تازہ ترین

گھریلو پروازو ں کا 68واںدِن

  سرینگر//جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کی سر نو بحالی کے68  واں دِن 2,081مسافروں کو لیکر جمعہ کو24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔819مسافروں سمیت9کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1262مسافروں کو لے کر15 پروازیں سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 524گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 39,268مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر846گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں 1,08,012مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیرمیں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذر

ڈاکٹر مقبول لون نوکری سے سبکدوش

 سرینگر/صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں شعبہ ریڈیولوجی کے سربراہ ڈاکٹر مقبول لون جمعہ کو نوکری سے سبکدوش ہوئے ۔اس موقعے پر ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ ، طبی و نیم طبی عملہ کے علاوہ اشتیاق بیگ نے ڈاکٹر مقبول لون کونیک تمنائوں کے ساتھ رُخصت کیا گیا ۔ ڈاکٹر مقبول لون کینسر سوسائٹی آف کشمیر کے وائس چیرمین بھی ہیں جبکہ موصوف جی آر بیگ میموریل کے بانی ممبران میں سے ایک ہیں ۔متعلقہ شعبے کے ملازمین نے ان کے اعزاز میں مختصر سی الوداعی تقریب رکھی تھی ،جس کے دوران بتایا گیا کہ موصوف نے ہمیشہ سے ہی اسپتال کی بہتری اور مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا تھا ۔   

شہر میں زیومی کے مخصوص شو روموں کاا فتتاح

سرینگر// موبائل تیار کرنے والی کمپنی زیومی نے وادی میں پہلی مرتبہ اپنے خصوصی اسٹوروں کو قائم کیا۔ کمپنی نے شہرمیں مولانا آزاد روڑ اور جواہر نگر علاقوں میں یہ اسٹور قائم کئے۔ان شو روموں کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ نے کیا جبکہ انکے ہمراہ پی ڈی پی کے یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو ،سالا سیلز کے جاوید بزاز اور22کیراٹ(ایم آئی اسٹور) مولانا آزاد روڑ کے مالک حیات قریشی بھی موجود تھے۔ صارفین کو ان اسٹوروں پر’’زیومی‘‘ کے تمام مصنوعات دستیاب ہونگے۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ’’ زیومی ‘‘موبائل اور ایل ای ڈی کے علاوہ کئی ایک زمروں میں بھی موجود ہے،اور صارفین کو ان مصنوعات کے وسیع اقسام ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہونگے۔تقریب میں بتایا گیا کہ زیومی فی الوقت بھارت میں موبائل فونوں اور ایل ای ڈیز میں صف اول پر راج کر رہا ہے،اور یہ بھارت میں&nbs

گرین بیلٹ میں لاوڑا کی کاروائی ،مکان منہدم

سرینگر// شہر کے گرین بیلٹ میں واقع لشکری محلہ میں لاوڑا کے انہدامی عملے نے جمعہ کو غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے ایک منزلہ مکان کو منہدم کیا۔اس مہم کی نگرانی محکمہ کے انفورسمنت افسر کر رہیں تھے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں کرونا لاک ڈائون کے نتیجے کا بے جا فائدہ اٹھا کر اس ڈھانچے کی تعمیر کی گئی تھی۔    

حاجی عبدالرحمان لون کی فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد

  سرینگر//  عوامی مجلس عمل کے سرکردہ اور بزرگ رہنما حاجی عبدالرحمن لون کی اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب جمعہ کوتنظیم کے زیر اہتمام تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انجام دی گئی۔اس موقعہ پر مرحومکی پانچ دہائیوں پرطویل مشتمل سماجی ، فلاحی اور سیاسی خدمات اور تنظیم کے تئیں دی گئی قربانیوں کو یاد کرکے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ مرحوم کی وفات کو تنظیم کی صفوں میں ایک زبردست خلا قرار دیتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔  

