تازہ ترین

شہر سرینگر کے مضافات میں کار اور سکوٹی کی ٹکر،3افراداز جان

سرینگر//شہر سرینگر کے مضافات میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ پارمپورہ کے پنزی نارہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک کار اور سکوٹی میں ٹکر ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تین افراد ایک سکوٹی پر جارہے تھے اور مذکورہ سکوٹی ایک کار کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات میں جاں بحق افراد کی شناخت سمیر احمد ڈار ولد ثنا اللہ دار، مشتاق احمد ملک ولد غلام محمد ملک اور شاہد فیاض ولد فیاض احمد ڈار ساکنان پنزی نارہ کے طور کی گئی ہے۔  

سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں شہری غرقآب

سری نگر// سری نگر کے کنہ کدل علاقے میں جمعہ کو ایک شہری پھسل کر ایک نہر میں غرقآب ہو گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کنہ کدل میں سندر کول نامی ایک نہر کے کنارے پر ایک شہری، جس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے، اپنے جوتے صاف کر رہا تھا کہ وہ پھسل کر غرقآب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے پانی میں کود کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔  

تازہ ترین