تازہ ترین

زنانہ کالج سرینگرنے آئیکونِک وِیک فیسٹول منایا | علمدارِ کشمیر اور لل دید کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی

سرینگر// کشمیر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے آئیکونک وِیک فیسٹول کے موقعہ پر ’آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت وادی کے دو مشہور روحانی شخصیات شیخ نور الدین ولی ؒ اور لل دید کو یاد کرنے کے لئے ایک روزہ پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، محبت اور بقائے باہمی ، ہمدردی کے لئے ان کی شراکت کو اُجاگر کیا۔پروگرام کے آغاز میں کالج کے طلباء نے اِستقبالیہ گیت حمد باری تعالیٰ اور قوالی پیش کی جس سے پروفیسر ، سکالر، ماہرین تعلیم ، طلباء ، ادباء ، شعراء اور دیگر سامعین محظوظ ہوئے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نسیم اَمان نے مہمانوں اور سامعین کا اِستقبال کرتے ہوئے شیخ العالم ؒ اور لل دید کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ’’ہم دو روحانی شخصیات کی شراکت اور صدیوں سے کشمیری ثقافت پر ان کے اثر و رسوخ پر ایک پروگ

حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا

سرینگر/بلال فرقانی/ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں لوگوںکی بھاری تعداد نے شرکت کی تاہم انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا ہے کہ حکام نے 15اکتوبر کوسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکام کی طرف سے پورے علاقے میں صبح سے پولیس و فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی،اور اوقاف ملازمین نے تاریخی جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے اُنہیں تمام دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کے اندر کسی بھی نمازی کی اجازت نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نمازیوں کے ایک بڑے گروپ نے ،جو مسجد کے باہر جمع ہوئے تھے، اور اس’ اقدام‘کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مسجد کے اندر جانے کی اجازت دی جائے ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انجمن نے اس ہفتے کے شروع میں کہ

لسجن میں دلدوز حادثہ،شہری لقمہ ٔ اجل،اہلیہ اور بیٹا زخمی

سرینگر // لسجن میں ایک دلدوزحادثہ کے دوران ایک شخص لقمہ اجل جبکہ اسکی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوئے۔ ایک ٹپرزیر نمبر JK014A/ 7011 ،  ایک i20 کار  زیر نمبرDL4RJ/6921سے ٹکرا گیا ۔ یہ واقعہ لسجن بائی پاس کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت گلزار احمد زرگر جبکہ اسکی اہلیہ دلشادہ بیگم اور بیٹا رمیز گلزار ساکن بجبہاڑہ ، اننت ناگ  شدید زخمی ہوئے۔زخمی ماں بیٹے کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا۔ ٹپر ڈرائیور اعجاز احمد ولد عبدالرحمن ملہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔  

رہبر جنگلات،رہبر کھیل اور رہبر زراعت

سرینگر// حکومت نے رہبر جنگلات، رہبر کھیل اور رہبر زراعت سمیت دیگر ایسی اسکیموں کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ خزانہ کی سربراہی میں8رکنی سب کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا  ہے کہ سرکار کی طرف سے جاریہ حکم نامہ294-GAD of 2020محررہ27فروری2020 کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سب کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مالیاتی کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) اس سب کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ کمیٹی میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے مالیاتی کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری)، محکمہ یوتھ سروس و کھیل کود کے پرنسپل سیکریٹری، محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل کوڈس، محکمہ زرعی پیدواری و بہبود کاشتکاری محکمہ کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری  کے عہدے سے کم نہ ہو، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے نمائندے،جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو،

