سکمز صورہ میں بلیک فنگس کا پہلا کیس | 35سالہ خاتون متاثر،بائیں آنکھ کی روشنی چلی گئی

 سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میںبلیک فنگس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے متاثر اور مشتبہ کیسوں کی تعداد 24ہوگئی ہے جن میں 4فوت اور 21ابھی زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ بلیک فنگس کے پانچ مشتبہ مریضوں کی رپورٹیں ابھی آنا باقی ہیں۔ سکمز میں داخل ادھمپور کی 35سالہ خاتون میں بلیک فنگس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔سکمز میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ 4جون کو ادھمپور سے ایک 35سالہ خاتون کا داخلہ اسپتال میں ہوا جو حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی دونوں آنکھوں میں ورم ہے اور مریضہ کی بائیں آنکھ میں شدید درد تھا ‘‘۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آنکھوں میں ورم ہونے کے بعد خاتون کی ناک سے سبز رنگ کا مواد باہر آرہا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ خاتون ادھمپور کے

تازہ ترین