تازہ ترین

حضرت میر سید یعقوبؒ کا عرس| ساگر کی معقول انتظامات کی اپیل

سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید یعقوبؒ (سونہ وار)کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین اور عقیدت مندوں کیلئے خاطر خواہ اور مناسب انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔ عرس کی تقریب کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی،پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ، میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کوکسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ساگر نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدیم اور حسب عادت رکھے جاتے ہیں۔پارٹی لیڈر احسان پردیسی نے بھی عرس کے سلسلے میں معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔  

ٹی آر سی میںکورونا کی جانچ جاری | روزانہ300 افراد کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں

 سرینگر // ٹی آر سی سرینگر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے قائم کئے گئے ٹیسٹنگ سینٹر میں مشتبہ متاثرین کی ٹیسٹنگ عمل جاری ہے اور یہاں روزانہ 300تشخیصی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ٹیسٹنگ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر آہنگر نے بتایا’’ ٹی آر سی آنے والے مشتبہ افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر سی سرینگر میں روزانہ 250سے 300مشتبہ افراد کی ٹیسٹنگ ہوتی ہے اور ان میں اوسطً10سے 15افراد کی رپورٹیں مثبت آتی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مارچ میںقائم کئے گئے ٹیسٹنگ سینٹر میں بچوں، خواتین اور معمر اشخاص کی ٹیسٹنگ عمل میں لائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ کیلئے بھی ٹیموں کو روانہ کیا جاتا ہے۔ سونہ وار کے ایک شہری شوکت احمد نے بتایا کہ ٹی آرسی ٹیسٹنگ سینٹر کی وجہ سے لوگوں کو کافی حد تک راحت نصیب ہورہی ہے لیکن اس ٹیسٹنگ

سونہ وار میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع | عفونت اور بدبو سے آبادی پریشان

سرینگر// بادامی باغ کے کنٹونمنٹ علاقے میں واقع سونہ وار میں گزشتہ ایک ہفتے سے گندگی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے نہ لگانے کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سونہ وار علاقہ کنٹونمنٹ حدود میں آتا ہے اور علاقے کی صفائی و ستھرائی کا انتظام بھی کنٹونمنٹ بوڑڈ کے ہی ذمہ ہے تاہم گزشتہ کئی روز سے سڑکوں اور کوڑے دانوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں اور بورڈ کا عملہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کر رہا ہے۔ شمیم احمد نامی مقامی شہری نے کہا کہ اگرچہ با ضابطہ طور پر کوڑاکرکٹ ہٹانے کیلئے لوگ ماہانہ فیس بھی ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی موسم سرما میں اس کوڑا کرکٹ کو ٹھاکنے نہ لگانے کی وجہ سے ہر سو عفونت اور بدبو پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ ایک جانب بورڈ اور سیول انتظامیہ حکام کرونا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی و ستھرائی رکھنے کا مشورے دیتا ہے ا

پریس کالونی میں سکھ برداری کا احتجاجی مظاہرہ | نئے زرعی قانون کے خلاف پنجاب میں برسراحتجاج کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر//نئے زرعی قانون کے خلاف پنجاپ میں احتجاج کر رہے سکھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پریس کالونی میں بھی سکھ طبقہ نے حتجاج کیا ۔ سوموار کی سہ پہر پریس کالونی میں  گرومت ٹکسال اور انٹرنیشنل گرومت اسٹڈیزکے بینر تلے سکھ برداری نے احتجاج کیا اور مرکزی سرکاری کے خلاف نعرہ بازی کی۔اس موقعہ پر انہوں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے،جن پر انہوں نے زراعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ستمبر میں مرکزی حکومت کے ذریعے متعارف کروائے جانے والے زرعی قانون کی مخالفت میں ’دہلی چلو‘ نعرے کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاحکومت کی جانب سے انہیںدلی میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو حل کیا جائے اور کسانوں کو بچانے کیلئے قانون کو واپس کیا جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ یہ بل جو پاس کی گئی ہے اس کو ختم

مزید خبریں

 سی این ایس بیورہ چیف محمد یاسین کے نانا فوت |  صحا فتی اور سماجی حلقوں کا اظہار تعزیت سرینگر//  سینئر صحافی اور سی این ایس بیورو چیف محمد یا سین کے ناناجی غلام محمد بٹ ولد محمد سبحان بٹ  82سال کی عمر میں اتوار کی صبح طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے رحلت کرگئے۔مرحوم انتہائی شریف النفس اور نیک سیرت و ملنسار شخصیت تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی ملہ کھاہ رعناوری میں بد ھ کو صبح ساڑھے دس بجے انجام دی جائے گی۔ادھر سی این ایس کے مدیر اعلیٰ رشید راہی کے علاوہ صحافتی سماجی اور سیاسی حلقوں نے دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان خاص کر محمد یاسین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفردوس عطا کر ے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔       بڈشاہ چوک میں منشیات فروش گرفتار

سرینگرمیں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی خواب | 5 سکیموں پر برسوںسے کام ٹھپ،عوام حالات کے رحم وکرم پر

سرینگر// سرینگر میں پینے کے پانی کی قلت کے بیچ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ کی جانب سے شہر اور اس کے مضافات میںپانی کی 5اسکیموں پر کام ٹھپ ہے۔ وادی کے دیگر اضلاع سمیت سرینگر میں گزشتہ2ماہ سے پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے تاہم حکام کی جانب سے شہر میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے شروع کی گئی پانی کی 5اسکیموں پر یا تو کام ٹھپ ہوگیا ہے یا ان میں سست رفتاری سے کام جاری ہے۔کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ اسکیمیں متعلقہ محکمہ نے اپریل2018سے اگست2020کے درمیان شروع کی۔ان اسکیموں میں سعد پورہ درباغ، فقیر گجری دارا،رکھ زکورہ، تکیہ سنگرشی اور چک دارا شامل ہیں۔ دستیاب اعداد وشمار کے مطابق سعد پورہ در باغ میں پینے کے پانی کی اسکیم کی منظوری 1کروڑ 28 لاکھ 26ہزار روپے کی لاگت سے منظور کی گئی تھی تاہم ابھی تک اس اسکیم پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ دستاویزات کے

کھمبرحضرتبل میں امناک حادثہ | چنار کی شاخ گرنے سے نوجوان لقمۂ اجل

سرینگر///کھمبرحضرت بل میں ایک المناک حادثہ میں بوسیدہ چنار کی شاخ گرنے سے 32 سالہ آٹو ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ عینی شاہد شبیر احمد ریشی نے اس بارے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کھمبر میں موجود خلفائے راشدین جامع مسجد کے قریب آٹو ڈرائیور روف احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ دلال محلہ زینہ کدل سرینگر آٹو میں ریڈی میڈ کپڑے لاکر فروخت کررہا تھا کہ ڈیڑھ بجے دوپہر اچانک چنار سے ایک بوسیدہ شاخ آٹو پر گرآیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ شہری کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس موقعہ پر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش وارثین کے سپرد کردی۔مذکورہ نوجوان کی نعش جب زینہ کدل لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔  

سخت سردی میں سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا رش | گرم ملبوسات اوردیگر اشیائے ضروریہ کی جم کر خریداری کی

 سرینگر//سردی کے باوجود سنڈے مارکیٹ میں لوگوں نے ملبوسات اور دیگر سازوسامان کی جم کرخریداری کی۔ لالچوک، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور پولو گراونڈ کے علاوہ دیگر علاقوں کے بازاروں میں لوگوں کا کافی رش تھا ۔سڑکوں پر جگہ جگہ چھاپڑی فروشوںنے چھاپڑیاں لگائی تھیں جن پر ملبوسات کے ساتھ ساتھ کھلونے کی چیزیں سجائی گئی تھیں۔ لالچوک میں لوگ صبح سے ہی خریداری کرنے میں مصروف رہے ۔چنانچہ دن گزرنے کیساتھ ساتھ لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوا اور عوام ضرورت کے مطابق چیزیں خریدنے میں دکھائی دیئے۔ بھاری رش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔شام ہوتے ہی قریب ساڑھے 5بجے پولیس کی گاڑی لالچوک میں آگئی اور چھاپڑی فروشوںکو اپنا سامنا سمیٹنے کا حکم دیا۔ اس موقعہ پر چھاپڑی فروشوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ اپنا سامان سمیٹنے لگے

شہرمیں گوشت نایاب | حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کا شاخسانہ، گاہک پریشان

سرینگر //شہر سرینگرمیں گوشت نایاب ہے اور لوگوں کا قصابوں پر من مانی قیمتوںپر گوشت فروخت کرنے کا الزام ہے۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی نرخیں مقرر کرنے کے بعد بازاروں سے غائب قصاب پوشیدہ جگہوں پر گوشت کو فروخت کررہے ہیں۔کشمیر نیوزٹرسٹ کے مطابق قصابوں کو جوابدہ بنانے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کی پاداش میں تادیبی کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ہی وادی میں گوشت نایاب ہوگیا ہے۔قصبوں اور بازاروں میں اکثر قصابوں کی دکانیں بند ہیںجبکہ مرغ گوشت کے کے نرخوں میں اضافہ ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے گوشت کی قیمتیں مقرر کرنے اور ان نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے بعد شہرمیں گوشت نایاب ہوگیا ہے۔ قصاب زائد از نرخوں پر گوشت بیچتے ہیں اور اب تک انتظامیہ نے متعدد قصابوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ مشتاق احم

حضرتبل سے لالچوک کے بس کرایہ میں یکطرفہ اضافہ | ٹرانسپورٹروں پر مسافروں کو دو دو ہاتھوںسے لوٹنے کاالزام

سرینگر //حضرت بل سے لالچوک تک مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو دو دو ہاتھ سے لوٹا جارہا ہے۔ حضرت بل سے لالچوک تک کے راستے جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ سے لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب اضافی کرایہ وصول کیا جاتاہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ حضرت بل سے رعناواری تک مسافر گاڑیوںکا کوئی مقرر ہ کرایہ نہیں ہے اور کنڈیکٹر اپنی مرضی سے کرایہ وصول کرتاہے ۔ سعیدہ کدل سے تعلق رکھنے والے ایک شہری مشتاق احمد نے بتایا ’’ کورونا وائرس سے قبل سعیدہ کدل سے حضرت بل تک 3کلو میٹر کے سفرکیلئے صرف 6روپے کرایہ تھا جس کو بس مالکان نے اپنے مرضی سے 13روپے کردیا ہے‘‘۔مشتاق احمد نے بتایا ’’ حکومت نے مسافر گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت دی تھی کہ وہ صرف 50فیصد سواریاں اٹھانے کی صورت میں مسافروں سے

شاہ محلہ چھتہ بل میں اوڑی کے شہری کی پُراسرارموت | قانونی لوازمات مکمل کرکے میت وارثین کے سپرد

سرینگر//شاہ محلہ چھتہ بل میں اوڑی بارہمولہ کا 35 سالہ شہری پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔شاہ محلہ چھتہ بل میں عبدالعزیز بٹ ولد غلام رسول کے مکان میں پچھلے دو ماہ سے منظور احمد میر ولد عبدالمجید ساکنہ اوڑی بارہمولہ کرایہ دار کی حیثیت سے رہائش پذیر تھا،ایتوار کی صبح پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔اس موقعہ پر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محلہ چھتہ بل میں ضلع بارہمولہ کے اوڑی کاشہری منظور احمد میر پچھلے دو ماہ سے کرایہ دار کے طور پررہائش پذیر تھا ،کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جو  کرن نگر علاقہ میں چائے کی دوکان چلاتا تھا۔قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش وارثین کے سپرد کردی گئی اور ابتدائی طور پر 174 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی

ہوپ کلاسز’’این ای ای ٹی‘‘طلاب کواعزاز سے نوازا

سرینگر//ہوپ کلاسس پرے پورہ نے اتوار کے روز 2019 اور 2020 میں ’’این ای ای ٹی‘‘ کے امتحانات میں اپنا نام درج کرنے والے130طلابکو اعزاز سے نوازا۔ شہر کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران نے کامیابی کا جشن منایا۔اس موقعہ پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے اپنے خطاب میں طلباء کو اعزاز سے نوازنے کے بعد کہا کہ ’’یہ فخر کی بات ہے کہ ہوپ کلاس کے طلبا نے’’این ای ای ٹی‘‘ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا’’ہمیں فخر ہے کہ طلبا نے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا مستقبل ایک نئی سمت کی طرف بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جن طلبا کو یہاں اعزاز سے نوازا جا رہا ہے وہ نہ صرف طب میں مستقبل تلاش کر رہے ہیںبلکہ انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، صحافت ، آئی ٹی ، بزنس مین

کشمیر پنڈت سنگھرش سمیتی کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا پہلا مرحلہ ختم | حکومت پر مطالبات کو پورا کرنے میں لیت ولعل کرنے کا الزام

سرینگر//کشمیر پنڈت سنگھرش سمیتی کے ممبران نے دوسرے مرحلے میں مبینہ طور پر جموں کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے اعلی انتظامیہ،مرکزی حکومت ،ہائیکورٹ اور اعلیٰ حکام کی جانب سے سفارشات اور ہدایات کو سبوثاژ کرنے کے خلاف تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے168گھنٹے مکمل کئے۔کشمیر پنڈت سنگھرش سمیتی کا کہنا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی جانے کے بعد ہی انہوں نے بھوک ہڑتال تا دم مرگ کا پہلا مرحلہ ختم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے تمام مطالبات کو تسلیم کیا تھا اور غیر مہاجر کشمیری پنڈت طبقے کے وسیع تر مفاد میںان پر زمینی سطح پر صفر پر عملدرآمد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیرمیں گذشتہ 30 برسوں کے دوران تمام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔کشمیر پنڈت سنگرش سمھتی اس بات پر برہم ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ اس معاملے کو جس طرح نپٹ رہی ہے، اس سے واضح طور پر وادی کشمیر میں مقیم

حریت (ع) کا میرواعظ عمر فاروق کے چچا کے انتقال پر اظہار رنج

سرینگر//حریت کانفرنس (ع)نے نظر بند رکھے گئے حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے چچا مولوی علی محمد جان سکونت کرسو راجباغ سرینگر کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ مولوی علی محمد جان میرواعظ محمد فاروق کے برادر اکبر تھے۔حریت (ع) نے اس سانحہ پر میرواعظ اور مرحوم مولوی علی محمد جان کے فرزندان مولوی خالد عمر اور مولوی حامد علی کے ساتھ تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ خاندان کے اکابرین نے روز اول سے جموںوکشمیر کے عوام میں دینی ،سیاسی، سماجی اور تعلیمی شعور بیدار کرنے میں ایک تاریخ ساز کردار رہا ہے جس کی وجہ سے اس موقر خاندان کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بیان میں مولوی علی محمد جان کی سماج کے تئیں خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے بارگاہ رب ایزدی میں دعا کی گئی کہ و ہ میرواعظ سمیت مرحوم کے فرزندان اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توف

مولوی علی محمد جان کی وفات پر خاندانِ میروعظان کیساتھ تعزیت پرسی

سرینگر/// نیشنل کانفرنس،پی ڈی ایف ،جمعیت ہمدانیہ ،پیپلز پولٹیکل پارٹی ،ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں اور رہنمائوں نے  میر وعظ مولوی عمر فاروق کے چاچا مولوی علی محمد جان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور خاندان میر واعظ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ خاندان کے چشم و چراغ الحاج مولوی علی محمد جان کے انتقالِ پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور مرحوم کے لائق فائق فرزندان مولوی خالد عمر ، مولوی حامد علی اور دیگر سوگواران کیساتھ ٹیلی فون پر ذاتی طور پر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد سا

