تازہ ترین

کووڈ 19 وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی

سرینگر+کپوارہ//کووِڈ - 19کی وبائی بیماری کابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جورہنماخطوط سرکار نے جاری کئے تھے ،ان پر سختی عملدرآمد کرنا لازمی ہے تب ہی کووِڈ- 19کوشکست دی جاسکتی ہے۔اب باتوں کا اظہار سرینگر،کپوارہ اور وادی کے کئی اوراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میڈیا بریفننگ کے دوران جمعہ کو کیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے سرینگر کے عوام سے عوامی تحفظ ، صحت کیلئے سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہنے کا مظاہرہ کرنے اور کووڈ 19 سے متعلق مشوروں اور ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی  ۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کووڈ ایس او پیز اور کووڈ 19 انفیکشن پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ ڈی سی نے لوگوں سے بھی تاکید کی کہ وہ قریب ترین ویکسی نیشن مراکز کا دورہ کریں اور کووڈ 19 وبائی بیماری کی دو

غلام محی الدین شاہ کی17ویں برسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون خواجہ غلام محی الدین شاہ (بچھ) کی17ویں برسی پر جمعہ کو مقبرہ واقع زیارت حضرت سید محمد منطقیؒ صاحب چھتہ بل سرینگرپر مختصر اور سادہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سنٹرل سکریٹری عرفان احمد شاہ، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد،عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران موصوف کے اُن ناقابل فراموش سیاسی ، سماجی اور قانونی خدمات کو یاد کیا گیا جو اُنہو ں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی کشمیری قوم کیلئے انجام دیئے اور لوگوں کی خوداعتمادی ، خدا اعتمادی خاص کر بنیادی حقوق ، عزت نفس اور بحیثیت کشمیری قوم زندہ رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔پارٹی ناصر اسلم وانی نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س سے پیدا شدہ صورتحال کسی بڑی تقریب کی قطعی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے اپنے مختص

لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کورونا گائیڈ لائنز پر ہو رہے عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو سری نگر سٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس کے دیگر افسران تھے۔ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی لانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ مہلک وائرس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔  

سری نگر میں محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کے دفتر میں آگ ، ریکارڈاور دو گاڑیوں کو نقصان

سری نگر// سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ لگنے سے کچھ دفتری ریکارڈ اور دو سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی اور فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ سرکاری ریکارڈ ،جس میں ملازموں کے سروس بکس وغیرہ شامل ہیں، کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس آگ سے دو سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔  

چھانہ پورہ میں بارودی سرنگ بر آمد

سرینگر//سرینگر کے نواحی علاقہ چھانہ پورہ میں بارودی سرنگ کا پتہ لگایا گیا جسے بعدمیں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پولیس پوسٹ چھانہ پورہ کے نزدیک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا، جو ایک ڈبہ میں رکھی گئی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر راستوں کو بند کردیا اور بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا جس نے اسے ناکارہ بنایا۔اس موقعہ پر زوردار دھماکہ ہوا۔ اس ضمن میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ۔           

نورباغ کے نوجوان کی لاش ملورہ میں جہلم سے 6روز بعد برآمد

سرینگر//سیمنٹ پل قمرواری سے31 مئی کو چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والے نوجوان کی لاش 6 روز بعد ملورہ کے مقام پر دریا جہلم سے بازیاب کی گئی.نور باغ کے نوجوان کی لاش چھ روز بعدملورہ سرینگر سے برآمدکی گئی ۔ 25برس کے نوجوان قیصر حسین ولد عاشق حسین ڈار ساکن پالپورہ نورباغ سرینگر نے31مئی کو سیمنٹ پل قمرواری سے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا اوراس کی لاش ہفتہ کو انتھک کوششوں کے بعد چھ روز کے بعد بازیاب کی گئی۔مہلوک کی لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کیلئے پسماندگان کے سپرد کردیا گیا۔اس دوران نوجوان کی لاش جونہی اس کے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔  

چھانہ پورہ سرینگر میں بارودی سرنگ بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو چھانہ پورہ سرینگر کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔حکام کے مطابق اس سرنگ کومقامی پولیس پوسٹ کے نزدیک بر آمد کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ بارودی سرنگ ایک ڈبے میں رکھی گئی تھی۔ سرنگ کا پتہ لگتے ہی بارود کو ناکارہ بنانے والے ماہرین کو طلب کیا گیا۔  

