جدہ سے 143مسافر لوٹے

سرینگر// جدہ سے  143 درماندہ مسافروں کو لیکر ائر انڈیا کی پرواز جمعرات  کی سہ پہر سرینگر پہنچ گئی۔کل سرینگر اور جموں ائر پورٹوں پر 21گھریلوپروازیں آئیں  جن کے ذریعہ 1788 درماندہ مسافر لوٹ آئے جو بیرون ریاستوں میں در ماندہ تھے۔ ادھر تقریباً 109358 جموں کشمیر کے لوگوں کو حکومت نے براستہ لکھن پور اور خصوصی ٹرینوں کے ذریعے اب تک واپس آئے ہیں۔متعلقہ ضلع انتظامیہ واپس آنے والوں کی طبی جانچ اور 14 دن کے کورنٹین کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا  رہی ہیں ۔ سرکاری عداد و شمار کے مطابق اب تک مختلف ریاستوں اور یو ٹیز سے درماندہ مسافروں کو لیکر آئی43 کووڈ خصوصی ریل گاڑیاں جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشنوں تک پہنچی ہیں ۔ اس طرح43 کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں ، پروازوں اور درجنوں گاڑیوں میں قریباً109358 درماندہ لوگوں کو اب تک یو ٹی واپس لایا گیا ۔    

سرینگر میں مذہبی مقامات کو کھولنے کا معاملہ

سرینگر// سرینگر میں کورونا وائرس کے بیچ زندگی گزارنے کیلئے لوگوں کو تیار کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے آج یعنی جمعہ کو مذہبی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے جس کے دوران سرینگر میں لاک ڈائون کھولنے کیلئے مذہبی لیڈروں کی طرف سے لوگوں کو جانکاری دینے میں تعاون کرنے اور ان کے تاثرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وادی میں گزشتہ2ماہ سے مذہبی مقامات کورونا لاک ڈائون کے نتیجے میں بندہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں2اہم نقاط پر بات ہوگی جن میں مذہبی مقامات کو کھولنے پر مذہبی لیڈروں سے تاثرات حاصل کئے جائے گے جبکہ وبائی بیماری سے متعلق احتیاط کرنے پر مذہبی لیڈر کیا رول ادا کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے مذہبی  لیڈروں بشمول،مندروں،مساجدوں اور گردواروں کے سربراہان کو مدعو کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ15روز کے اندر ضلع انتظامیہ نے مختلف فریقین،جن

تازہ ترین