تازہ ترین

کل گلے شکوے وناراضگی , آج گلدستوں سے استقبال

سرینگر// سرینگر اور بانڈی پورہ میں سینئر ڈاکٹروں کیساتھ متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کی بدسلوکی کے تین واقعات کے بعد منگل کو زونل پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے سبھی ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو طبی عملے کے کام کاج کو یقینی بنانے کے واضح ہدایات دینے کے بعد بدھ کو وادی بھر میں صورتحال مختلف نظر آئی۔پولیس حکام نے منگل کی شام طبی عملے کو کورونا کیخلاف جنگ کے ہیرو قرار دیا تھا۔بدھ کی صبح وادی کے کم و بیش سبھی اسپتالوں کے باہر ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ہاتھ میں پپھول تھے ، اور جو بھی ڈاکٹر وہاں سے گذرا انکی گاڑیاں روک کر انہیں پھول دیئے جاتے تھے۔پولیس حکام نے بتایاکہ اس خیرسگالی اقدام کامقصد یہ پیغام دیناہے کہ کورونا کیخلاف جاری جنگ میں طبی ونیم طبی عملہ کارول سب سے زیادہ اہم اورقابل سراہناہے ۔پولیس افسروں کی قیادت میں پولیس کے دستے جگہ جگہ ہاتھوں میں پھول لئے دیکھے گئے اورجوں ہی

تازہ ترین