جواہر نگر گوردوارہ میں نقب زنی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی

سرینگر//پولیس نے سنیچر کو جواہر نگر سرینگر میں واقع گوردوارہ میں چوری کی واردات کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نقب زن ایک کھڑکی توڑ کر جواہر نگر گوردوارہ میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود کچھ نقدی اڑالیکر فرار ہوگئے۔ نقب زنوں نے گوردوارے میں موجود لکڑی کی سیف کو بھی توڑ ڈالا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوردوارے میں نقب زنی کے وقت ایک مہنت اور محافظ موجود تھے۔ تاہم پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ گوردوارے میں موجود لوہے کی سیف محفوظ ہے اور نقب زن اس کو کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس سٹیشن راجباغ میں ایف آئی آر نمبر42/2020کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے حکام نے جائے واردات کا معائینہ کرنے کے بعد ملوث افراد کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔  

تعلیمی ادارے 15جون تک بند

سرینگر/ اشفاق سعید  / جموں کشمیر میں سبھی تعلیمی ادارے 15جون تک  بند رہیں گے۔ ادھرکشمیر یونیورسٹی نے لاک ڈائون کے دوران فیس میں اضافہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ احکامات کی روشنی میں جموں کشمیر یو ٹی میں سبھی تعلیمی و تربیتی ادارے 15جون تک بند رہیں گے۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی ترجمان کے بیان کے مطابق ایک مخصوص کورس کیلئے تکنیکی غلطی کے باعث آن لائن فیس میں اضافہ دکھا یا گیا تھا جس کو بعد میں ٹھیک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرطلبہ نے اضافی فیس جمع بھی کرایا ہوگا تو انہیں وہ واپس کر دیا جائے گا اور اگرطلبہ کو اضافی فیس واپس نہیں ملا تو وہ کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کرکے فیس واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی طلبہ کی آسائش کیلئے موجودہ سمسٹر کیلئے فیس میں کمی لانے پر غور کررہی ہے۔ &n

تازہ ترین