سرینگر کے مضافات میں دریائے جہلم سے نور باغ کے نوجوان کی لاش بر آمد

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملورہ میں سنیچر کو دریائے جہلم سے نورباغ کے رہنے والے اُس نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی جس نے 31مئی کو سیمنٹ برج کے نزدیک دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق قیصر حسین ولد عاشق حسین ڈار ساکن پالپورہ نورباغ کی لاش کو ڈوبنے کے چھ روز اور انتھک کوششوں کے بعد بر آمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے بعد ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری لہر کی شدت میں نمایاںکمی: ڈائریکٹر سکمز | لاک ڈائون میں نرمی بہتر ین فیصلہ،کورونا مخالف ٹیکہ کاری لازمی

سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بیماری ہمیشہ کیلئے ختم نہیں ہوگی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ’’ عالمی وبائی بیماری ‘‘ سے’’ مقامی بیماری ‘‘ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون وائرس کو قابو کرنے میں ایک اہم ہتھیار ہے لیکن ہم ہمیشہ کیلئے اقتصادی سرگرمیوں کو بند نہیں رکھ سکتے ہیں۔ جی آر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ خون کے کیمپ کی افتتاحی تقریب پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکمز نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے مقابلے میں دوسری لہر زیادہ جان لیوا اور تیزی سے پھل رہی تھی اور اسکو قابو کرنے کیلئے واحد ہتھیار لاک ڈائون تھا ۔ انہوںنے کہا کہ سرکار کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے دوسری لہر کی شدت میں کمی آئی لیکن ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ وائرس ہمیشہ کیلئ

تاجر طبقہ اور عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں: چیمبر آف کامرس

 سرینگر// چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے پیر کو کاروباری برادری اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے رہنما اصولوںکی پابندی کو یقینی بنائے۔ چیمبر کے صدر شیخ عاشق احمد اور جنرل سکریٹری ، فاروق امین کے مطابق چونکہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جب بازار دوبارہ کھل گئے اور انتظامیہ نے مرحلہ وار لاک ڈائون کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا ، بازاروں میں لوگوں کو چاہے کہ کورونا سے متعلق رہنما اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کرے کیونکہ کرونا ابھی کم ہوا ہے،ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور کوویڈ 19 کے مرض کے خلاف خودمختار نہ ہوں کیونکہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ چیمبر کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود ہے ، مگر اگر احتیاط نہ برتی گئی تو پھر سے یہ وائرس تباہی مچا سکتا ہے۔ کے سی سی آئی نے تمام کاروباری متعلقین سے

لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سری نگر میں96 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا جہاں مکمل لاک ڈاون ہی نافذ رہے گا۔ موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔  

کے سی سی اینڈ آئی کی طرف سے ڈل جھیل میں فوڈ کٹ تقسیم

سرینگر//گزشتہ روز کے سی سی اینڈ آئی ریلیف ٹرسٹ کے یانا انیشی ایٹو کے تحت دریا جہلم اورڈل جھیل کے ہاؤس بوٹ مالکان میں فوڈ کٹ تقسیم کئے۔ بزنس کمیونٹی کی طرف سے پروگرام کی صدارت سرمد حفیظ سکریٹری سیاحت و ثقافت ، کے سی سی اینڈ آئی ریلیف ٹرسٹ کے عبدالمجیدمتو اور مشتاق احمد چایا نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این اتو نے بھی شرکت کی۔اپنے استقبالیہ خطاب میں ناصر حامد خان نے یانا انیشیٹیو کی جانب سے سرمد حفیظ اور ڈاکٹر جی این ایتو اور کاروباری برادری کے دیگر معزز ممبروں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ یانا انیشی ایٹو کا ردعمل انتہائی احسان مند رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہمارے درمیان غریب اور کمزور افراد کی حمایت کا ایک اہم ذریعہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل بھی قابل ستائش ہے کیونکہ اس وقت بزنس کمیونٹی خود کاروباری معا

جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں نصب آکسیجن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ

سری نگر// ضلع انتظامیہ سری نگر کی طرف سے ضلع کے ہسپتالوں میں نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب کرنے اور پرانے پلانٹوں کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے سری نگر کے رعناواری علاقے میں واقع جواہر لعل نہرو میموریل ہسپتال میں نصب آکیسجن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 625 لیٹر فی منٹ سے 1000 لیٹر فی منٹ بڑھا دی ہے۔ اس بات کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں دے دی ہے۔  

سری نگرکے ایک ہسپتال میں کینسرمریض کی مبینہ خودکشی

سری نگر// سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سکمز) میں زیر علاج کینسر میں مبتلا ایک مریض نے مبینہ طور پر پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا کینسر میں مبتلا ایک مریض شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زیر علاج تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض نے سرائی کے کمرہ نمبر 9 میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔  

لال چوک اور ملحقہ علاقوں کے تاجروں کا لاک ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ

