تازہ ترین

عرفہ کو بازاروں میں محدود گہما گہمی

سرینگر//سرینگر میں یوم العرفہ کو لالچوک سمیت کئی دیگر علاقوں میں بیکری کی چند دکانوں پر لوگوں نے معمولی خریداری کی،جبکہ گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی کچھ حد تک کی گئی۔جمعہ کو مسلسل20ہفتے بھی وادی کی تمام بڑی جامع مساجد اور خانقاہو کے علاوہ درگاہوں سے منسلک مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی نہیں ہوئی۔جامع مسجد سرینگر،درگاہ حضرت بل،خانقاہ معلی،زیارت حضرت شیخ حمزہ مخدوم،آثار شریف شہری کاشپورہ،جناب صاحب صورہ سمیت دیگر درگاہوں میں مسلسل5ماہ سے نماز کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے۔اس دوران سیول لائنز کے ڈلگیٹ،لالچوک،جواہر نگر،راجباغ ،بٹہ مالو،صنعت نگر،سونہ وار،بٹوارہ،لسجن اور دیگر کئی علاقوں میں بیکری ،گوشت اور مرغ کی دکانیں کھل گئی۔لوگوں نے عید کی منابت سے بیکری،گوشت اور مرغ کی خریداری کی،تاہم روایتی گہماگہمی اور چہل پہل ماند رہی۔لالچوک کے ریذڈنس روڑ پر واقع بیکری

گھریلو پروازو ں کا 68واںدِن

  سرینگر//جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کی سر نو بحالی کے68  واں دِن 2,081مسافروں کو لیکر جمعہ کو24پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔819مسافروں سمیت9کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1262مسافروں کو لے کر15 پروازیں سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 524گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 39,268مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر846گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں 1,08,012مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیرمیں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذر

ڈاکٹر مقبول لون نوکری سے سبکدوش

 سرینگر/صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں شعبہ ریڈیولوجی کے سربراہ ڈاکٹر مقبول لون جمعہ کو نوکری سے سبکدوش ہوئے ۔اس موقعے پر ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ ، طبی و نیم طبی عملہ کے علاوہ اشتیاق بیگ نے ڈاکٹر مقبول لون کونیک تمنائوں کے ساتھ رُخصت کیا گیا ۔ ڈاکٹر مقبول لون کینسر سوسائٹی آف کشمیر کے وائس چیرمین بھی ہیں جبکہ موصوف جی آر بیگ میموریل کے بانی ممبران میں سے ایک ہیں ۔متعلقہ شعبے کے ملازمین نے ان کے اعزاز میں مختصر سی الوداعی تقریب رکھی تھی ،جس کے دوران بتایا گیا کہ موصوف نے ہمیشہ سے ہی اسپتال کی بہتری اور مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا تھا ۔   

شہر میں زیومی کے مخصوص شو روموں کاا فتتاح

سرینگر// موبائل تیار کرنے والی کمپنی زیومی نے وادی میں پہلی مرتبہ اپنے خصوصی اسٹوروں کو قائم کیا۔ کمپنی نے شہرمیں مولانا آزاد روڑ اور جواہر نگر علاقوں میں یہ اسٹور قائم کئے۔ان شو روموں کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ نے کیا جبکہ انکے ہمراہ پی ڈی پی کے یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو ،سالا سیلز کے جاوید بزاز اور22کیراٹ(ایم آئی اسٹور) مولانا آزاد روڑ کے مالک حیات قریشی بھی موجود تھے۔ صارفین کو ان اسٹوروں پر’’زیومی‘‘ کے تمام مصنوعات دستیاب ہونگے۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ’’ زیومی ‘‘موبائل اور ایل ای ڈی کے علاوہ کئی ایک زمروں میں بھی موجود ہے،اور صارفین کو ان مصنوعات کے وسیع اقسام ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہونگے۔تقریب میں بتایا گیا کہ زیومی فی الوقت بھارت میں موبائل فونوں اور ایل ای ڈیز میں صف اول پر راج کر رہا ہے،اور یہ بھارت میں&nbs

گرین بیلٹ میں لاوڑا کی کاروائی ،مکان منہدم

سرینگر// شہر کے گرین بیلٹ میں واقع لشکری محلہ میں لاوڑا کے انہدامی عملے نے جمعہ کو غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے ایک منزلہ مکان کو منہدم کیا۔اس مہم کی نگرانی محکمہ کے انفورسمنت افسر کر رہیں تھے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ سرینگر میں کرونا لاک ڈائون کے نتیجے کا بے جا فائدہ اٹھا کر اس ڈھانچے کی تعمیر کی گئی تھی۔    

حاجی عبدالرحمان لون کی فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد

  سرینگر//  عوامی مجلس عمل کے سرکردہ اور بزرگ رہنما حاجی عبدالرحمن لون کی اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب جمعہ کوتنظیم کے زیر اہتمام تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انجام دی گئی۔اس موقعہ پر مرحومکی پانچ دہائیوں پرطویل مشتمل سماجی ، فلاحی اور سیاسی خدمات اور تنظیم کے تئیں دی گئی قربانیوں کو یاد کرکے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ مرحوم کی وفات کو تنظیم کی صفوں میں ایک زبردست خلا قرار دیتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔  

تازہ ترین