تازہ ترین

شہر خاص میں ’ڈائون ٹاون سپورٹس کانفرنس‘ منعقد

 سرینگر//شہر خاص میں ابھرتے ہوئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے ضلع انتظامیہ سرینگر نے کل ایم پی ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول میں پہلی بار ڈاؤن ٹاؤن سپورٹس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر محمد اعزاز اسد مہمان خصوصی تھے۔کانفرنس میں مختلف ٹیموں،کلبوں، اکیڈمیوں کے کھلاڑیوں اور شہر خاص کی تجربہ کار کھیل شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ کھیل کسی فرد کی ذہنی اور جسمانی صحت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس وجہ سے حکومت کی طرف سے کھیلوں کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوںنے کھیلوں کے شائقین کو یقین دلایا کہ سامان ، انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور کھیل سرگرمیوںکے حوالے سے ہر ممکن تعاون انتظامیہ فراہم کرے گی۔اسد نے شہر کے اسپورٹس ٹیلنٹ کو مبارکباد دی جنہوں نے جموں و کشمیر اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ا

سرینگر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر محمد اعجاز اسد نے ہفتہ کو سرینگر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیے گئے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں’ رنگ روڈ پروجیکٹ‘ اور لسجن (اتھواجن) گریڈ سپریٹر(فلائی اوور)گی کار شامل ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرینگر نے افسران اور متعلقہ عملدرآمد ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے پر جاری کاموں کی رفتار کو تیز کریں اور انہیں مقررہ وقت کے تحت مکمل کریں۔ میٹنگ میں رنگ روڈ منصوبے کے تحت زمین کے حصول اور معاوضے کی صورت حال اور نیشنل ہائی وے بائی پاس پر لسجن فلائی اوور (گریڈ سیپریٹر) کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اراضی کے حصول کا عمل تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور معاوضے کی رقم پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ محمد اعجاز اسدنے افسران پر زور دیا کہ وہ مزید جوش اور مربوط انداز میں کام