تازہ ترین

سری نگر میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر// سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔  

سری نگر کے نور باغ میں شبانہ آتشزدگی ، 5رہائشی مکانات ،2 شیڈ تباہ

سری نگر// گذشتہ شب سری نگر کے پالہ پورہ نور باغ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناگ واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈ وںکو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کے این او نے اطلاع دی ہے کہ آگ پالہ پورہ کی گنجان بستی میں واقع پمپوش کالونی میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آناً فاناً پھیل گئی۔ بعدازاں فائر ٹینڈرز کو آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچایا گیا ، تاہم اس وقت تک آگ نے پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یاکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔  

آستانہ مرگ ہارون میں ایک روزہ صفائی مہم

سرینگر//ہارون سرینگر کے علاقہ دارا کی پہاڑیوں پر موجود خوبصورت مناظر سے لبریز آستانہ مرگ میں دارا ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے ذریعہ  بڑے پیمانے پر ایک روزہ صفائی مہم اور ماحولیاتی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کو پولیس اسٹیشن ہارون، پھاک ڈیولپمنٹ فورم اور وائلڈ لائف کنزرویشن فنڈ کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔اس موقع پر مقامی لوگوں اور معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ٹھوس فضلہ ، پالی تھین ، پلاسٹک کی خالی بوتلوں سمیت دیگر گندگی کے ڈھیر جمع کرکے معقول جگہ پر ٹھکانے لگا دیا گیا۔اس موقع پر شرکا نے اس اقدام کو سراہا اور آستانہ مرگ کو صاف ستھرا بنانے میں مدد دینے کا عہد کیا۔بیداری نشت کے دوران پروگرام منتظمین نے خطاب کرتے ہوئے گندگی کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اہمیت پر زور دیا، ساتھ ہی آستانہ مرگ کی صفائی اور خوبصورتی پر عہد کیا گیا۔  

شادی معاونت اسکیم | ضلع سرینگرمیں 23 معاملات کو منظوری

سرینگر// سرینگر کی ضلع سطحی منظوری کمیٹی (ڈی ایل ایس سی) کا اجلاس پیر کو یہاں ضلعی ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے شادی سے متعلق امدادی اسکیم کے تحت ضلع سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ غریب لڑکیوں کے حق میں1103885روپئے پر مشتمل 23 کیس منظور کئے۔اس اسکیم کے تحت شادی کے لئے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کے حق میں 25000 روپے کی مالی امداد اور 5 گرام سونامنظورکیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی سرینگر ضلع کی ایک ہزار سے زیادہ لڑکیوں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور ان کے حق میں 4.13 کروڑ روپئے کی رقم منظور اور تقسیم کی گئی ہے۔اجلاس میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یاسین لون ، ایس ڈی ایم ویسٹ اکشے لبرو ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اشرف آخون اور ڈی پی ا

تازہ ترین