تازہ ترین

کنٹونمنٹ علاقہ میں شہریوں سے جائیداد ٹیکس کی وصولی

عوام میں بے چینی کی لہر، حکمنامہ منسوخ کیا جائے نیشنل کانفرنس  سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے بادامی باغ کنٹونمنٹ بورڈ  کے دائرہ اختیار والے علاقوں میں جائیداد ٹیکس عائدکرنے کے اقدام پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایک غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے۔ کنٹونمنٹ کے ذریعے جاری کی گئی پراپرٹی ٹیکس بلوں سے لوگوں میں پیدا ہونے والی بے چینی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے یوتھ لیڈر احسان پردیسی نے کنٹونمٹ حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام نے اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں ٹیکس عائد کرنے کیلئے غیر جمہوری راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹومنٹ کا ایک باضابطہ بورڈ ہوتا ہے جس میں 7وارڈوں کے چُنے ہوئے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں اور یہی بورڈ مل کر تمام فیصلے لیتے ہیں۔ لیکن تشویشناک امر یہ ہے کہ ان چُنے ہوئے نمائندوں کے معیا

کووڈ 19 وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی

سرینگر+کپوارہ//کووِڈ - 19کی وبائی بیماری کابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے جورہنماخطوط سرکار نے جاری کئے تھے ،ان پر سختی عملدرآمد کرنا لازمی ہے تب ہی کووِڈ- 19کوشکست دی جاسکتی ہے۔اب باتوں کا اظہار سرینگر،کپوارہ اور وادی کے کئی اوراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے میڈیا بریفننگ کے دوران جمعہ کو کیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے سرینگر کے عوام سے عوامی تحفظ ، صحت کیلئے سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل پیرا رہنے کا مظاہرہ کرنے اور کووڈ 19 سے متعلق مشوروں اور ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی  ۔ انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کووڈ ایس او پیز اور کووڈ 19 انفیکشن پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ ڈی سی نے لوگوں سے بھی تاکید کی کہ وہ قریب ترین ویکسی نیشن مراکز کا دورہ کریں اور کووڈ 19 وبائی بیماری کی دو

غلام محی الدین شاہ کی17ویں برسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون خواجہ غلام محی الدین شاہ (بچھ) کی17ویں برسی پر جمعہ کو مقبرہ واقع زیارت حضرت سید محمد منطقیؒ صاحب چھتہ بل سرینگرپر مختصر اور سادہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سنٹرل سکریٹری عرفان احمد شاہ، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد،عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران موصوف کے اُن ناقابل فراموش سیاسی ، سماجی اور قانونی خدمات کو یاد کیا گیا جو اُنہو ں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی کشمیری قوم کیلئے انجام دیئے اور لوگوں کی خوداعتمادی ، خدا اعتمادی خاص کر بنیادی حقوق ، عزت نفس اور بحیثیت کشمیری قوم زندہ رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔پارٹی ناصر اسلم وانی نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س سے پیدا شدہ صورتحال کسی بڑی تقریب کی قطعی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے اپنے مختص

تازہ ترین