بمنہ کے لاپتہ اسکالر کے اہلِ خانہ کاپریس کالونی میں احتجاج

سرینگر // بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں نے سوموار کے کوپریس کالونی احتجاج کیا اور اس کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اور فوج سے مدد کی اپیل کی۔احتجاجیوں میں بیشتر خواتین شامل تھیں ،جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’پولیس سے مدد‘ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔بمنہ سے تعلق رکھنے والا کشمیر یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار ولد مرحوم غلام محی الدین ڈار وسطی ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں 13 جون کو ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہوا تب سے لیکر آج تک اس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں۔احتجاجی خواتین نے بتایا کہ بمنہ کے 6نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ سیروتفریح کے لئے ناراناگ وانگت کنگن گئے جہاں سے وہ صحت افزا مقام گنگہ بل کی جانب روانہ ہوئے اور شام کو جب وہ وہاں سے واپس چل پڑے تو ہلال احمد ڈار پیچھے رہ گیا او

دارالخیرکی ٹرانسپورٹروں کی مالی معاونت

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل  نے جموںوکشمیر کی موجودہ ابتر اور سنگین صورتحال کووڈ۔ 19 کے سبب جملہ معاشی و اقتصادی سرگرمیاں معطل رہنے اور شدید لاک ڈائون کی وجہ سے سماج کے مختلف طبقے جن گوناگوں مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اُن پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یوں تو سماج کے سبھی طبقے موجودہ حالات سے شدید طور پر متاثر ہیں تاہم ٹرانسپورٹرس اور اس صنعت سے جڑے وابستہ افراد کچھ زیادہ ہی  مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ چنانچہ دارالخیرکے سرپرست اعلیٰ کی ہدایت پر ادارہ نے شہر سرینگر سے وابستہ پانچ منی بس یونینوں (Tata 407) کے ذمہ داروں کو بطور ْٹوکن مبلغ5,00,000 روپے  بصورت چیک سپرد کیں تاکہ وہ اس صنعت سے وابستہ حد درجہ ضرورتمندوںکو ممکنہ مالی تعاون فراہم کرسکیں۔ میرواعظ منزل  نے  کشمیر کی این جی اوز اور دیگر فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرانسپ

ڈلگیٹ میں قصابوں کی13دکانیں سیل

سرینگر//سینٹرل کارڈی نیشن کمیٹی ڈلگیٹ نے تحصیلدار ساوتھ اوردیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ حکام کوروناوائرس کے چلتے گراں بازاری اورناجائز منافع خوری کرنے والے دکاندار وں اورقصابوں کیخلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کمیٹی کے بیان میں کہاگیاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ فوڈمحمداکبر ،ایگزیکٹومجسٹریٹ فیاض احمداور تحصیلدار ساوتھ سری نگررابیہ یوسف پرمشتمل ایک چیکنگ اسکارڈ نے ڈلگیٹ علاقہ میںسرکاری نرخنامے کوبالائے طاق رکھنے اوردیگرخلاف ورزیوں کی پاداش میں قصابوں کے13دکانات سربمہرکردئیے ۔بیان کے مطابق زبانی تاکید وتلقین کے باجود یہاں مین بازار میں قصاب لوگوں سے گوشت کی منہ مانگی قیمت وصول کرنے کے مرتکب ہورہے تھے ،اورجب وہ اپنی اس حرکت سے بازنہیں آئے توحکام نے فوری کارروائی عمل میں لاکر قصابوں کے دکانات سیل کردئیے ۔بیان کے مطابق قصابوں نے اپنے دکانات بندکررکھے ہیں اوروہ گھروں کے اندرسے ہی گوشت فرو

منٹو سرکل کالوآلوچی باغ میں پانی کی قلت

سرینگر//منٹو سرکل کالونی آلوچی باغ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی متاثر ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ کالونی میں محکمہ جل شکتی نے پانی کی پائیپیں بچھائی ہیں تاہم ان میں پانی نہیں آتا ہے ۔لوگوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کو آگاہ کیا کہ علاقے میںپینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاہم آج تک ایسا نہیںکیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے ۔  

بجلی کی آنکھ مچولی| آبی گذر میں آبادی پریشان

 سرینگر //جھلسادینے والی گرمی میں آبی گذر میں بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی باشندگان نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے علاقہ میںبجلی کی آنکھ مچولی کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اوربجلی کی بے وقت کٹوتی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔سجاد احمد نامی مقامی شہری نے بتایا کہ بجلی کی اس آنکھ مچولی سے لوگوں کا گرمی سے بُراحال ہوجاتا ہے ۔مقامی آبادی نے محکمہ پی ڈی ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔  

