تازہ ترین

ڈائریکٹر سکمزسے مختلف وفود کی ملاقات

سرینگر//جے کے ویلفیئر سوسائٹی چیئرمین شیخ ماجداور نگوا صدراشتیاق بیگ کی قیادت میں ایک وفدنے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد نے ڈائریکٹر موصوف سے کہا کہ رضاکار تنظیموںکی جانب سے وقتا فوقتا مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ منعقد کئے جاتے ہیںاس سلسلے میں بلڈ بینک کا بھی تعاون چاہئے ۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رضاکاروں کو تربیت فراہم کی جائے جو میڈیکل کیمپوںمیں اپنے فرائض انجام بہتر طریقے سے دے سکیں۔   

خانقاہِ معلی میں توبہ واستغفار کی مجلس

سرینگر// خانقاہِ معلی سرینگر میں نمازِ ظہر کے بعد توبہ واستغفار کی ایک مجلس آراستہ ہوئی جس میں کورونا سے نجات اور اسلام کی فتح و نصرت   کیلئے دعا کی گئی۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خطاب کیا ۔ انہوں نے حضرت بابا دائود خاکیؒ کی علمی اور روحانی کمالات پر  روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی بدولت ہی جموں کشمیر کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہوا ور ان کی تعلیم میں ہی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ تقریب کے اختتام مولانا پر ہمدانی نے مفتی مبارک حسین نعمانی کی ایک کتاب کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر

پالی ٹیکنک کالج برائے خواتین میں ورکشاپ | میئر اور کارپوریٹروں کی شرکت،اسکالر شپ پر تبادلہ خیال

سرینگر// پالی ٹیکنک کالج برائے خواتین سرینگر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں کے ساتھ داخلہ/اسکالرشپ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا افتتاح میئر سرینگر جنید عظیم متونے کیا۔میرنے اس موقع پر کارپوریٹروں پر زور دیا کہ وہ پالی ٹیکنک کے پیش کردہ ٹیکنیکل کورسز اور وظائف کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں جو کہ دوران تعلیم حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے معاشرے میں پسماندہ طبقات سمیت طلباء کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل ڈاکٹر شفقت آرا نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر میئر اور کارپوریٹروں کا شکریہ ادا کیا اورکالج میں داخلے کے حوالے سے مستحق طلباء تک پہنچنے میں ان کی مدد اور تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر امتیاز احمد شا ، پرنسپل کشمیر گورنمنٹ پالی ٹیکنک سرینگر نے داخلہ کے عمل کے حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا۔  

عوامی مجلس عمل گگرو خاندان سے اظہار تعزیت

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم سے وابستہ عبدالستار گگرو کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں مجلس نے کہا ہے کہ شہر خاص میں تنظیم اور کشمیری سماج کے تئیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ تنظیم کے سربراہ میرواعظ محمد عمر فاروق نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی وفات کو ایک بڑے نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور گگرو خاندان بالخصوص عبدالحمید گگرو ، شبیر احمد گگرو ، مشتاق احمد گگرو اور جاوید احمد گگرو کے ساتھ تعزیت مسنونہ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحوم کی خواہش اور وصیت کے مطابق نظربندی کے سبب میرواعظ اُن کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے تاہم مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سرینگر کے احاطے میں اداکی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ تنظیم کے کئی مرکزی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی اور پر نم آنکھوں سے مرحوم کو اپنے آب

ڈاکٹر فاروق کی تنویر صادق سے تعزیت پرسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حسن آباد رعناواری جاکر پارٹی لیڈر تنویر صادق سے تعزیت پرسی کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی تھے۔ تنویر صادق کے چچامولوی محمد امین جعفر گذشتہ دنوں رحلت کر گئے تھے۔  اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفر ت کی گئی ۔اس سے قبل سینئر پارٹی لیڈران عرفان احمد شاہ، شمیمہ فردوس، بملا لتھرا،عمران نبی ڈار، سلمان ساگر، مدثر شاہمیری، عفرا جان اور دیگر کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین کینگ، غلام محی الدین نقیب اور سجادہ نشین درگاہِ اکملیہ ڈاکٹر سید مقتدر کاملی سمیت جمعیت کے دیگر کئی ذمہ دار موجود تھے۔ مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب تک علم و تبلیغ میں اُس انداز کی حکمت شامل نہ ہو گی جو عصر حاضر میں نوجوانوں کو اطمینان قلب و ذہن ہر شعبے میں بہتر راستہ اختی

سماجی خدمات میں بدلتے ہوئے رجحانات | یتیم فائونڈیشن کا کولگام میں تین روزہ پروگرام

سرینگر// یتیم فائونڈیشن کی جانب سے کولگام میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام اختتام کو پہنچ گیا جس دوران مقررین نے فائونڈیشن کے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ سماجی خدمت کے میدان میں جدید طریقوں کو اپنائیں تاکہ فیلڈ میں دورِ حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ بیت الہلال کولگام میں فائونڈیشن کی جانب سے رضاکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے منعقدہ تین روزہ پروگرام اختتام کو پہنچ گیا۔ تین روزہ ورکشاپ کا مقصد میدانِ عمل میں سماجی خدمات کے دوران درپیش موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے رضاکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے عاجزی، انکساری اور جذبہ ایثار کو انسانیت کی خدمت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے رضاکاروں کو سماجی خدمات کے شعبہ میں دورِ حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔ تقریب سے کشمیر کے متعدد علاقوں بشمول ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور راجوری ک

سکمزمیڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کی ترقی | چیف سیکریٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کی شکیل نومنظور

سرینگر// لیفٹینیٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل کالج و بمنہ اسپتال(جے وی سی) کے شعبہ جات کے ممبران کی ترقیوں کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی۔ محکمہ عمومی انتطامی کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا’’اس معاملے کی نسبت گزشتہ احکامات کی  پیش رفت میں ، اس سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی گئی ہے ، تاکہ سکمز ، میڈیکل کالج و بمنہ ہسپتال ، سری نگر(جے وی سی) کے فیکلٹی ممبروں کو واضح خالی اسامیوں پر تشخیص میرٹ ترقی سکیم(اے ایم پی ایس) کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔ اس 7رکنی کمیٹی کی کمان چیف سیکریٹری کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ فائنانس،ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر و شعبہ جاتی سربراہ

بمنہ سرینگر میں6 چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد

 سرینگر// بمنہ علاقے میں سوموار کی صبح سی آر پی ایف نے معمول کے گشت کے دوران بنکر کے قریب 6 چینی ساخت کے گرینیڈبر آمد کئے جس کے بعد انہیں ناکارہ بنانے کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔سوموار کی صبح معمول کے گشت کے دوران سی آر پی ایف 73بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بمنہ میں ایک فورسز بنکر کے نزدیک مشکوک تھیلا پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ بم ڈسپوزل سکارڈنے تلاشی کارروائی کے دوران تھیلے سے 6چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کئے ۔تاہم سی آر پی ایف کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی بھاری بھیڑ کے پیش نظر گرینیڈوں کو موقعہ پر ناکارہ نہیں بنایا گیا بلکہ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکارڈ کے حوالے کیا گیا۔  

کشمیری زبان کے معروف مصنف ڈاکٹر عزیز حاجنی فوت

سرینگر// معروف قلمکار ، کشمیری شاعر ،مصنف اور جموں کشمیر کلچرل اکادمی کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر عزیر حاجنی64  برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حاجنی 1957 میں سوناواری کے حاجن علاقہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم حاجن میں حاصل کی اورگورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سے گریجویشن کی۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے کشمیری زبان میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کشمیری زبان کے زمرے میں یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں پہلے سکالرتھے۔ڈاکٹر عزیز حاجنی نے 2017 میں کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پی ایچ ڈی سے پہلے موصوف نے قومی اہلیت ٹیسٹ (این ای ٹی) کوالیفائی کیا۔ وہ ایک کشمیری مصنف ، شاعر ، نقاد اور نئی دہلی کے شمالی علاقائی بورڈ کے لئے ساہتیہ اکادمی کے کنوینر تھے۔ انہوںنے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالمؒ مرکزمیں اپنی سبکدوشی 2019ت

کشمیری زبان کے معروف مصنف ڈاکٹر عزیز حاجنی فوت

سرینگر// معروف قلمکار ، کشمیری شاعر ،مصنف اور جموں کشمیر کلچرل اکادمی کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر عزیر حاجنی64  برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حاجنی 1957 میں سوناواری کے حاجن علاقہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم حاجن میں حاصل کی اورگورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سے گریجویشن کی۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے کشمیری زبان میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کشمیری زبان کے زمرے میں یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں پہلے سکالرتھے۔ڈاکٹر عزیز حاجنی نے 2017 میں کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پی ایچ ڈی سے پہلے موصوف نے قومی اہلیت ٹیسٹ (این ای ٹی) کوالیفائی کیا۔ وہ ایک کشمیری مصنف ، شاعر ، نقاد اور نئی دہلی کے شمالی علاقائی بورڈ کے لئے ساہتیہ اکادمی کے کنوینر تھے۔ انہوںنے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالمؒ مرکزمیں اپنی سبکدوشی 2019ت

کشمیری زبان کے معروف مصنف ڈاکٹر عزیز حاجنی فوت

سرینگر// معروف قلمکار ، کشمیری شاعر ،مصنف اور جموں کشمیر کلچرل اکادمی کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر عزیر حاجنی64  برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حاجنی 1957 میں سوناواری کے حاجن علاقہ میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم حاجن میں حاصل کی اورگورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سے گریجویشن کی۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے کشمیری زبان میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کشمیری زبان کے زمرے میں یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں پہلے سکالرتھے۔ڈاکٹر عزیز حاجنی نے 2017 میں کشمیر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پی ایچ ڈی سے پہلے موصوف نے قومی اہلیت ٹیسٹ (این ای ٹی) کوالیفائی کیا۔ وہ ایک کشمیری مصنف ، شاعر ، نقاد اور نئی دہلی کے شمالی علاقائی بورڈ کے لئے ساہتیہ اکادمی کے کنوینر تھے۔ انہوںنے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالمؒ مرکزمیں اپنی سبکدوشی 2019ت

آلوچی باغ میں ترکھان کرنٹ لگنے سے فوت

سرینگر//آلوچی باغ سرینگر میں جمعہ کو ایک دلدوز حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک ترکھان لقمہ اجل بن گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوا۔ آلوچی باغ میں 27سالہ ترکھان اشفاق احمد تیلی اور اسکا ساتھی کام کررہے تھے جس کے دوران دونوں کو ترسیلی لائن کی کرنٹ لگ گئی۔ کرنٹ لگنے سے ترکھان بری طرح جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اشفاق نے دم توڑ دیا۔ اسکے ساتھی کی حالت قدرے مستحکم ہے۔  

سرینگر کے کالجوں میں آج پھر ٹیکہ کاری ہوگی

سرینگر //سرینگر ضلع کے تمام کالجوں میں طلاب ، تدریسی عملہ اور غیر تدریسی عملہ کی ٹیکہ کاری کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگا۔چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری ممکنہ لہر کو دیکھتے ہوئے سرینگر ضلع میں بدھ کو تمام کالجوں میں ٹیکہ کاری بوت قائم کئے گئے ہیں۔ چیف میڈیکل آفیسر سرینگر نے اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ طلاب اور عملہ کیلئے بدھ کو تمام کالجوں میں پہلا اوردوسرا ڈوز ویکسین دینے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں طلاب اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ ویکسین لے سکتے ہیں۔ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر نگہت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ حکومت نے ڈگری کالجوں کو 16ستمبر سے کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے اسلئے 15ستمبر سے قبل تمام طلاب، تدریسی و غیر تدریسی عملہ کوکورونا مخالف ویکسین لینے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چند کالجوں میں

معاشرہ میں پھیلی بے حیائی اور اخلاقی انارکی تشویشناک | مرکزی مجلس مشاورت کے اجلاس سے جمعیت صدر کا خطاب

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہاکہ جس جانب بھی نگاہ دوڑائیے ہر سمت اخلاقی انارکی، بے راہ روی ، عریانیت وبرہنگی اور بے حیائی کا رقص بسمل سنجید ہ فکر اور سلیم الفطرت شخص کی نیندیں اُڑا رہا ہے۔ اتوار کو سرینگر میں منعقدہ مرکزی مجلس مشاورت کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث صدر نے کہا کہ ہمارے یہاں شادی بیاہ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بدقسمتی سے جہاں ایک مفلوک الحال طبقہ اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کی سکت نہیں رکھتا تو دوسری جانب سماج سے متعلق بہت سارے لوگ ان تقاریب پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ۔ضرورت ہے کہ ہم حساسیت اور سنجیدگی سے کام لے کر جہاں راہ اعتدال پر گامزن رہیں، وہاں مروت ومودت کے اوصاف سے بھی متصف ہوں۔اُنہوں نے گذشتہ مالی سال میں جمعیت کے اہتمام سے ہورہے تبلیغی ، تدریسی ، تعلیمی ، طبی وفلاحی کام کا خلاصہ کیا اور کہا کہ ملت ومعاش

مزید خبریں

سیکریٹری قبائلی امور کا شوپیاںکاقبائلی علاقوں کادورہ | مائیگرنٹ آبادی کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع  شوپیان//سیکریٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ضلع شوپیان میں قبائلی بستیوں کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا جس میں محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں کے تحت خانہ بدوش قبائلی آبادی کے لئے وضع کردہ منصوبے پر عمل در آمد پر جائزہ لیا گیا۔ اُنہوںنے مختلف پہاڑی چراگاہوں بشمول مرہین، گیبار، جموال،دوبہ جن ،ننگا سر،ستھریان، پیرپال ، ڈونگی مارگ کا تفصیلی دورہ کیا اوراُنہوں نے عوامی تعامل کا اِنعقاد بھی کیا جہاں دیگر قبائلی بستیوں کے لوگ بھی شامل تھے جن میں  ججینا، ہاتھیپار ، ترن ، کمال کوٹے اور دھیلی کے مائیگرنٹ لوگ شامل ہیں۔عوام کی جانب سے اُٹھائے گئے متعدد مسائل اور مطالبات میں ایف آر اے کی عمل آوری ، کمیونٹی کے حقوق پر توجہ ، تعلیم نطام کو مضبوط بنانا، جھ

امن دیپ اسپتال کی سرینگر میں او پی ڈی | 21اور22اگست کو کڈنی اسپتال سونہ وار میں دستیاب ہونگے

سرینگر //امن دیپ اسپتال امرتسر سونہ وار باغ میں قائم گردوں کے خصوصی اسپتال میں ہڈیوں اورجوڈوں کی تبدیلی، نیرو اور ریڈھ کی ہڈی کے امراض میں مبتلا مریضوں او پی ڈی خدمات کا آغاز کرنے جارہا ہے۔او پی ڈی خدمات ہڈیو ںاور جوڑوں کی منتقلی کے ماہر ڈاکٹر اوتار سنگھ اور نیورو سرجن ڈاکٹر حتیش کمار کی نگرانی میں شروع کی جائے گی۔ او پی ڈی خدمات 21اگست کو صبح 11بجے سے شام 5بجے اور 22اگست کو صبح 9بجے سے صبح 11بجے تک دستیاب ہونگی۔ او پی ڈی میں ہڈیوں کی امراض،نفسیاتی بیماریوں، ریڈھ کی ہڈی، کمر درد، ریڈھ کی ہڈیوں کے زخم اور دیگر بیماریوں کیلئے علاج دستیاب ہوگا۔علاج کی سہولیات پہلے سے طے شدہ  appointmentکی بنیاد پر ہوگی۔امن دیپ اسپتال ملک کے اعلیٰ طبی اداروں میں ایک ہے جو پچھلے کئی دہائیوں سے طبی شعبہ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔  اسپتال کا مقصد ملک بھر میں لوگوں کو اعلیٰ اور معیاری علاج و معا

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت کئی عبادت گاہیں ایک بار پھر بند

سری نگر// سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد اور شہر میں قائم دیگر مرکزی حیثیت کی مساجد اور خانقاہوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر محراب و منبر خاموش رہے۔  جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے یو این آئی اردو کو بتایا ” مجھے صبح کے دس بجے ہی اطلاع دی گئی کہ حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا ” پھر سننے میں آیا کہ درگاہ حضرت بل، خانیار شریف، خواجہ نقشبند صاحب غرض دوسری بڑی مساجد و خانقاہوں میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی“۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے جامع مسجد سرینگر کو کم و بیش تین مہینوں کے بعد نمازجمعہ کیلئے کھولا گیا تھا۔  

عالمی یوم ِ نوجوانان

سرینگر//اپنی پارٹی کے یوتھ صدر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر جنید عظیم متو نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پرمبارک باد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں متو نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں نے ناسازگار حالات کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمارے نوجوانوں نے نہ صرف جموں وکشمیر کا وقار بلند کیا بلکہ پچھلی تین دہائیوں کے مشکلات حالات کے دوران بھی اپنے لئے مقام پیدا کیا‘‘۔ متو نے جموں وکشمیر حکومت سے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے اُن کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے تاکہ خطہ میں بڑھتی بے روزگاری پر روک لگائی جاسکے۔انہوں نے کہا’’ہر گزرتے دن کے ساتھ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔ حکومت کو ضلع اور بلاک سطح پر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے چاہئے تاکہ تعلیم یافتہ اور ہنر یافتہ نوجوان با وقار روزی

سری نگر کے کمسن لڑکے کی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سری نگر// سری نگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش چار روز بعد ہفتے کی صبح بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ علاقے میں سیمنٹ کدل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش چار روز بعد ہفتے کی صبح ملورہ پارمپورہ میں بر آمد کی گئی۔ متوفی لڑکے کی شناخت مومن نثار ولد نثار احمد ساکن چھتہ بل سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔  

بالی ووڈ سٹار سونو سود بٹہ مالو میں نمودار

سرینگر// بالی وڈ ادکار سونو سود ، جو یہاں جموں و کشمیرکی نئی فلم پالیسی متعارف کرانے کے سلسلے میں موجود ہیں ،  بٹہ مالو علاقے میں ایک چھاپڑی فروش کے اسٹال پر نمودار ہوکراس کے سامان کی تشہیر کی اور اس کو حیران کردیا۔ سونوسود نے چھاپڑی فروش شمیم خان کے ساتھ بات چیت شروع کی ، جو ایک دہائی سے جوتے اور چپل بیچ رہے ہیں۔48 سالہ اداکار ، جنہوں نے وبائی امراض کے دوران مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے پر عوامی پذیرائی حاصل کی ہے ، نے چپلوں کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور خان سے کہا کہ وہ انہیں کچھ رعایت دیں۔اس کے بعد سود نے اپنے مداحوں کو خان کے اسٹال پر آنے کی تلقین کی۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ،’’جو بھی جوتے خریدنا چاہتا ہے ، شمیم بھائی کے اسٹال پر آئے اور اگر آپ میرا نام لیں گے تو وہ آپ کو چھوٹ دے گا۔‘‘    

تازہ ترین