تازہ ترین

جھیل ڈل کی عظمت رفتہ کی بحالی پرلیفٹینٹ گورنرکازور | ماہرین کی کمیٹی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں اقدامات اور تجاویزپرغور

سرینگر//لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ماہرہین کی کمیٹی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ منعقد کر کے ڈل اور نگین آبگاہوں کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے متعلق لایحہ عمل پر غور و خوض کیا ۔ دورانِ میٹنگ جھیل ڈل کی بحالی ، رکھ رکھاؤ اور اس کے تحفظ کیلئے لازمی اقدامات پر غور و خوض ہوا ۔ اس کے علاوہ ڈل کے کناروں کو محفوظ بنانے پر بھی بات ہوئی ۔ اس موقعہ پر ایس ٹی پیز کیلئے تیار کئے گئے مفصل پروجیکٹ رپورٹ پر جاری پیش رفت پر بھی غور ہوا ۔ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ڈل کے اندر اور اس کے گردو نواح کی ترقی ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت ہی عمل میں لائی جانی چاہئیے اور کمیٹی کی جانب سے مختلف میٹنگوں کے دوران اٹھائے گئے نقطوں کے تحت ہی عمل میں لائی جانی چاہئیے ۔ دورانِ میٹنگ متعدد سفارشات اور تجاویز پیش کی گئیں جن میں جموں کشمیر لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیر