صوبائی کمشنر کا شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ

سرینگر// شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کی درستگی اور مزید پارکنگ جگہوں کی نشاہدہی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے کل شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ ایس ڈی اے کے وائس چیرمین ،چیف انجینئر آر ینڈ بی ،ایس ایس پی ٹریفک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے علاوہ ایس ایم سی ،بیکن اور دیگر محکموں کے آفیسران تھے ۔انہوں نے بیلوارڈ ،شالیمار ،درگاہ ناگ،سونہ وار ،جے پی پنتھ ہسپتال ،پانتہ چھوک ،لسجن بائی پاس ،نٹی پورہ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کے حوالے سے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ بیلوارڈ پر کرالہ سنگری سے ڈلگیٹ تک ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے مزید پارکنگ جگہوں کا انتخاب کیا جائے ۔شالیمار میں پارکنگ کیلئے اراضی کی دستیابی اور یہاں پارکنگ قائم کرنے پر بھی صوبائی کمشنر نے زور دیا ۔انہوں نے نہروپارک کے نزدیک سڑک کی

عیدہ گاہ اور حبہ کدل میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

سرینگر// پانی کی عدم دستیابی پربرہم شہر خاص کے عید گاہ علاقے کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔فردوس کالونی عید گاہ کے باشندگان جمعرات کو علی جان روڑ پر نمودار ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی نقل وحرکت روک دی تاکہ اعلیٰ حکام کی توجہ اُنکے مسائل کی طرف مبذ ول ہوسکے ۔احتجاجی مظاہرین میں زیادہ خواتین تھیں ،نے بتایا کہ گرمیوں کے ایام میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب اُنہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب گھریلو کام کاج انجام نہیں دے پا رہی ہیں ،حتیٰ بچوں کیلئے کھانا بھی نہیں پکا پاتی ہیں ۔مظاہرین نے محکمہ آب رسانی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے علی جان روڑ پر ٹریفک کی نقل حرکت کئی گھنٹوں تک مسدود کرکے رکھ دی جسکی وجہ سے علاقے میں ٹریفک جام کیساتھ ساتھ گاڑیوں کو متبادل روٹ اختیار کرنے پڑے ۔ بعض خواتین نے اپنے ہاتھوں خ

رواں برس کا گرم ترین دن| سرینگر میں پارہ 33.7ڈگری تک پہنچ گیا

  سرینگر //واد ی کشمیر میں شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ جمعرات کا دن رواں برس کا گرم ترین دن رہا جس کے چلتے شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔  وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے درجہ حرارت میں بڑوتری آرہی ہے یکم جولائی کو یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 30جوان کو یہاں 29.5ڈگری سلسیش تھا ۔29جون کو 31.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔28جون کو 32.9ڈگری سلسیش تھا تاہم گذشتہ کئی دنوں سے وادی  چالیس دنوں پر مشتمل ’’ووہرات‘‘ کے 12 دن گزرنے کے بعد آج درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اس طرح رواںبرس میںکل وادی میں گرم ترین دن رہا جس کے چلتے سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33.7ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق وادی میں اگلے چند دنوں

۔14دکانداروں میں وائرس کی تصدیق

سرینگر // مہاراج گنج مارکیٹ کو حکام نے جمعرات کو 14دکانداروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کو مارکیٹ میں موجود سبھی دکانداروں کے نمونے حاصل کئے گئے۔ منگل کو 4کے نمونے مثبت قرار دیئے گئے، بدھ کو دکانداروں کے مزید 5نمونے مثبت آئے جبکہ جمعرات کو مزید  5کے نمونے مثبت قرار پائے۔ایک درجن سے زائد دوکانداروں کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد  مقامی مارکیٹ کو بند کردیا گیا اور حکام نے اسے سیل کیا۔جن دکانداروں کی رپورٹیں مثبت آئیں، انہیں این آئی ٹی قرنطین میں منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آج مقامی بیوپار منڈل کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہونے والی تھی لیکن اب مارکیٹ کی بندش اور تاجروں کا کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد اس میٹنگ کا انعقاد نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔  

کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر، ہارون میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد

سرینگر//سرینگرپولیس نے  لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے اور کرونا وائرس کی بچاو َ کے خاطر احتیاتی تدبیر اُٹھانے پر  تھانہ پولیس ہارون میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ پولیس اسٹیشن ہارون میں ایس ایچ اومحمد ایوب کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میںکرونا وائرس سے بچاو کے خاطر کئے جارہے اقدامات کے بار ے میں لوگوں کو آگا ہ کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ ، انتظامیہ کمیٹی ، مسجد کمیٹی  کے ممبروں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میںلوگوں کو صحت اور COVID-19 کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات کو عملانے پر زور دیاگیا ۔اس موقع پر ، شرکا کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں شریک شرکا نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کے لئے پولیس سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہان

پروفیسر حامدہ مختارفوت، نیشنل کانفرنس کا اظہار تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے وومنز کالج سرینگر کی سابق پروفیسر حامدہ مختار اہلیہ غلام حسن وانی ساکن راولپورہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ مرحومہ پارٹی کی صدرِ صوبہ خواتین ونگ صبیہ قادری کی خالہ  بھی ہیں۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ ادھر پارٹی کے صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور خواتین ونگ کے عہدیداروں نے بھی صبیہ قادری کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔        

تازہ ترین