تازہ ترین

شیر کشمیر سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل تقریب

سرینگر// سرینگر کے سونہ وار سٹیڈیم جہاں15اگست کے حوالے سے تقریب منعقد ہونی والی ہے،میںکل’’ فْل ڈریس ریہرسیل ‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کے بیچ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل تقریب پر ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی جس دوران سماجی فاصلے کا خا ص خیا ل ر کھا گیا اور تقریب میں تمام شر کاء ماسک پہن کر نظر آ ئے۔اس موقع پر سول انتظامیہ اور سیکورٹی  ایجنسیوں کے سینئر افسران بشمول آئی جی کشمیر وجے کمار اور ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔تقریب میں 15اگست کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں ک

۔15اگست کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی چوکس

 سرینگر//15اگست کے پیش نظر شہر سرینگر میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف نے چیکنگ کا سلسلہ کل بھی جاری رہا ۔شہر میں کل متعدد علاقوں میں فورسز نے ناکہ لگائے تھے جہاںراہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔  

موٹر سائیکلوں کو چرانے والا گروہ بے نقاب

سرینگر// پولیس نے شہر میںموٹر سائیکلوں کو چرانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 8موٹر سائیکلوں کو برآمد کیا ۔چند روز قبل پولیس اسٹیشن صدر میں گلشن نگر چھانہ پورہ کے ریاض احمد ملک نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ اس کے موٹر سائیکل زیر نمبرJK01K-3589 کو چوروں نے اڑا لیا ۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے موٹر سائیکل اڑا لینے والے نذیر احمد بٹ ساکن واتل کدل صفا کدل کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے ریاض احمد کا موٹر سائیکل برآمد کیا ۔

شہید گنج کا محاصرہ ،گھر گھر تلاشی

سرینگر//شہر میں15اگست سے قبل شہید گنج علاقے میں جمعرات کو فورسز اور پولیس نے علاقے کو محٓاصرے میں لیکر تلاشیاں لی،تاہم پولیس نے اس کو معمول کی تلاشی کارروائی قرار دیا۔فورسزنے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق کچھ ایک مقام پر رہائشی مکانوں کی تلاشیاں لی گئی۔  

جھیل ڈل کے گرد و نواح میں

سرینگر// این ایس ایس کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے کل جھیل ڈل کے گرد و نواح میں صفائی مہم شروع کی ۔یہ مہم سوچھتا ابھیان کے تحت ہوئی ۔این ایس ایس کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر مصور احمد نے کہا کہ اس صفائی مہم میں ایس ایس ایس رضاکاروں نے حصہ لیا اور اس کا مقصد مقامی آبادی کو جھیل ڈل کی صفائی ،شجر کاری اور ماحول دوست اقدامات کی طرف راغب کرنا تھا ۔اس موقعہ پر پروگرام آفیسر ڈاکٹر وقار امین ،ڈاکٹر غنا بشارت ،داکٹر یاسر حمد نے لوگوں کو صفائی مہم کے بارے میں جانکاری دی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ وباء کے پیش نظر سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔  

پی ایچ سی چھانہ پورہ زچگی اسپتال میں تبدیل

سرینگر //پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ کو بڈگام سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے وقف کیا گیا ہے اور ابتک تک اسپتال میں 2حاملہ خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا ’’ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو چیف میڈیکل آفیسر بڈگام کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب وہاں صرف2 حاملہ خواتین  نے بچوں کو جنم دیا ہے جن کے بچوں کی رپورٹیں بھی منفی آئیں ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ پرائمری ہیلتھ سینٹر کو زچگی اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بڈگام ضلع میں جو بھی حاملہ خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہونگی ، ان کا علاج پی ایچ سی چھانہ پورہ میں ہی کیا جائے گا۔