عید میلاالنبی ؐ | خانقاہ معلی میں تقریب ،کووڈ سے نجات کیلئے خصوصی دعا

سرینگر//عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں خانقاہ معلی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بھاری تعداد میںلوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ختمات المعظمات، درود ازکار اور اوراد خوانی ہوئی۔نماز ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیغمبر آخرزمانؐ کی ولادت باسعادت سے دنیا میں جہالت ، گمراہی ، دختر کشی ، بت پرستی اور اونچ نیچ کا خاتمہ ہوا اورایک صالح نظام کی بنیاد پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام خدا پرستی ، حق ، عدل وانصاف ، مساوات کا درس دیتا ہے۔مولانا ہمدانی نے کہا کہ مظلوموں ، بے کسوں ، ناداروں اور یتیموں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیم ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آنحضورؐکی تعلیمات پر چل کر ہی اپنی زندگی گزاریں۔ اس موقع پر عالم اسلام کی بقاء اور کووڈ 19سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ایسی ہی مجالس ترال ، ڈور شاہ آباد، سوپور ، سیر ہمدان ، چرار شریف ، کھاگ ، نوبرا ، خا

کشمیر یونیورسٹی میں86واں فیکلٹی انڈکشن پروگرام | استاد اور طالب علم کا رشتہ تعلیمی اداروں کی پہچان :پروفیسر معراج الدین

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں 86 واں گرو دکشتا فیکلٹی انڈکشن پروگرام (ایف آئی پی) شروع ہوا۔وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی پروفیسرمعراج الدین میر ایف آئی پی کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے ، جس کا اہتمام یونیورسٹی کے یو جی سی-ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر (ایچ آر ڈی سی) نے کیا تھا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر میر نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ایسے کورسز کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک اچھا استاد اور طالب علم کا رشتہ عظیم تعلیمی اداروں کی پہچان ہے ، پروفیسر میر نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے طلباء تک تازہ ترین معلومات اور علم کے ساتھ پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ڈائریکٹر کالجز ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، جے اینڈ کے گورنمنٹ ، پروفیسر یاسمین عشائی جو مہمان خصوصی تھے ، نے باہمی تعلقات کے بارے میں بات کی جس پر ایک استاد کو اکیڈیمیا میں ترقی کی طرف تو

ای ایم آر سی کشمیر یونیورسٹی کا تعزیتی اجلاس | معروف ڈزائنر اختر رسول کوخراج عقیدت

سرینگر // کشمیر یونیورسٹی کے ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سینٹر  نے منگل کو معروف گرافک ڈیزائنر اختر رسول کے انتقال پرایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ڈائریکٹر ای ایم آر سی اور میڈیا ایڈوائزر کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمہ جان نے اجلاس کی صدارت کی ، جہاں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے EMRC کے پروڈیوسر اعجاز الحق نے اختر رسول کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا ’’اختر ایک ڈیزائنر نہیں تھا ، وہ ایک ایسا ڈیزائن تھا جس کی زندگی میں تمام ضروری عناصر شامل تھے جن میں ہنر ، تخلیقی صلاحیتیں اور اچھے اخلاق شامل تھے‘‘۔اختر کے دیرینہ دوست راشد مقبول نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور مختلف پہلوؤں اور خوبیوں پر روشنی ڈالی جس نے اختر رسول کو اپنے اندر ایک ادارہ بتا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ناقابل تسخیر دکھ ک

عید میلاالنبی ؐ کی تقریبات | خانقاہِ معلی میں میرواعظ ہمدانی وعظ فرمائیں گے

سرینگر// پیغمبر آخرزمان حضرت نبی ؐ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیؐ ) کی تقریبات کے سلسلے میں تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ (بانی اسلام کشمیر )سرینگر میں 6ربیع الاول بدھ بمطابق13اکتوبر کو ایک تقریب کا انعقاد ہو گا۔ نمازِ ظہر سے قبل 12بجے دن کے بعد ہی میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی پیغمبر آخرزمان ؐ کی تولد باسعادت کے مختلف گوشوں پر وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور نمازِ کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات، دورد و اذکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ یاد رہے ان دنوں خانقاہِ معلی میں یکم ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک خطمات کی مجلس جاری رہے گی۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ فرزندِ حضرت بانی اسلام کشمیر میر سید علی ہمدانی کا عرس مبارک بھی17ربیع الاول کو ہوتا ہے۔  

