے کا مقصد کورونا وائرس کی وَباءکو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس عمل سے ان علاقوں میں سروے کا کام بھی ممکن ہوجائے گا۔  اقبال چودھری نے کہا کہ سیل کئے گئے تمام علاقوں میں اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات پہنچانے کے لئے باقاعدہ ایک منصوبے کی تشکیل یقینی بنائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیلنگ آڈر پر سختی سے عمل آوری کے لئے باقاعدہ نگرانی عمل میں لائی جائے گی اور اِس کے علاوہ اِن علاقوں میں طبی ٹیموں کو بھی بھیج دیاجائے گا۔  شاہد اقب

مختلف علاقوں میں اساتذہ نے رضاکارانہ طور آن لائن تدریس شروع کی

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے سربراہ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کورونا وائیرس کے پھیلاؤ سے متعلق اُن کے نام سے پھیلائی جا رہی غلط خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ایک خبر کے تعلق سے ڈائریکٹر سکمز نے کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ ڈائریکٹر سکمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ من گھڑت باتیں ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ واقعوں میں یقین نہ کریں ۔   

لاک ڈاؤن کی مہربانی | دودھ سپلائی کرنیوالوں کو بھی روک دیا گیا

سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے انتظامیہ نے شہر بھر میں سخت بندشیں عائد کر دی ہیں اور عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاہم اس بیچ شہر کے متعدد علاقوں میں گھروں میں محصور لوگوں کو دودھ سپلائی نہیں ہو سکا ہے کیونکہ متعدد علاقوں میں دودھ سپلائی کرنے والوں کو بھی روک دیا گیا۔ اس دوران پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ہدایات کے مطابق کرفیو پاس کے بغیر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ شہر میں جو دودھ گھر گھر  سپلائی کیا جاتا ہے اس کی قلت پیدا کا امکان ہے ۔شہر سرینگر میں اس وقت جو دودھ پہنچ رہا ہے وہ  چاڈورہ ، پلوامہ ، بڈگا م اور دیگر علاقوں سے آتا ہے اور دودھ سپلائی کرنے والوں کو روکنے سے شہر میں دودھ کی کمی ہونے کا امکان ہے۔حیدپورہ ، صنعت نگر ، چھان پورہ ، باغات ، برزلہ ، بمنہ ، ایچ ایم ٹی سمیت کئی علاقوں سے لوگوں نے کش