محکمہ بجلی کی نجکاری ایک اور ضرب لگانے کی مانند:کارڈی نیشن کمیٹی

سرینگر//محکمہ بجلی کے ملازمین نے مرکزی حکومت کی طرف سے بجلی شعبے کی نجکاری کے مجوزہ فیصلے اور بجلی ترمیم بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یکم جون 2020کو سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پائور انجینئرس اینڈ ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے کہا کہ جموں کشمیر میں بجلی محکمہ کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے سے پہلے ہی اس محکمہ اور ملازمین کی ساکھ کو کمزور کیا گیا اور اب ایک اور ضرب لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انجینئرس اینڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر پیرزادہ ہدایت اللہ، الیکٹرک ایمپلائز یونین کے صدر محمد مقبول نجار اور ڈپلوامہ انجینئرس ایسو سی ایشن( الیکٹریکل) کے صوبائی صدر انجینئر قیصر الہیٰ میر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ محکمہ بجلی کی نجکاری کے نتیجے میں جموں کشمیر سخت مشکلات میں آئے گی کیونکہ بجلی شعبہ کی اصلاحات کا سلسلہ ابھی

تازہ ترین