لاوڈا کی انہدامی کارروائی میں کئی ڈھانچے مہندم

سرینگر/محکمہ لاوڈا کی جانب سے لشکری محلہ،خوشی پورہ تیل بل اور حیدریہ کالونی شالیمار کے علاقے میں انفورسمنٹ آفیسر کی نگرانی میں انہدامی کارروائی کے دوران تین غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کئے۔انہدامی کارروائی کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو مقامات پر غیر قانونی طور پر زمین کی بھرائی کرنے والے کام پر بھی روک لگادی گئی۔غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کرنے کے دوران خوشی پورہ تیل بل میں کئی لوگوں نے مزاحمت کی اورسرکاری عملہ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں تین ملازمین زخمی ہوئے۔  

تازہ ترین