تازہ ترین

۔25جولائی سے 28جولائی تک ٹریفک پلان جاری

سرینگر// صدر جمہوریہ کے 3روزہ دورے کے پیش نظر شہر سرینگر کے کچھ علاقوں میں ٹریفک ایڈ وائزری جاری کی گئی ہے ۔ٹریفک پولیس سرینگر کے مطابق آج یعنی 25جولائی سے28جولائی تک شہر میں ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت سونہ وار پانتہ چھوک سے آنے والی گاڑیوں کوریڈیو کشمیر کراسنگ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ کسی بھی گاڑی کو درگا ناگ اور گپکار کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریڈیو کشمیر کراس سے گول چکری سونہ وار تک کسی بھی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم اے روڈ پر C. C.T.O آفس سے ڈلگیٹ کی طرف آنے والے ٹریفک کوسنگرمال کراسنگ پراخوان چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ٹی آر سی سے ڈلگیٹ جانے والی گاڑیوں کو سی ڈی ہسپتال سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک کوممتا کراسنگ کوہنہ کھن سے سی ڈی ہسپتال تک چلنے کی اجازت ہوگی تاہم واپسی کیلئے یہ روٹ بند ہوگا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ممتا کراسنگ پر بابا درمداس مندر کی طر

سرینگر میں’’ویک اینڈ‘‘ لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی متاثر

سرینگر//سرینگر سمیت جموں کشمیر کے مزیدتین اضلاع میں13ویں ہفتے بھی ہفتہ کے آخری دنوں کا لاک ڈائون کا سلسلہ جاری  ہے،جس کے نتیجے میں معمولات زندگی تھم گئے۔ اپریل کے وسط میں کرونا بیماری کے اضافے کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر میں ہفتے کے آخری دنوں میں کرونا لاک ڈائون کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا،جو سرینگر سمیت جموں کشمیر کے چند ایک اضلاع میں ہنوز جاری ہے۔ عید الضحیٰ کے پیش نظر اگرچہ گزشتہ ہفتہ، ہفتے کے آخری ایام میں لاک ڈائون میں نرمی دی گئی تھی تاہم عید کے بعد ایک مرتبہ پھر ہفتہ کو سرینگر میں مکمل طور پر لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا گیاجس کے چلتے شہر سرینگرسمیت جموں کشمیر کے دیگر دواضلاع میںکرونا کرفیو کی واپسی سے معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر رہے جبکہ حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں بندشیں عائد رہیں ۔سرینگر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ لالچوک اور دیگر بھیڑ بھاڑ

تازہ ترین