شیخ داود کالونی بٹہ مالومیں پانی کی عدم دستیابی

سرینگر//شہر سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین نے سڑک پر نکل کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا ۔شیخ داود کالونی بٹہ مالوکی خواتین نے ریکہ چوک رابطہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل وحرکت بند کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔مظاہرین میں شامل خواتین نے تپتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے باوجود سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھ کر محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔دھرنے میں شامل خواتین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شیخ داود کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسلسل ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ ہم نے محکمہ کے اعلیٰ حکام تک اس جانب توجہ مبذول کروائی لیکن علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ کی جانب سے علاقے میں پانی کے ٹینکر بھیجے جاتے ہیں لیکن ایک دو مٹکوں یا بالٹیاں بھرنے سے

نائو پورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیرجمع

سرینگر//نائوپورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے  بدبو پھیل گئی ہے جبکہ غلاظت کا یہ ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نائو پورہ میںمین روڈ پرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع رہنے سے ہر وقت بدبو ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گذر رہے راہ گیروں کوناک دباکر یہاں سے گزرناپڑتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں سے گزرتے وقت یہ خوف رہتاہے کہ کہیں یہ بدبو کسی بیماری کو جنم نہ دے دے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث وہاں پر آوارہ کتوں نے اپنا ڈھیرہ جمالیا ہے۔جس کے باعث بچوں اور بزرگوں اور عام لوگوں کو چلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اورایس ایم سی سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر کو جلد از جلد اٹھا لیں۔  

امرسنگھ کالج میںبین الاقوامی ویب نار کا اِفتتاح

سرینگر//امرسنگھ کالج میں کل یہاں ’’مصنوعی ذہانت کا صحت کے لئے اِستعمال ۔بالخصوص کووِڈ ۔19وبا کے ضمن میں ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی ویب نار کا اِنعقاد کیا گیا۔ویب نار کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم طلعت پرویزنے کیا۔اَپنے اِفتتاحی خطبے میں اُنہوں نے ویب نار کے موضوع کی اہمیت اور اِفادیت پر اپنے خیالات اِ ظہار کرتے ہوئے کالج کی اِنتظامیہ کو ان مشکل حالات میں اِس نوعیت کے ویب نار کے اِنعقاد کے لئے سراہا ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس نوعیت کے مزید پروگرام مسقبل میں طلباء ، اساتذہ او رتحقیق سے وابستہ لوگوں کے فائدے کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔جموںوکشمیر اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سرپرست او رڈائریکٹر کالجز نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ پرنسپل اور پروگرام ڈائریکٹر نے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اِس نوعیت کے پروگرام کے اِنعقاد پر اپنے اطمینا ن کا اظہار

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا66واںدِن

جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے66واں دِن1677 مسافروں کو لے کر13 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر 816گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,05,064مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی

کورونا کے خلاف جنگ

سرینگر//کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جدوجہد کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر غیر سرکاری تنظیم ’کیئر کشمیر‘ نے نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن ، اخلاقی تعلیم، ماحولیات و ریلیف کونسل اور کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے منگل کو سرینگر میں جامع سطح پرمفت ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ معروف سینئر وکیل اور نائب صدر کیئر کشمیر ظفر شاہ نے کرن نگر میں پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن آف جموں کشمیر کے مرکزی دفتر میں مفت ماسک تقسیم کاری مہم کا افتتاح کیا۔ایڈوکیٹ ظفر شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیر میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں تعاون نہ کریں گے تو صورتحال خراب سے خراب تر ہونے کا احتمال ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا بنیادی ڈھانچہ پہلے ہی ناکافی ہے اور لوگوں کے ذریعہ احتیاطی تدابیر اختی

