تفریحی پارکوں اور با غات کے تالے کھولے گئے

 سرینگر //قریب تین ماہ بعد کشمیر وادی میںمغل باغات سمیت دیگر پارکوں اور تفریحی پارکوںکے تالے کھول دئے گئے جس کے بعد مقامی سیاحوں نے سیر وتفریح کیلئے با غات اور پار کوں کا رخ کیا ۔عام لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے بدھ کو سرکاری حکم کے تحت باغات اور پار کیں کھولی گئیں ،جس دوران لوگوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے ان مقامات کی طرف رخ کیا تاہم لوگوں کی تعداد بہت کم تھی ۔مقامی سیاحوں نے پارکوں اور مغل باغات کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ زبر ون پہاڑی کے دامن میں واقع مغل باغات جن میں نشاط ، شالیمار ، ہارون ، چشمہ شاہی ، باٹنیکل گارڈن میں نوجوانوں اور مقامی سیلانیوں کو اپنے بچوں کے ہمراہ دیکھا گیا ۔ادھراقبال پارک ،پرتاپ پارک کے علاوہ دیگر چلڈرن پارک میں بھی بچوںکے ساتھ ساتھ مرد و زن کو چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے باغات اور پار ک

کرغستان میں 100سے زائد کشمیری طلاب درماندہ

سرینگر//کرغستان میں درماندہ طلاب کے والدین نے سرینگر میں بدھ کو وحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا۔وسط ایشائی ملک کرغستان میں درماندہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے100سے زائد طلاب واپسی کے انتظار میں ہیں۔کرغستان کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم درماندہ کشمیری طلاب کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ واپسی کے معاملے پر ناامید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ8جولائی کو کرغستان میں درماندہ شہریوں کی واپسی کیلئے وندھے مشن کے تحت اڑان کا شیڈول مرتب کیا گیا تھا،تاہم اس میں انکے بچوں کو جگہ نہیں ملی،جس کے نتیجے میں طلاب کے رشتہ دار سخت تذبذب میں مبتلا ہوگئے۔ پریس کالونی میں طلاب کے والدین نے احتجاج کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ انکے بچے دیر سے ہی ،مگر گھروں کو لوٹیںگے تاہم اب کسی بھی پرواز کا شیڈول نہیں ہے،جس کی وجہ سے وہ ناامید ہوگئے ہیں۔بانڈی پورہ کے شادی پورہ سے

زیرو برج پر چبوتروں کی توڑ پھوڑ

سرینگر//شہر سرینگر کے راج باغ اور ریڈیو کشمیر کے نزدیک دریائے جہلم پر زیرو برج پردل کو موہ لینے والی ایک خاص قسم کی لکڑی پر نقشہ نگاری کر کے یہاں موجودتین ہٹوں(چبوتروں) کو حالیہ لاک ڈون کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے،جس میں ان کمروں کے پنجرے والی کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ،دروازوں کو باہر نکالا گیااوراس طرح اس پل پر بنے ان چبوتروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یہاں موجود چند لوگوں نے بتایا وہ پل پر شوق سے بیٹھنے کے لئے آتے ہیں، تاہم اب کی بار وہ تین ماہ کے بعد آئے ہیںاور وہ یہ دیکھ کر دھنگ رہ گئے کہ لکڑی سے بنے ان خوبصورت چبو تروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔لکڑی سے بنے ان خوبصورت کمروں کے دروازے ٹوٹ جانے کے بعد کتوں نے یہاں اپناقیام گاہ بنا لیا اور لوگ بھی غلاظت یہاں ہی ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کوئی اب بیٹھ بھی نہیں کر سکتا ہے۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا اس جگہ پر ہر موسم

میونسپل میئرکے انتخاب کا بِگُل بج گیا

سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میئر کے عہدے سے جنید عظیم متو کو ہٹانے کے بعد خالی کرسی کو پُر کرنے کیلئے14جولائی کو انتخابات عمل میں لا جارہے ہیں۔سرینگر مونسپل کارپوریشن نے میئر کے انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کی،جس کی رئو سے14جولائی کو میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ایس ایم سی سیکر یٹری کی جانب سے جاری کی گئی انتخابی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن قانون مجریہ2000کے دفعہ 36کے مطابق  ’’جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ( بزنس طرز عمل ) نفاذ 2005 ضابطہ 6 کے کے تحت ایس ایم سی میئر کیلئے انتخابی نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل میںلایا جائیگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے فارم سیکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے 9 سے 10جولائی 2020 کوصبح11بجے اورشام4بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغ

سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری، نوگام میں منشیات فروش اور 2قمار باز گرفتار

سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے نوگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن نوگام کی پولیس پارٹی نے پہرو چوک کے نزدیک ایک شخص کو بیگ لیکر مشتبہ حالت میںپاکراسے رکنے کو کہا مگر پولیس کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ کر اُس کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سوپاسمو پارکزم 92 کپسول ، کوڈین 20 بوتلیں اور 300  گرام چرس بر آمدکرکے ضبط کی ۔منشیات فرو ش کی شناخت محمد الطاف شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کانہامہ نوگام سرینگر کے بطورہوئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن نوگام سرینگر اس کے خلاف کیس ایف آئی ار نمبر107/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے برٹش اسکول نوگام میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2قمار بازوں کو گرفتار کیا اور داو پر لگائی گئی

مزید خبرں

 غرقاب ہوئے دوسرے نوجوان کی نعش بر آمد  نور باغ کی فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار غلام نبی رینہ سرینگر//گاندربل کے کنگن علاقے میں اتوار کو نالہ سند ھ میں غرقاب ہوئے سرینگر کے دوسرے نوجوان کی نعش بدھ کو بر آمد کرلی گئی جس کے ساتھ ہی نور باغ میں ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی اور ماحول سوگوارہوا۔گاندربل کچہ پورہ کنگن میں سندھ نالہ میں نہانے کے دوران سرینگر کے دو نوجوان اتوار کو غرقآب ہو ئے تھے ۔ دونوں نوجوانوں کو غرقآبی کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی غوطہ خوروں نے لڑکوںکو دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا اور سوموار کی صبح ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھ کی صبح دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی اور بدھ ک

تازہ ترین