نئی میڈیا پالیسی واپس لینے کا مطالبہ

سرینگر// سرینگر میں ذرائع ابلاغ  سے وابستہ ایک گروپ نے نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی فوری واپس کا مطالبہ کیا۔پیر کو صحافیوں کے ایک گروپ نے نئی میڈیا پالیسی کے خلاف سرینگر کی پریس کالونی میں ’’جے اینڈ کے میڈیا گلڈ‘‘ کے بینر تلے مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ احتجاجی صحافیوں نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر’’میڈیا  پر بندشیں بند کرئو ، ہم جمہوریت کے اہم ستون ہیں،میڈیا پالیسی2020 منسوخ کرئو‘‘ کے نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ میڈیا کی نئی پالیسی کا مقصد جموں و کشمیر میں صحافیوں کو  خاموش کرنا ہے اورحکومت کی اس پالیسی کو تیار کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ میڈیا جمہوریت کا اہم ستون ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ جس طرح جمہوریت میں دیگر ستون لازمی ہے اسی طرح میڈیا کا ستون بھی ضروری ہے۔جے کے میڈیا گلڈ کے صدرمیراع

سی ڈی ہسپتال میں شوپیاں کے طالب علم کی موت

 سرینگر// چسٹ اینڈ ڈیزیز ہسپتال درگجن میں شوپیا ن کے 24سالہ طالب علم ابرار ریاض کی موت پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے معالجین کو ابرار کی موت کیلئے مبینہ طور ذمہ دار ہونے کا الزام لگایاہے۔احتجاجی مظاہرین پیر کوپریس کالونی لالچوک میں جمع ہوئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی اس میں ملوث پایاجائے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مہلوک طالب علم کے لواحقین نے بتایا کہ ابرار ریاض حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسے  صدر اسپتال سرینگر علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا تاہم حیرانگی کی بات یہ ہے کہ انہیں کورونا مثبت قرار دینے کے بعد سی ڈی اسپتال درگجن منتقل کیا گیا اور زخموں کا علاج کرنے کے بجائے انہیںکورونا کے علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تعجب کی بات یہ بھی ہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی

میرواعظ احمد اللہ شاہ کی خدمات زریں باب

 سرینگر//سرکردہ عالم دین اور انجمن نصرۃ الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیرمولانا احمداللہ شاہ کا90 واں یوم وصال نہایت عقید اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔بیان میں انجمن نے مولانا احمداللہ شاہ کی دینی، تبلیغی ،سماجی اور روحانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدات ادا کرتے ہوئے انہیں ایک سچے عاشق رسول ﷺ متبع سنت اور شریعت و طریقت کے ایک پیشوا ہونے کے علاوہ انتہائی خلیق اور حسن اخلاق کا مجسمہ قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ مولانا احمداللہ شاہ نے اپنے دور میں اُس وقت کی ایک عظیم وبا یعنی پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ختم نبوت کیخلاف رچائی جارہی سازشوں کا نہ صرف پردہ چاک کیا بلکہ اس فتنے کیخلاف عوام میں ایک زور دار تحریک چلاکر کشمیری مسلمانوں کو کفر اور ارتداد کی آندھی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور تادم وفات اپنے منصبی فرائض اور ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے رہ

ڈی جی پی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل سرینگر دورہ

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل پولیس جیلخانہ جات وی کے سنگھ نے سیکورٹی اِنتظامات اور جیل میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل جیل سرینگر کا دورہ کیا۔ سینئر سپراِنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سرینگر تیج رام کٹوچ ، سی او82  بی آر کے سی آر پی ایف  بال کرشنا اور دیگر اَفسران اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی پی نے جیل کے تمام بیرکس ، ہسپتال ، قرنطین ، سی سی ٹی وی کنٹرول روم ، ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت ، کچن اور دیگر حصوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے انٹرویو روم ، تفریحی ہال ، جم ، بیکری شاپ ، نائی کی دکان اور جیل قیدی کالنگ سسٹم کی پیش رفت کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے جیل میں دستیاب کھانے ، رہائش اور طبی سہولیات سے متعلق قیدیوں سے بات چیت کی۔ اُنہیں میڈیکل آفیسر نے جیل میںکووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے احتیاطی اقدامات کے بارے میںجانکاری دی۔ ڈی جی نے عملے کو اِس ضمن میں جاری ک

دفعہ370کی تنسیخ کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں: اشوک کول

سرینگر// بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے  جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشنز)اشوک کول نے دفعہ370کی تنسیخ کو وادی میں سنگ بازی کے خاتمے اور فورسز و جنگجوئوںکے درمیان جھڑپوں کے مقامات پر شہری ہلاکتوں پر روک سے جوڑتے ہوئے کہا ’’ اگرسید علی گیلانی نے پہلے ہی علیحدگی پسند کو الوداع کیا ہوتا،تو وادی میں کشت و خون نہیں دیکھنا پڑتا‘۔بھارتیہ جن سنگھ، جو بعدازاں بی جے پی میں تبدیل ہوئی، کے بانی ڈاکٹر شیاماپرساد مکھر جی کے یوم پیدائش کے موقعہ پر بی جے پی کے سرینگر ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ370مستقل نہیں تھااور اس کی تنسیخ کے بعد لوگوں کو اس کے فائدے ملنے لگے،جن میں سنگبازی کے مکمل خاتمے کے علاوہ معرکہ آرائیوں میں شہری ہلاکتوں پر روک اور امن و قانون قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی

خانقاہوں اور زیارت گاہوں کوکھولاجائے: اپنی پارٹی

سرینگر// اپنی پارٹی نے وادی کشمیر میں تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ عقیدت مند خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر حاضری دے سکیں ۔ایک بیان میں اپنی پارٹی لیڈر عرفان نقیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کویڈلاک ڈاؤن میں نرمی لانے کا عمل شروع کیا ہے، تو خاص طور سے سرینگر میں موجود خانقاہوں کو زائرین کے لئے دوبارہ کھول دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر لوگ کریانہ اسٹور، شاپنگ مالز اور دیگر تجارتی مراکز جاسکتے ہیں تو پھر کیوں مذہبی مقامات پر انہیں حاضری دینے سے روکا جارہاہے؟حکومت کو چاہئے کہ آہستہ آہستہ مذہبی مقامات کو دوبارہ سے عقیدتمندوں کیلئے کھولنے سے متعلق منصوبہ مرتب کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کو چاہئے کہ مقامی اوقاف کمیٹیوں کو ہدایات دی جائے کہ وہ کویڈ19رہنما خطوط کے تحت سبھی مذہبی مقامات میں داخلہ سے قبل سینی ٹائزیشن اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں، اِس سے عقیدتمندوں

مزید خبرں

ایڈوکیٹ جنرل کا لاء افسران کے ساتھ تبادلہ خیال  سرینگر//سرینگر میں دربار مؤ کے سلسلے میں دفاتر کھولنے کے موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے لأ افسران ، اسسٹنٹنگ کونسلز اور ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر کے دیگر ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایڈوکیٹ جنرل نے شرکأ کے ساتھ اُن کے متعلقہ دفاتر میں کووِڈ۔19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر کے کام کاج سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا۔ اُنہوں نے عملے کی مانگوں کا بھی جائزہ لیا اور اُنہیںیقین دِلایا کہ اُن کے تمام مسائل اور مانگیں فوری طور پوری کی جائیں گی۔لأ اَفسران نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہائی کورٹ کی سری نگر شاخ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی اور مقدمات کی ورچول طریقۂ کار کے تحت شنوائی سے متعلق مختلف معاملات کو اُجاگر کیا۔    لیفٹیننٹ گورنر کا ڈاکٹر شاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت  سری نگر