کورونا وائرس | کشمیر یونیورسٹی میں جانکاری پروگرام

سرینگر //کووڈ 19اور دیگر اہم معاشرتی امور کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے نیشنل سروس سکیم (این ایس ایس) کے تحت ایک جانکار ی پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام کوارڈینٹر شعبہ نیشنل سروس سکیم کی طرف سے وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی طلعت احمد کی ہدایت پر یہ جانکاری پروگرام یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوا۔ کیمپ کے دورا ن ماسک ، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پروگرام کارڈنیٹر ڈاکٹر مصور احمد نے سماج کے طبقہ کوحفظان صحت کے بارے میں شعور پیدا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے پروگرام افسر ڈاکٹر حنا بشارت ، ڈاکٹر وقار امین ، ڈاکٹر یاسر حمید کے کام کی سراہنا کی ۔   

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں کشمیر یونیورسٹی کونسل کی میٹنگ

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو جوکہ جامع کشمیر کے چانسلر بھی ہیں ،نے کشمیر یونیورسٹی کونسل کی میٹنگ کی بذریعہ ویڈیو کانفرنس صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی حکام سے جامع کی سرگرمیوں اور دیگر اقدامات سے متعلق مفصل رِپورٹ طلب کی۔انہوں نے یونیورسٹی حکام کو جامع کے بنیادی ڈھانچہ سہولیات اور دیگر تدریسی اور تحقیقی پروگراموں کو اَپ گریڈ کرتے وقت مستقبل کے نقطہ نظر کو ملحوظ رکھنے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تحقیقی اور اختراعی سرگرمیوں کے لئے آر یو ایس اے کے تحت جامع کے لئے 50کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی آر یف رینکنگ کے تحت ملک کی یونیورسٹیوںمیں 53 رینک حاصل کرنے کا جموںوکشمیر کی اعلیٰ یونیورسٹی ہونے کے لئے حکام کو سراہا۔اُنہوںنے فیکلٹی اور طلبائو کو بین الاقوامی فیلو شپ انعامات و وظائف حاصل کرنے کے لئے بھی مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورن

تازہ ترین