حضرت بہائو الدین نقشبندی ؒ کی اصلاحی خدمات کو خراج عقیدت

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے عالم اسلام کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ بہا الدین نقشبند صاحب ؒکے عرس پاک کے موقعہ پراُن ؒکی بے مثال روحانی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حضرت خواجہ نقشبند صاحب ؒتصوف کے سلسلے نقشبندیہ کے بانی اعظم ہیں اور ان کے سلسلے میں برصغیر اور کشمیر میں لاکھوں لوگ منسلک ہیں۔انجمن نے کہا کہ گزشتہ تقریبا ڈھائی سال سے سربراہ انجمن میرواعظ عمر فاروق کو حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور نظر بند رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ مشہور زمانہ خوجہ دگر اور اس کی مناسبت سے اپنے اکابر میرواعظین کشمیر کے طرز عمل پر وعظ و تبلیغ کی منصبی ذمہ داریاں ادا نہیں کرپارہے ہیں جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے عوام خاص طور پر دیندار طبقے میں زبردست مایوسی پائی جارہی ہے اور حکم

معروف گرافک ڈیزائنر اختر رسول فوت | وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی ،ای ایم ایم آر سی اور سماج کے مختلف شعبوں کا اظہار رنج

سرینگر// وادی کے معروف گرافک ڈزائنر اختر رسول ساکن بابا پورہ حبہ کدل اتوار کی صبح اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔کشمیر یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے سابق طالب علم اختر رسول اس وقت یونیورسٹی کے ایجوکیشن ملٹی میڈیا ریسرچ سینٹر (EMMRC) میں کام کر رہے تھے۔ان کے انتقال پر مختلف تنظیموں کی طرف سے تعزیت کی گئی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر اور یونیورسٹی کے دیگر افسران اور عہدیداروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر طلعت نے مرحوم کی روح کیلئے دعا کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختر رسول ایک باصلاحیت گرافک ڈیزائنر تھے جن کی پیشہ ورانہ کاوشوں کے ذری

سلطان العارفین حضرت شیخ مخدوم ؒ کا 459واں عرس آ ج

سرینگر // بلند پایہ ولی حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کا سالانہ عرس مبارک آ ج یعنی سنیچر کو منایا جارہا ہے۔ سی این ایس کے مطابق کویڈ19 کی غیر یقینی صورتحا ل کے پیش نظر حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کا459 واں سالانہ عرس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دوران متعدد سیاسی ومذہبی تنظیموںنے حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس پر مبارکباد دی ہے۔ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور  اراکین پارلیمان محمد اکبر لون و حسنین مسعودی نے حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس مبارک پر جموں وکشمیر کے لوگوں خصوصاً وادی کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوںنے کہاکہ حضرت محبوب العالمؒ کی تعلیم مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلطان العارفین ؒ کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور اُنؒ کی تع

مہجور نگرپل سے کرسو راجباغ بنڈ کی کشادگی

سرینگر// سرینگر میںمہجور نگرپل سے کرسو راجباغ بنڈ کو کشادگی کرنے والے راستے پر گزشتہ2برسوں سے کام بند ہے،جس کے نتیجے میں اس منصوبے پر کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔ 2014میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعداس منصوبے کے تحت اس سڑک کے دونوں اطراف میں جائز یاناجائز تجاوزات وتعمیرات ہٹانے کی ایک مہم شروع کی گئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق حکومت نے اس سڑک کی تعمیر وتجدید کاکام محکمہ تعمیرات عامہ یعنی محکمہ آراینڈبی کے سپردکردیا ۔متعلقہ محکمہ نے اس روڑ کی تعمیروتجدید کے کام کا تخمینہ لگاکر کام کی الاٹمنٹ کیلئے ٹینڈرجاری کئے اورباضابطہ ٹینڈرنگ کے ذریعے اس روڑ کی کشادگی نیز سولنگ وتارکول بچھانے کاکام الاٹ کردیا ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ شیخ محلہ سے کرسوبنڈ روڑ کی کشادگی ،تعمیر اورتجدید کاکام شروع کیاگیااوراس سے پہلے مقامی لوگوں نے درجنوںکی تعدادمیں رہائشی مکانات وکمپلیکسوں کے حصے اوردکانات مہندم کردئے تاہم ابھی ب

