سری نگر میں حالیہ 'ٹارگٹ کلنگس' کے بعد سیکورٹی مزید چوکس، کئی مقامات پر ناکے

سری نگر// حالیہ دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملوں کے واقعات کے پیش نظر سری نگر میں بدھ کے روز سیکورٹی کو مزید چوکس کر دیا گیا ۔ شہر کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دیے ہیں جہاں مسافر بردار گاڑیوں خاص کر دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ان میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ بھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ سری نگر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ براداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔  

نوجوان کاانتہائی اقدام

 سرینگر//ارشاداحمد//رحیم باغ مہجور نگر میں منگلوار کو ایک سترہ برس کے لڑکے نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا۔پولیس کے مطابق رحیم باغ مہجور نگر کے نویں جماعت کے سترہ سالہ طالب علم گگن دیپ سنگھ ولدجگجیت سنگھ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکایا۔اگر چہ اُسے فوری طور صدراسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ صدر میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

تازہ ترین