تازہ ترین

سکمزکا25واں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پرزنٹیشن پروگرام | کووِڈ19نے نسل انسانی کی بقاء کو دائو پر لگایا:ڈاکٹر آہنگر

 سرینگر//شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں 25ویں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پرزنٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔اس کااہتمام نیورولوجی شعبہ نے کیا تھا اور اس دوروزہ پروگرام کے دوران137تحقیقی مقالے پیش ہوں گے۔موجودہ وباء کے پیش نظر یہ پروگرام جزوی طور ورچیول طریقے پر منعقد ہوا ۔افتتاحی تقریب میں محدود تعدادمیں شرکاء نے حصہ لیااوراس دوران کووِڈ سے بچائو کے پروٹوکول پرسختی سے عمل کیا گیا۔نیورولوجی شعبے اورآرگنائزنگ چیئرمین نے مہمانوں کاخیرمقد م کیا اورامیدظاہر کی کہ اس پروگرام سے نوجوان اسکالروں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ہم سب مستفید ہوں گے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ خیالات اور معلومات کا تبادلہ کریں گے۔.۔سکمزکے سربراہ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے اس کااہتمام کرنے کیلئے شعبے کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پرزنٹیشن پروگرام ماہرین کے روبروں اپنے تحقیق

کشمیر یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسلروں کی میٹنگ | معیاری تعلیم کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:پروفیسرشبیر

سرینگر//موجودہ عالمی وباء کوروناوائرس کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے ملتوی کئے گئے تمام امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کے فیصلے کے تناظر میں یونیورسٹی نے سنیچروار کو اکیڈمک کونسلرس کی آن لائن میٹنگ کااہتمام کیا۔میٹنگ کی صدارت اکیڈمک افیئرس کے ڈین پروفیسرشبیراحمدبٹ نے کی ،جس میں مرکزی کیمپس،سٹیلائٹ کیمپس اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے 50سے زیادہ اکیڈمک کونسلرس نے حصہ لیا۔پروفیسر شبیر احمد بٹ نے آن لائن امتحانات میں طلبہ کی صد فیصد حاضری کواکیڈمک کونسلروں پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن طور تدریس کے طریقے میں درس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماراعزم ہے کہ ہمارے طلبہ کو معیاری تعلیم مہیاہو۔انہوں نے اکیڈمک کونسلروں کے کام کی تعریف کی اورکہا کہ ان کارول یونیورسٹی کمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے اہم ہے۔اس موقعہ پر چیف کارڈنیٹر چوائس بیسڈکریڈٹ سسٹم ،پروفیسرمحمدشفیع نے نصا

حج ہائوس سرینگر 100بستروں والے کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل

 سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے سرینگر حج ہائوس کو آکسیجن سے لیس 100 بستروں والے کوویڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے ۔عارضی طور پر کوویڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کئے جانے والے حج ہائوس میں متاثر مریض بھرتی ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے ہفتے کو حج ہائوس کوویڈ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر سرینگر سمیت پورے جموں و کشمیر میں بیڈوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ان کی ہدایت پر ہی کووڈ کیئر سینٹروں میں آکسیجن سے لیس بیڈوں کا انتظام کیا جا رہا ہے '۔ان کا مزید کہنا تھا: 'حج ہائوس میں ہم نے آکسیجن سے لیس 100 بیڈوں کا انتظام کیا ہے ۔ یہاں مریض بھی بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ مزید جگہوں پر بھی ایسا ہی انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آکسیجن کنسنٹریٹرس اور سلنڈر حکومت فراہم کر رہی ہے '۔