تازہ ترین

لائوڈا کی انہدامی کارروائی | 3دکانوں سمیت 5ڈھانچے مسمار

سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی(لائوڈا ) نے کل نائو پورہ ،صدرہ بل ،باغوان پورہ لالبازار ،شالیمار اور تیل بل میں انہدامی کارروائی عمل میں لائی اور3کانوں ،ایک یکہ منزلہ مکان اور ایک ٹین شیڈ کو مسمار کیا۔لائوڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میںچند خود غرض لوگوں نے کورونا وبا کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر یہ ناجائز تجاوزات کھڑا کی تھیں ۔لائوڈا حکام نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ ٹپر،آلورڈ کیر ئر ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجازت کے بغیر تعمیراتی میٹرل ڈل اورنگین جھیل کے حدود میں نہ ڈالیں۔بصورت دیگر اْن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔    

نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کی تعمیر

سرینگر//سرکار نے سرینگر میں نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو انتظامی منظوری دی ہے۔ سرینگر کے رکھ گنڈ اکشا  بمنہ میں نئے ہائی کورٹ عمارت کی تعمیر 908.20کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی، جبکہ یہ منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ پائے تکمیل تک پہنچائے گا۔محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکریٹری اچل سیٹھی کی جانب سے انتظامی منظوری دی گئی ہے۔نئے ہائی کورٹ کے منصوبے کو انتظامی کونسل نے پہلے ہی گزشتہ ماہ منظوری دی تھی۔  

کوئی کورونا کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرے

سرینگر //ضلع حکام نے منگل کے روز سرینگر میں سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہر میں کورونا کرفیو نافذ کرنے کے لئے سڑکوں پر سخت اقدامات نافذ کردیئے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ، محمد اعجاز نے کہا کہ سخت کورونا کرفیو نافذ کرنے کے لئے سول پولیس اور پولیس انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہے تاکہ لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ کرفیو ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ضلع ترقیاتی افسر اعجاز اسد نے کہا‘‘میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور صرف انتہائی طبی ہنگامی صورتحال میں باہر آئیں، یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ ٹرانسمیشن کے سلسلے کو توڑنا ہے اور اسی کے ساتھ ہمیں کوویڈ 19 سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ہیں اور ایس ایس پی سری نگر خودنگرانی پر موجود ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی کرفیو