شہر سرینگر کے عوام گوناگوں مشکلات سے دوچار: شمیمہ فردوس

سرینگر/ / نیشنل کانفرنس ضلع سرینگر کی خواتین ونگ کا ایک اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے کی جبکہ صوبائی صدر صبیہ قادری ،صوبائی عہدیداران اور ضلع سرینگر کی بلاک صدور صاحبان ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی امورات اور تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کے علاوہ ممبرشپ مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات بھی اُجاگر کئے ۔ بیشتر شرکاء نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے بارے میں جانکاری دی۔ شمیمہ فردوس نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر سرینگر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ساتویں آسمان کو چھو رہی ہے اور موسم گرما میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ بہت تمام سڑکوں پر ابھی تک م

شالیمارمیں کرنٹ لگنے سے جواں سال سیلزمین لقمۂ اجل

سرینگر//ارشاد احمد//شالیمار سرینگر میں المناک حادثہ میں جمعرات کو17سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ شالیمار باغ کے قریب فوٹوگرافر کی دوکان پر سیلزمین عادل احمد آہنگر ولد محمد شفیع ساکنہ گھنڈ تلہ ہارون دوکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک اس کاہاتھ ہائی ٹینشن لائن کو چھوگیا جس سے اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ گر گیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر حبک منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

تازہ ترین