تازہ ترین

علی جان روڈ کھنڈرات میں تبدیل

 سرینگر//علی جان روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوجانے سے لوگوں کوعبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علی جان روڈ ، جو کئی علاقوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث اس سڑک پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر بڑے بڑے کھڈ پیدا ہوچکے ہیں اور بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہ تالاب بن چکے ہیں جس وجہ سے اس پر سفر کرنا دشوار بن چکا ہے ۔سڑک کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی،جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ متعلقہ اداروں اور ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی تاہم انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کا سارا

مبینہ پولیس چھاپے کے دوران خاتون کی موت

سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقے بٹہ پورہ حبک کی میرک شاہ کالونی میں دوران شب ایک گھر پرپولیس کے مبینہ چھاپے کے دوران خاتون کی حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے موت کے واقع ہونے کے خلاف مقامی آبادینے کل احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس واقعہ کی غیرجانبدارنہ تحقیقات اور انصاف دلانے کی مانگ کی ہے۔مظاہرین میں شامل مہلوک خاتون کی رشتہ دار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ میرک شاہ کالونی میں غلام محمد ڈار کے گھر پر پولیس نے دوران شب چھاپہ ڈالا جس دوران انہوں نے غلام محمد کے فرزند جاوید کو طلب کیا جو کہ دوسری منزل میں سویا ہوا تھا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے زور زبردستی سے جاوید احمد کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر غلام محمد نے اپنے بیٹے کو لے جانے نہیں دیا۔مظاہرین نے بتایا کہ غلام محمد نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ بھی اس کے ساتھ چلنے کو تیار ہے تاہم پولیس اہلکار زور زبردستی سے جاوید احمد کو

مارکیٹ چیکنگ کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی کی2ٹیمیں تشکیل

سرینگر//ماہ رمضان کے دوران بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروں کی نکیل کسنے کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کیلئے2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ کی الگ الگ ٹیموں نے کل شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کے معاینہ کے دوران 14قصور واردکانداروں کے خلاف معاملہ درج کرکے موقعہ پر ہی 10300روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔چیکنگ ٹیم نے 4سبزی فروشوں ،3پھل فروشوں ،2کریانہ دکانداروں ،2مرغ فروشوں اور 3دیگر دکانداروں کے خلاف چالان کیا ۔محکمہ کے مطابق لیگل میٹروولوجی ایکٹ کے تحت غیر تصدیق شدہ اوزان کا استعمال غیر قانونی ہے۔ اگر کوئی کاروباری غیر معیاری اوزان یا پیمائش استعمال کر رہا ہو یا کم وزن یا پیمائش میں ملوث ہو تو صارفینمحکمہ کے ٹول فری نمبر 1800-180-7114پر رابطہ کرسکتے ہیں۔  

صارفین کو اضافی بجلی بلیں ارسال

 سرینگر// بسنت باغ گائو کدل میں اضافی بجلی فیس کی بلوں کیخلاف خواتین نے برستی بارشوں کے بیچ سڑ کوں پر نکل کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عا ئد کیا کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بجلی بلوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ کویڈ بحران کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت انتہا ئی ابتر بن چکی ہے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوںمیں بلیں لہراتے ہوئے کہاکہ بجلی بل 500 روپے سے بڑھا کر1200 سے 1500روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام صارفین کو کرونا کی اس لہر میں غیر یقینی صورتحا ل پر بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہر ماہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ وبائی صورتحا ل میں اضافی بجلی بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو

سحر ی اور افطاری کے وقت بجلی کٹوتی

 سرینگر//ماہ رمضان کے چلتے شہر کے نٹی پورہ علاقہ میںسحر ی اور افطاری کے وقت بجلی کی کٹوتی سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر صارفین میںمحکمہ بجلی کے خلاف غم وغصے کا لاوا پک رہا ہے۔مقامی لو گوں نے بتایا کہ نٹی پورہ اور اس کے مضا فاتی علاقوں میں ا فطاری سے قبل دس منٹ بجلی کٹ کی جاتی ہے اور تقریبا ً آ ٹھ بجے بجلی دوبارہ بحال کی جاتی ہے اور تراویح کے دوران بھی بجلی کی آ نکھ مچو لی جاری رہتی ہے۔ اسی طر ح سحر ی کے وقت ساڑھے تین بجے بجلی گل ہو جاتی ہے اور سحر ی ختم ہونے کے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے۔اس صورتحا ل کی وجہ سے رو زداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شبیرا حمد نامی ایک شہر ی نے الزام عائد کیا کہ علاقہ کو چھانہ پورہ گر یڈ سے بجلی سپلائی ہوتی ہے اور متعلقہ گرڈ اسٹیشن پرتعینات انجینئروں اورملازمین کی مرضی پرمنحصر ہے کہ وہ کب بجلی سپلائی منقطع کریں اورک