پارمپورہ اور صدرتھانے ایس ایچ او تبدیل

سرینگر //شہر سرینگر میں 2پولیس تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ایس ایچ او پارمپورہ محمد ایوب راتھر کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ انکی جگہ رئیس احمد کو ایس ایچ او پارمپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔رئیس احمد تھانہ صدر میں فرائض انجام دے رہے تھے۔کلدیپ کول کو تھانہ صدر باغات کا چارج دیا گیا ہے۔ کلدیپ کول اس سے قبل بھی یہاں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔کلدیپ کول ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تعینات تھے۔    

حضرت شیخ نجم الدینؒ کا یوم شہادت

سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے حضرت شیخ نجم الدین احمد الکبریٰؒ کے 825ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دن چنگیز خان کے مظالم کو قوتِ صدیقی سے للکار کر حضرت امام حسینؓ کی عزیمت کا راستہ اختیار کرکے اپنے جری و بہادر خلفاء کے ساتھ جام شہادت نوش فرمایا اور آنے والی نسلوں کیلئے یہ پیغام بطور وراثت چھوڑا کہ اسلام اور وطن کی حفاظت کیلئے مسندِ علم ، خانقاہی نظام و دیگر روحانی و علمی مشغولیات کسی ظالم کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حائل نہیں ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ نجم الدینؒ کا حلقہ ارادت پورے خراسان ، افغانستان ، روس سے تمام آزاد شدہ اسلامی ممالک، ترکی، ہندوستان بلکہ پورے عرب و عجم پر چھایا ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ مشہور سلفی تحریک کے موجد علامہ شیخ ابن تیمیہؒ نے حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ ، حضرت شیخ نجم الدین احمد الکبریؒ کی

دارالخیر میرواعظ منزل کی امدادی کارروائی | عقلمیر خانیارکے آتشزدگان میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے عقلمیر خانیار کے آتشزدگان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔گذشتہ دنوں آتشزدگی کی ایک واردات میں مقامی مسجد شریف کے ساتھ ساتھ نصف درجن رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے ۔دارالخیرنے مسجد شریف کی تعمیر نو اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری اور امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایک بیان کے مطابق دارالخیر کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ محمد عمرفاروق کی ہدایت پر مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں ایک وفد نے عقلمیر خانیار جاکرمتاثرین میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس دوران رواں سنگین صورتحال اور معاشی بدحالی کے پیش نظر دارالخیر میرواعظ منزل نے ایک بار پھرتمام صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ حسب سابق ادارہ کے ساتھ مالی معاونت کا سلسلہ جاری رک

تاجروں کی انتظامیہ کویقین دہانی | کووِڈ مناسب رویہ کی پاسداری کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

سرینگر // تاجروں اور ٹرانسپوٹروں نے ضلع انتظامیہ کو سرینگر میں وبائی بیماری کرونا وائرس سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار اور کووِڈ مناسب رویہ کی پاسداری کی یقین دہانی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے منگل کو کہا کہ سرینگر کی تاجر برادری نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کووِڈ مناسب رویے کو نافذ کریں گے جبکہ شہر میں کچھ علاقوں میں کووِڈ اصولوں کی خلاف ورزی پر انتظامیہ مسلسل نگرانی کررہی ہے۔ پیر کو سرینگر شہر کا دورہ کرنے کے بعد  ایس ایس پی سرینگر اور ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں تاجروں،ٹرانسپوٹروں،سیول سوسائٹی اور نجی ڈائگناسٹک مراکز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جو شادیوں میں سرکار کی جانب سے مقرر کئے گئے حد

شہر سرینگر کی بیشتر آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار:ساگر