سرینگر// تجارتی مرکز لالچوک و ملحقہ علاقوں کے تاجروں نے بیک زباں لاک ڈائون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جوائنٹ کارڈی نیشن کمیٹی آف سٹی سینٹر ٹریڈرس نے بدھ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈائون کو ختم کرنے کاکا انتخاب کریں  بصورت دیگر بہت سے افراد کو فاقہ کشی پرمجبورہوں گے۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فرحان کتاب نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن نے لوگوں کے روزگار کو بری طرح متاثر کیا ہے اور وہ پنے اہل خانہ سمیت فاقہ کشی کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے لے کر ٹرانسپورٹرز تک ، کاروباری برادری خاص طور پر سٹی سنٹر دکانداروں کو لاک ڈائون نے بری طرح متاثر ہے ، کیونکہ گذشتہ ایک ماہ سے کوئی بھی دکان نہیں کھل سکی۔انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈائون کو ختم کرنے کے ضوابط کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے متعلقین اور طبی ماہرین کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ فرحان کتاب نے کہا کہ

ڈی سی گاندر بل کی لوگوں کو خود ادویات لینے سے بچنے کی تاکید

گاندر بل//ڈپٹی کمشنر گاندر بل کریتکا جیوتسنا نے کووڈ کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں ایک پریس بریفنگ دی جس کے دوران انہوں نے کووڈ مثبت مریضوں پر زور دیا کہ وہ خود ادویات لینے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد ہی دوائیاں لیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس وقت 1078 مریض ہوم آئسو لیشن میں ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے سی ایم او آفس میں 24X7 کووڈ کنٹرول روم قائم کیا ہے جو گھریلو آئسولیشن میں مریضوں سے روزانہ آراء لیتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات کو شئیر کریں تا کہ ان کی صحت کی صورتحال کے مطابق صحت سے متعلق مناسب مشورے دئیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے حکام ان کی مدد کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں ۔ ڈی سی نے ضلع میں ٹیلی فون سے متعلق مشورے کی سہولیات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ 16 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مختلف اسپیشلٹی کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت صحت سے متعلق کسی

چستی کالونی برزہامہ میںنقب زنی | چور نقدی اور زیورات اُڑا کر فرار ،کیس درج

سرینگر //چستی کالونی مہلفق برزہامہ میں منگل کی رات نقب زنوں نے ایک گھر سے زیورات اور نقدی اڑا لی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ چوروں نے غلام محمد جعفری ساکنہ چستی کالونی ملفق برزہامہ کے گھر میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو نقب لگا کر گھر میں رکھے گے زیورات اور نقدی اڑالی ہے۔لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ایک نوجوان نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن نوجوان کی پٹائی کرکے وہ جائے واردات سے فرار ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔   

مفتی محمد یعقوب بابا کے والد فوت | جمعیت اہلحدیث صدر کا اظہار رنج و غم

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے جمعیت کے مفتی عام مولانا محمد یعقوب بابا المدنی کے والد محمد حسین بابا کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ جمعیت صدر نے فقید کے اوصاف جمیلہ اور اخلاق حمیدہ کو عقیدت کا زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرنج و مرنجاں شخصیت کی سادگی، نرم دلی، تحمل، بر دباری، خندہ روئی اور دین مبین سے والہانہ لگائو نے انہیں ہر دل عزیز بنایا تھا اور ہر کس و ناکس کیلئے وہ ہمہ وقت خیر کی دعائیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر جمعیت اہلحدیث سے وابستہ ہر پیر و جوان سوگوار بھی ہے اور دل فگار بھی اللہ تعالی ان کی سیات سے درگذر فرمائے ،حسنات کو قبول کرکے انہیں جنت کے ارفع مکانات کا مکیں بنادے ۔جمعیت کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی کا ہر گوشہ دیدہ زیب اور پروقار تھا اُن کی ساری زندگی

کورونا لاک ڈاون میں فوری نرمی خارج از امکان:ضلع مجسٹریٹ سرینگر

سرینگر// جاری کورونا لاک ڈاون میں فوری نرمی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے منگل کو کہا کہ اس سلسلے میں پہلے سبھی سٹیک ہولڈرس کے ساتھ مشاورت عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع کمشنر سرینگر نے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے بازار اور تجارتی مراکز کھولنے کے سلسلے میں ایک یاد داشت موصول ہوئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع کمشنر نے کہا کہ مذکورہ یاد داشت زیر غور ہے اور اس کو لیکر کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ سرینگر میں نئے کورونا کیسوں میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے لیکن احتیاط کو ہر حال میں ملحوظ رکھا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا” کورونا کرفیو میں نرمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے“۔  

تازہ ترین