تازہ ترین

حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کا 668واں عرس

سرینگر//حضرت شاہ ہمدانؒ کے فرزند حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کا668واں عرس (یوم ولادت)عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔  اِس سلسلے میں ریاست کے خانقاہوںمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ سب سے بڑی تقریب سرینگر کے خانقاہ معلی میں منعقد ہوئی ۔ نماز ظہر سے قبل جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے تاریخ اسلامی خدمات ، علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالی گئی۔ حضرت میر محمد ہمدانیؒ نے ریاست کے تینوں خطوں میں  110مساجد بشمول تاریخی خانقاہیں تعمیر کئے اور تبلیغ دین اسلام اور ریاست کی صنعت وحرفت کو فروغ دینے میں جو ملی اور تاریخی رول ادا کیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ نے 22سال تک خطہ کشمیر میں قیام کرکے تبلیغ دین اسلام کی تشہیر کی اورتاریخی عید گاہ سرینگر ، تاریخی جامع مسجد اور مسلمانوں کے وسیع مقبرہ ملہ کھاہ

ڈل جھیل کی بڑے پیمانے پرصفائی مہم جاری

سرینگر//اگرچہ سونہ لنک اورروپ لنک پرمشتمل ڈل جھیل کارقبہ سکڑکرمحض 18مربع کلومیٹر تک رہ گیا ہے لیکن ابھی بھی جھیل کی شان وشوکت اوراہمیت باقی ہے ۔ ڈل کی سیروتفریح کیلئے آنے والے سیلانیوں کاایک اہم مقام ڈل کے وسط میں واقع چارچناری میں موجود چار چناروںمیں دوسوکھ گئے ہیںاوراب قلیل تعدادمیں ہی سیاح یہاں آتے ہیں ۔ڈل جھیل میں موجودہائوس بوٹ اورشکارے اپنی منفردتعمیر وآرائش کی وجہ سے ڈل کی دلکشی میں اضافے کاموجب رہے ہیں لیکن ڈل کے اندرکوڑا کرکٹ اورنزدیکی ڈرینوںسے ڈالے جانے والی گندگی نے اس کی نچلی تہہ کوبھردیا اوریہاں مختلف اقسام کی گھاس پھوس اورپودے اُگنے لگے ۔اس گھاس پھوس کی وجہ سے جھیل کاپانی رنگ بدلنے لگا ہے اوراس سے بدبو اُٹھتی ہے ۔ لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی نے جھیل سے گھاس پھوس اورکیچڑ سے نجات دلانے کی ایک مہم چھیڑرکھی ہے ۔اس صفائی مہم کی نگرانی کرنے والے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ’