تازہ ترین

سری نگر میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران 20 افراد گرفتار

سرینگر//موجودہ کورونا کرفیو کے درمیان اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف مظاہروں کے دوران سری نگر کے مختلف علاقوں سے کم از کم بیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ سری نگر میں 20 مظاہرین کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک بیان میں آئی جی پی کشمیر نے کہا تھا کہ” پولیس ان عناصر پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے جو وادی کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے فلسطین کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“ آئی جی پی کشمیر نے جی این ایس کو مزید بتایا ” سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی“۔  

سری نگر میں کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں کوورنا سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سینٹروں میں آکسیجن بستروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سو بستروں والے ایک نئے کووڈ ہسپتال پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔  

تازہ ترین