تازہ ترین

سیاحوں کے منتظر ہاوس بوٹ مرمت طلب

سرینگر//عالمی شہرت یافتہ جھیل ڈل کی پرسکون لہروں میں اتوار کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک ہاوس بوٹ صبح کے وقت غرقاب ہو رہا تھا۔ہاوس بوٹ میں موجود ’’دون‘‘ کنبے نے شور و غل مچایا اور دیگر ہاوس بوٹوں میں مکین لوگ بھی انکی مدد کو آئے اور ہاوس بوٹ میں موجود قیمتی اشیاء و ساز و سامان کو باہر نکالا گیا،تاہم ہاوس بوٹ کے نچلے حصے سے پانی اندر آرہا تھا اور آہستہ آہستہ ہاوس بوٹ بھی جھیل ڈل میں سما رہا تھا۔ اہل خانہ نے شور محشر بپا کیا،کیونکہ انکے روزگار اور آمدنی کا وسیلہ ڈوب رہا تھا۔ہاوس بوٹ مالک محمد ابراہیم دون نے کہا کہ دوران شب ہی ہاوس بوٹ میں پانی داخل ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تھااور انہیں خدشہ ہوا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ڈون خاندان ہی نہیں بلکہ جھیل ڈل کی لہروں پر ہچکولے کھاتے ہوئے دیگرہاوس بوٹ مالکان کو بھی سخت خدشات لاحق ہوگئے ہیں،کیونکہ بیشتر ہاوس بوٹوں کی حالت

مشیرفاروق خان کا سرینگر میں عوامی دربار

 سر ی نگر//کل یہاں چرچ لین میں لیفٹیننٹ گورنر س گریوینس سیل میں درجنوں وفود او رافرادلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملے ۔ انہیں اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔قریباً 40وَفود و اَفراد نے مشیر خان کو اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کر کے ان کے فوری ازالے کی مانگ کی۔ رہبر کھیل کے ایک وفد نے اُن کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے اور دیگر اِلتوأ میں پڑے ملازمتوں کے معاملات کو فوری طور حل کرنے کی مانگ کی۔ نیشنل یوتھ کارپس ( این وائی کے)کے ایک وفد نے اُن کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں تبدیلی لانے کی مانگ کی۔ پولیس اَفسران کے ایک وفد کی تنخواہوں میں تفاوت کی مانگ کو ختم کرنے کی جبکہ بارہمولہ سے آئے سرپنچوں کے ایک وفد نے متعدد ترقیاتی مسائل مشیرموصوف کے گوش گذار کئے۔ اِسی طرح این آئی ایس کمیونٹی کوچس کے ایک وفد نے اِن کی ملازمتوں کو برقرار رکھنے اور تنخواہوں کو واگذار کرنے کی مانگ

مائسمہ میں آتشزدگی پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مائسمہ میں بھیانک آگ میں 6دکانیں اور دیگر املاک خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق ایم ایل اے امیرا کدل ناصر اسلم وانی نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ دکانداروں کی بازآبادکاری جنگی بنیادوں پر عمل میں لائے۔ انہوں نے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ انہیں از سر نو اپنا کاروبار کھڑا کرنے کیلئے کم شرحوں پر آسان قرضہ جات فراہم کیا جائے ۔  

۔ 11،12،13اور 17اگست کو سرینگر،بڈگام کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی

 سرینگر// پاور کنٹرولر کشمیرکی اطلاع کے مطابق  33 کے وی کے منصوبے کے تحت سنگل کور کیبل بچھانے کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش 11،12،13اور 17اگست کوسرینگراوربڈگام کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔ ریسوینگ اسٹیشن نارہ بل سنور کے تحت آنے والے علاقوں اور 33کے وی شریف آباد نارہ بل کے فیڈر 1کے تحت آنے والے علاقوں میں  11،13اور 17اگست کو صبح 9بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔ادھر بڈگام میں ترسیلی لائینوں کی مرمت کے پیش نظر ماگام ریسوینگ اسٹیشن ،فیڈر نمبر1اور 2جبکہ سنور فیڈر نمبر1کے تحت آنے والے علاقوں میں 13اگست کوصبح10بجے سے شام 5بجے تک بجلی متاثر رہے گی ۔اسی طرح 33کے وی ریسوینگ اسٹیشن اور سٹالائٹ فیڈر نمبر3کے تحت آنے والے علاقوں میں 12اور13اگست کو صبح10بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

شکیل بٹ رہا

سری نگر// شکیل احمدبٹ جنہیں  دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل 4 اگست 2019 کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھاکو الہ آباد جیل سے رہا گیا گیا۔اس عرصے میں شکیل بٹ کے بھائی غلام محمدبٹ 2 جون کو انتقال کرگئے۔ جیل سے رہائی پانے کے فوراً بعد شکیل بٹ سیدھے اپنے برادر کے قبرستان پر گئے جہاںاْنہوں نے اپنے بھائی کی فاتحہ خوانی کی۔    

مزید خبرں

۔15طیاروں میں 2274  مسافر سرینگر وارد  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے78واں دِن2274مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر985گھریلو پروازیں  اتریں ہیں جن میں  1,26,975 مسافروں نے  سفر کیا ہے۔ نیز جموں وکشمیر  حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