شہر میں لاک ڈائون بندشیں برقرار | 15اگست کے پیش نظر تلاشی کارروائیاں تیز

سرینگر/لاک ڈائون کے بیچ15اگست کی مناسبت سے سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کیا گیا ہے جبکہ نجی گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشیوں کا سلسلہ بھی دراز کیا گیا ہے اور بدھ کو شہر میںہاوس بوٹوں کی تلاشیاں بھی لی گئیں۔ سونہ وارمیں کرکٹ اسٹیڈیم کے گرد نواح علاقو ں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اہم پلوں کو بھی خار دار تاروں سے یک طرفہ بند رکھا گیا ہے۔15اگست سے 2روز قبل مرکزی تقریب گاہ کو فورسز نے اپنی تحویل میں لیکر حسب روایت تلاشی کارروائی عمل میںلائی گئی ۔شہر میں ناکہ چیکنگ عمل میں تیزی لائی گئی اورخفیہ کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر کھڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔شہر کے سبھی داخلہ و خارجی مراکزپر فورسز کی پارٹیاں تعینات کرنے کے علاوہ مخصوص ناکے لگائے گئے ہیں اوریہاں گزر نے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے پوچھ تاچھ کرنے کے علاوہ چیکنگ بھی کی جارہی ہے ۔اس دوران فورسز نے

سنٹرل یونیورسٹی طلبا کاپریس کالونی میں احتجاج | آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم طلبا نے کل پریس کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہ جس میں طلبا ء موجودہ کوروناصورت حال کے پیش نظر آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔احتجاج میں شامل طلبا ء بیک لاگ پرچوں کے امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی نے مختلف پرچوں کا ڈیٹ شیٹ نکالا ہے جس میں طلبا کو بتایا گیا تھا کہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء آف لائن امتحان میں طلبا کا شریک ہونا ان کے لئے انتہائی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ جو طلبا ء بیرون ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آف لائن امتحانات میں شریک نہیں ہو سکیں گے کیو نکہ انہیں یہاں پہلے قرنطین میںجانا پڑے گا۔طلبا ء کا یہ احتجاج سنٹرل یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن اینڈگلو بل پیپلز فاونڈیشن

سازگری پورہ حول میں آگ کی بھیانک واردات | 4 رہائشی مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

 سرینگر// سازگری پورہ حول میں کل آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مکانات میں موجود لاکھوں روپے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔سازگری پورہ حول میںکل صبح ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا دیگر کئی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے واردات پر پہنچا جہاں پر انہوںنے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم چار مکانات آگ کی اس واردات میں مکمل طور پر تباہ ہوئے جن میںموجود تمام سازوسامان جس میں برتن، کپڑے، بستر، نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء راکھ ہوگئی۔ آگ کی اس واردات میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔آگ کی اس واردات میں منظور احمد کشوولد غلام حسن کشو، فیروز احمد کشو ولد محمد یوسف، غلام محی الدین

بٹہ مالو میں ایس ایم سی کی خصوصی صفائی مہم

سرینگر//بٹہ مالو میں کل سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی جس دوران سڑکوں اور گلی کوچوں سے کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔وراڈ آفیسر مختار احمد خان کی نگرانی میں اس صفائی مہم میں وارڈ نمبر28بٹہ مالو کے فیلڈ سٹاپ نے حصہ لیا جبکہ اس موقعہ پر کونسلر شفقت احمد بھی موجود تھے۔میونسپل اہلکاروں نے سڑکوں ،چوراہوں ،گلی کوچوں اور کئی اہم جگہوں کی صفائی کی ۔مقامی لوگوں نے ایس ایم سی کی اس مہم کی سراہنا کی ہے۔  

کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام | 3روزہ قومی ویبناراختتام پذیر

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے محکمہ سوشل ورک کے زیر اہتمام3روزہ قومی ویبنار سیریز کل اختتام پذیر ہوئی ۔کووڈ19 اور لاک ڈاون کے دوران معاشرتی مسائل پر سوموار کو شروع ہونے والی ویبنار سیریز کا افتتاح ڈین ریسرچ ، یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر شکیل احمد رومشو ،رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میراورسکول آف   سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر بشیر احمد خان نے کیا۔ویبنار میں مقررین نے وبائی بیماری اور لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد ، منشیات کی لت اور خودکشی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ایسے مسائل کا شکار ہوئے لوگوں کی شناخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان مسائل کی انتباہی علامتوں کے بارے میںجانکاری مل سکے۔سیریز میں ملک بھر کے ریسرچ اسکالرز ، پی جی طلباء اور معاون پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔  

کہنہ کھن میں آٹو سے شراب ضبط

سرینگر// ڈلگیٹ علاقے میں کہنہ کھن کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی شراب کے45  بوتلیں ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو زیرنمبر کو روک کر تلاشی لی اور شراب کی 45 بوتلیں برآمد کرکے ضبط کر لی۔پولیس نے منظور احمد شیخ ساکن بٹوارہ کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں ایف آئی آر زیر نمبر  91/2020کے تحت کیس درج کیا۔  

۔15پروازوں میں2324مسافر سرینگر وارد

سرینگر////جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے80واں دِن  2324مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,016گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,31,907مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676 مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہو

ماہر تعلیم آغااشرف کوخراج پیش

سری نگر//معروف ماہرتعلیم ،اسکالراوردانشورآغااشرف علی کویہاں ایک ویب نار میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آغاشاہد علی رائٹرس کواپرئٹواور زراعت ٹائمز کے اشتراک سے منعقدہ اس ویب نار میں مقتدرشخصیات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر تقریرکرتے ہوئے ڈاکٹراصغر سامون پرنسپل سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ آغاصاحب ایک نڈراور بیباک شخصیت تھے جن کااندازبیان ہمارے ساتھ طویل وقت تک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی اورآخری محبت تعلیم تھی اور ان کا مدعا خواندگی کو تعلیم میں بدلناتھاتاکہ سماج کافائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیرکے گنے چنے دانشوروں میں تھے جن کا نظریہ اگر حقیقت میں بدلا جائے توانقلاب بپا ہوسکتا ہے۔سینئرایڈوکیٹ ظفر احمد شاہ نے اس موقعہ پرکہا کہ آغاصاحب ایک بے خوف آدمی تھے اور جو کچھ بھی کہناچاہتے تھے وہ بے خوف ہوکر کہتے۔انہوں نے کہا کہ سبھی لوگ وہ نہیں کہہ سکتے جو وہ کہنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم