شہر میں9پروجیکٹ سست رفتاری کا شکار

سرینگر//سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرانا تو دور گرمائی دارالحکومت میں نکاس آب کیلئے صرف40فیصد ڈھانچہ ہی موجود ہے جبکہ 9پروجیکٹ سست رفتاری کی وجہ سے ابھی تک پائے تکمیل تک نہیں پہنچے۔ شہر میں معمولی بارشوں کے نتیجے میں پائین علاقے زیر آب آتے ہیںجبکہ تجارتی مرکز لالچوک بھی ان علاقوں میں شامل ہے،جہاں بارشوں سے سڑکیں جھیلوں کا رخ اختیار کر تی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں اسمارٹ سٹی کے تحت پانی کی نکاسی کیلئے جن20پروجیکٹوں کو سال2019-20میں شروع کیا گیا تھا،اس میں سے بھی11ہی مکمل ہوئے اور باقی9سست رفتاری کی بھینٹ چڑ گئے ۔سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر میں پانی کی نکاسی کیلئے صرف40فیصد نظام موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوںکے دوران نا ہی سرینگر مونسپل کارپوریشن اور نا ہی محکمہ تعمیرات عامہ نے شہر میں نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں ک

شیخ داود کالونی بٹہ مالومیں پانی کی عدم دستیابی

سرینگر//شہر سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین نے سڑک پر نکل کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا ۔شیخ داود کالونی بٹہ مالوکی خواتین نے ریکہ چوک رابطہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل وحرکت بند کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔مظاہرین میں شامل خواتین نے تپتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے باوجود سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھ کر محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔دھرنے میں شامل خواتین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شیخ داود کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسلسل ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ ہم نے محکمہ کے اعلیٰ حکام تک اس جانب توجہ مبذول کروائی لیکن علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ کی جانب سے علاقے میں پانی کے ٹینکر بھیجے جاتے ہیں لیکن ایک دو مٹکوں یا بالٹیاں بھرنے سے

نائو پورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیرجمع

سرینگر//نائوپورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے  بدبو پھیل گئی ہے جبکہ غلاظت کا یہ ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نائو پورہ میںمین روڈ پرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع رہنے سے ہر وقت بدبو ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گذر رہے راہ گیروں کوناک دباکر یہاں سے گزرناپڑتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں سے گزرتے وقت یہ خوف رہتاہے کہ کہیں یہ بدبو کسی بیماری کو جنم نہ دے دے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث وہاں پر آوارہ کتوں نے اپنا ڈھیرہ جمالیا ہے۔جس کے باعث بچوں اور بزرگوں اور عام لوگوں کو چلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اورایس ایم سی سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر کو جلد از جلد اٹھا لیں۔  

امرسنگھ کالج میںبین الاقوامی ویب نار کا اِفتتاح

سرینگر//امرسنگھ کالج میں کل یہاں ’’مصنوعی ذہانت کا صحت کے لئے اِستعمال ۔بالخصوص کووِڈ ۔19وبا کے ضمن میں ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی ویب نار کا اِنعقاد کیا گیا۔ویب نار کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم طلعت پرویزنے کیا۔اَپنے اِفتتاحی خطبے میں اُنہوں نے ویب نار کے موضوع کی اہمیت اور اِفادیت پر اپنے خیالات اِ ظہار کرتے ہوئے کالج کی اِنتظامیہ کو ان مشکل حالات میں اِس نوعیت کے ویب نار کے اِنعقاد کے لئے سراہا ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس نوعیت کے مزید پروگرام مسقبل میں طلباء ، اساتذہ او رتحقیق سے وابستہ لوگوں کے فائدے کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔جموںوکشمیر اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سرپرست او رڈائریکٹر کالجز نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ پرنسپل اور پروگرام ڈائریکٹر نے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اِس نوعیت کے پروگرام کے اِنعقاد پر اپنے اطمینا ن کا اظہار

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا66واںدِن

جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے66واں دِن1677 مسافروں کو لے کر13 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر 816گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,05,064مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی

تازہ ترین