راجوری کدل میں یوپی کا رنگساز لاپتہ

سرینگر// پائین شہر کے راجوری کدل علاقے سے ایک غیر مقامی رنگ ساز گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے گمشدہ نوجوان کی بازیابی شروع کی ہے۔اتر پردیش کے رسول پورہ بجنور سے تعلق رکھنے واالا رنگساز رعاقب سعید ولد صابر علی مارچ کے دوسرے ہفتے میں لاک ڈائون سے قبل سرینگر پہنچا تھا،تاہم لاک ڈائون کے نتیجے میں انہیں کافی عرصے تک بے کار رہنا پڑا۔ راقب سعید کے ساتھی محمد دلشاد منصوری کا کہنا ہے کہ انکا ساتھی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اور انکی تلاش میں انہوں نے تمام جگہوں کی خاک چھان ماری تاہم اس کا کوئی بھی سراغ مل نہ سکا۔ دلشاد منصوری نے بتایا کہ یکم جولائی کو وہ راجوری کدل سے لاپتہ ہوا،جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی کی تلاش شروع کی اور اس کے اہل خانہ کو بھی اتر پردیش میں مطلع کیا،جہاں سے انکا بھائی صادق علی بھی سرینگر میں اپنے بھائی کی تلاش میں پہنچا۔ گمشدگی کے حوالے سے پولیس تھانہ

عوامی مجلس عمل حلقہ صدر صفاکدل حاجی عبدالرحمن لون کا انتقال

سرینگر// عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے ایک بزرگ اور سینئر رہنما علاقہ صفاکدل کے حلقہ صدر حاجی عبدالرحمن لون سکونت گندر پورہ عیدگاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق (جو گزشتہ ایک سال اپنے ہی گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں) شرکت نہیں کرسکے جبکہ تنظیم کی جملہ قیادت ب محمد شفیع خان، مشتاق احمد صوفی، اور غلام قادر بیگ کی قیادت میں تنظیم کے علاقائی اور مقامی صدور اور کارکنوںکی بڑی تعداد کے علاوہ علاقہ بھر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کو پُر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیاجبکہ نماز جنازہ کی پیشوائی جامع مسجد سرینگر کے امام مفتی غلام رسول سامون نے انجام دی۔ حاجی عبدالرحمن لون نے مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے آخری دور میں مسلم کانفرنس کے بینر تلے اور پھر اس کے بعد شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق کی قیادت میں ع

عید الاضحی کے پیش نظرجراثیم کش اودیات کا چھڑکائو

سرینگر// عید الاضحی کے پیش نظرسرینگر میونسپل کارپوریشن نے منگل کوشہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں  جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا۔2روزہ چھڑکائو مہم کا آغاز ایس ایم سی کمشنر غضنفر علی کی نگرانی میں شیر کشمیر پارک سے کیا گیا ۔بٹہ مالو ،خانیار ،سونہ وار ،لال چوک ،ھضرت بل ،عید گاہ اور صورہ میں چھڑکائو مہم کی نگرانی وارڈ آفیسروں نے کی  ۔ایس ایم سی کمشنر نے پیر دستگیر صاحب ،جامع مسجد ،خانقاہ معلی ،نقشبند صاحب ،حضرت بل اور شہر کی دیگر اہم مساجد ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی ادویات کا چھڑکائو کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے شہر کی اہم سڑکوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوںاور گلی کوچوں کی جدید مشینوں کے ذریعے چھڑکائو کرنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تمام سٹریٹ لائٹوں کو مکمل طور بحال کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں اسٹریٹ لائیٹ نصب کی جائے گی جبکہ خراب پڑی سٹریٹ لائ

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا65واںدِن

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے65واں دِن 1497مسافروں کو لے کر14 پروازیںکل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر803گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,03,387مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً 3,476مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا ب

حضرت شاہ ہمدان ؒ کا عرس مبارک

سرینگر// پی ڈی پی اور حقانی میموریل ٹرسٹ نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ  کے عرس شریف پر مسلمانان برصغیر خصوصاً جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔پی ڈی پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت شاہ ہمدان ؒ نے نہ صرف کشمیر کی تاریخ بلکہ کشمیریوں کا مستقبل سنوارا ۔انہوں نے کہا کہ شاہ ہمدان نے کشمیر میں اسلام پھیلانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو ہنر مند بنایا جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کی معاشی حالت سدھر گئی۔حقانی میموریل  ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمیداللہ حقانی نے شاہ ہمدانؒ کی گراں قدر تہذیبی، ثقافتی، تعمیری ، تبلیغی اور روحانی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اہل کشمیر پر ان کے بے شمار احسانات تاریخ میں تا ابد روشن تر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان رحمتہ اللہ نے اپنے ساتھ 700سادات کو لایا تھا جو عالم بھی تھے اور مختلف علوم اور فنون اور صنعت و ح

تازہ ترین