چھتہ بل میں غیرمقامی معمر شخص کی نعش بر آمد

سرینگر//شہرخاص کے چھتہ بل علاقہ میں ایک 80سالہ غیرمقامی معمر شخص کی نعش پائی گئی ،جو ممکنہ طورپررات کے وقت شدیدسردی ہونے کے باعث دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس نے سنیچر کی صبح چھتہ بل علاقہ میں ایک مسجدکے باہر ایک غیرریاستی معمرشخص کی نعش برآمد کی ،جسکے بارے میں مقامی لوگوں کااندازہ ہے کہ80سالہ شخص کی موت شاید رات کے وقت سخت سردی ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوئی ہے ۔تاہم پولیس نے بتایاکہ یہاں جس معمر غیرمقامی شخص کی نعش برآمد کی گئی ،اُس کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس کے مطابق زانپہ کدل میں جامع مسجد اہلحدیث کے نزدیک اس غیرمقامی شہری کی نعش ملی ۔پولیس نے بتایاکہ متوفی شخص کاتعلق ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے سے تھااوراسکی شناخت 80سالہ طاہراحمد کے بطور ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ نعش کاپوسٹ مارٹم کنٹرول روم سرینگرمیں کروایاگیااوراس سلسلے میں سی آ

صفا کدل میں 85کوئنٹل پالتھین بیگ ضبط

سرینگر// پالتھین کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے صفا کدل علاقہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران 85کوننٹل پالتھین بیگ ضبط کرکے اس کا کاروبار کرنے والے دکانداروں سے 25ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے چیکنگ سکارڈ نے فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پولیس کے اشتراک سے یہ مہم چلائی اور بھاری مقدار میں پالتھین بیگوں کو ضبط کیا گیا ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے ریجینل ڈائریکٹر کشمیر رفیع احمد بٹ نے کہا کہ اس طرح کی مہم جاری رہے گی ۔انہوں نے پالتھین کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی کاروبار سے باز آجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کاروبارئیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔  

مبارک گل کا حلقہ انتخاب عید گاہ کا چنائوی دورہ

سرینگر// سابق ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عید گاہ کے متعدد علاجات کادورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کی ضلع ترقیاتی کونسل کی خاتون امیدوار نزحت آرابھی تھی ۔ مبارک گل نے چنائوی دورہ کے دوران نواب بازار، قلمدان پورہ ،مجاہد منزل، آروٹھ، زینہ کدل و دیگر علاقوں کے لوگوں سے مل کر ان کو اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کونسل کی امیدوار نزہت آرا کے حق میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔اس موقعہ پرمبارک گل نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے تمام لیڈران کی کوشش شروع سے یہی رہی ہے تعمیرو ترقی و امن شانتی کی بحالی ہو۔  

مزید خبرں

فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہر کے کئی بازاروں کا معائنہ ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط  ککر بازار میں دکان سربمہر سرینگر // فوڈ سیفٹی محکمہ نے کل سرینگر کے مختلف بازاروں میں معائنہ کے دوران ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ ضبط کئے اور ککر بازار میں ایک دکان کو سربمہر کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ایک غیر سرکاری انجمن کے اشترک سے شہر سرینگر کے کئی بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے گئے ۔ٹیم نے مختلف دکانوں سے ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے ۔ٹیم نے ککر بازار میں ایک دکان کو سیل کیا۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر شکیل الرحمان نے محکمہ کے فیلڈ عملہ پر زور دیا ہے کہ وہ  COTP ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں ۔   زکورہ میں 2منشیات فروش گرفتار سری

میرواعظ خاندان کو صدمہ،مولوی علی محمد جان فوت

سرینگر// خاندان میرواعظ کے بزر گ رْکن اورشہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے بڑے بھائی اور میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے چاچا مولوی علی محمد جان سکونت کرسو راجباغ سرینگر طویل علالت کے بعدکل انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ واضح رہے کہ مولوی علی محمد جان مرحوم میرواعظ کشمیر مولانا عتیق اللہ شاہ کے پوتے اور مولوی محمد امین کے بڑے فرزند تھے۔ مرحوم خاندانی روایات کے حامل انتہائی خلیق ، ملنسار اور ایک باکردار انسان تھے جنہوں نے انتہائی یکسوئی کے ساتھ اپنی زندگی گذاری اور بالاآخر17نومبر جمعہ کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔خاندان کے ذرائع کے مطابق کوویڈ19کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد نہیں ہوگی ۔ادھرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مولوی علی محمد جان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے میرواعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کرکے