سرینگر //شہرسرینگر کی بیشتر آبادی زبردست مشکلات سے دوچار ہے۔ گذشتہ برسوں سے جاری غیر یقینیت اور بے چینی سے شہری آبادی سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے ۔ بے روزگاری اور کساد بازی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں کو روز مرہ کی ضروریاتِ زندگی میسر نہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پرآئے مختلف وفود، تاجر و دستکاری انجمنوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت ’’سب کچھ ٹھیک ہے‘‘ کی پالیسی جاری ہے جبکہ زمینی سطح پر اس غفلت شعاری کے زبردست منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل و مشکلات، بے روزگاری، لوگوں کی اقتصادی بحالی، نوجوانوں میں پائی جارہی صورتحالی کو ان دیکھا کیا جارہا ہے۔ ساگر نے کہا کہ شہر سرینگر کے لوگ اس وقت مشکل ترین دور سے گذر رہے ہیں۔ ح

نٹی پورہ میں رابطہ سڑک خستہ حال | مقامی لوگ محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

سرینگر// شہر کے نٹی پورہ علاقے میں مقامی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران اور محکموں کے وعدے بھی سراب ثابت ہورہے ہیں۔ سرینگر سے صرف3 کلو میٹر کی مسافت پر واقع نٹی پوہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر شہر کے اس علاقے کی حالت یہ ہوسکتی ہے تو دور دراز علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے۔ اولڈ نٹی پورہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ بارشوں میں جہاں یہ سڑک جھیل اور تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہے ،وہیں گرمیوں میں اس سڑک پر گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت سے محکمہ تعمیرت عامہ کے چیف انجینئر کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائی گئی اور اگر چہ چاڈورہ سب ڈویژن کے ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ یقین دہانی دی کہ بہت جلد سڑک کی مرمت کا کام ہاتھوں میں لیا

حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒکا سالانہ عرس | ایام متبرکہ شروع، بہتر انتظامات پر زور

سرینگر//حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم ؒؒ کے سالانہ عرس مبارک کے ایام متبرکہ کل سے شروع ہوگئے۔ اس سلسلے میں آستان عالیہ پر حسب معمول ختمات المعظمات اور درود و اذکار کی مجالس شروع ہوئیں۔ آستان عالیہ پر صبح صادق سے ہی زائرین کا تانتا بندھا رہا۔ کوہ ماران پر حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے آستان عالیہ پر عقیدت مند درود وسلام اور نعت مناقبت میں مشغول رہے۔ مجلس کی پیشوائی آستان عالیہ کے ختم خواں پیرزادہ عبدالمجید نے کی جبکہ بقعہ عالیہ کے پیر حضرات صاحبان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ عرس مبارک 24ماہ صفر کو منایا جارہا ہے۔ اس دوران عقیدت مند، علماء کرام اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق آستان عالیہ میں داخل ہورہے ہیں۔ بقعہ عالہ کے امام شبیراحمد مخدومی نے زائرین سے کہا ہے کی کہ وہ کووڈ19-کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ اور وقف بورڈ کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین ک

حبہ کدل میں پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان | کاروباری طبقہ ، ملازمین اور طلاب پریشان

سرینگر// شہر کے حبہ کدل علاقے میں مسافربردار ٹرانسپورٹ کا فقدان مقامی شہریوں اور کاروباری طبقے کیلئے سوہان روح ثابت ہو رہا ہے،جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے فریاد بھی سراپ ثابت ہو رہی ہے۔ حبہ کدل اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے ایک وفد نے بتایا کہ نقل و حمل کی کمی نے دفتر جانے والے ملازمین، تربیتی مراکز میں جانے والے طلاب،کاروباریوں،دکانداروں اور عام لوگوں کو بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے انکی راحت کیلئے نہی مسافربردار سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے اورنہ ہی متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ کئی ایک طلباء نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کی تعلیم کو متاثر کر رہا ہے جبکہ نقل و حمل نہ ہونے کی وجہ سے با لخصوص شام کے وقت انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صائمہ

تازہ ترین