تازہ ترین

ماہ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی بازاروں میں رونق | مختلف اقسام کی کھجوریں دستیاب ، تاجروں اور لوگوں میں اطمینان

سرینگر//ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام اضلاع اور قصبوں کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں بازاروں میں سجنی شروع ہوئیں اور لوگوں افطاری کیلئے کھجور خرید رہے ہیں ۔ گزشتہ برس کوروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے کھجوروں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا تھا کیوںکہ لاک ڈاون سے قبل انہوںنے کھجوریں منگوائی تھیں جو گوداموں اور دکانوں میں سڑگئیں۔اگرچہ امسال اگرچہ پھر سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم بازاروں میں کام کاج معمول کے مطابق ہورہا ہے جس پر تاجروں اورلوگوںنے اطمینان کااظہار کیا ۔ماہ مبارک میں وادی کشمیر کے تمام دیہی اور شہری علاقوں میں لوگ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ صیام کی تیاریاں شروع کرتے ہیں اور پورے مہینے روزہ رکھتے ہیں ۔ اس سلسلے میں افطاری کے وقت کھجوروں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر لوگ بازاروں سے کھجور بڑے شوق سے خری

لوگوں کی خاموشی کو غیر سنجیدہ لینا نا عاقبت اندیشی ہوگی:ساگر | 5اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے میں امن کی ضمانت کا راز مضمر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ5اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے میں امن کی ضمانت کا راز مضمر ہے۔ پارٹی ہیڈ کواٹر نوائے صبح پر امیراکدل،سونہ وار،بٹہ مالو،عیدگاہ،حبہ کدل اور حضرت بل بلاک و حلقہ صدور اور سیکریٹروں کے علاوہ یوتھ اور خواتین ونگ صدر سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت روز اول سے ہی جموں کشمیر کے عوام کے آئینی اور جم ہوری حقوق کی پاسبان اور علمبردار جماعت رہی ہے اور اس جماعت نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں جموں کشمیر میں عوامی راج کی بنیاد1948میں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی اعلیٰ صلاحتوں اور دوراندیشی کی بدولت جموں کشمیر میں آئینی اور جمہوری اداروں کی بنیاد پڑی۔ انہوں نے کہا’’ بدقسمتی سے موجودہ دہلی حکومت کے ذمہ دار لیڈراں یہ کہتے ہیں کہ بقول ان کے دفعہ370اور35اے کے خات

اچھن سعدہ پورہ سے اٹھنے والی عفونت اور بدبو لوگوں کیلئے وبال جان | راحت کیلئے فوری طور ادویات کے چھڑکاؤ کی مانگ

سرینگر//سید ہ پورہ اچھن عید گاہ سرینگر میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے میںسرینگر میونسپل کارپوریشن ناکام ہوچکی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ پر گزشتہ تین ماہ سے ادویات نہ چھڑکنے کی وجہ سے گندگی و غلاظت کے سے اُٹھنے والی بدبو آس پاس کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے ۔ سید پورہ اچھن عید گاہ سرینگر میں کوڑا کرکٹ و غلاظت کو شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے لاکر وہاں ڈالا جاتا ہے اور میونسپلٹی نے وہاں ڈمپنگ سائٹ قائم کرکے سرکار کو یہ یقین دلایا تھا کہ شہر بھر سے لائی گئی گندگی کو وہاں سائنسی طریقے سے ضائع کیا جائے گا تاہم میونسپلٹی ایسا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ڈمپنگ سائٹ600کنال اراضی پر پھیلی ہے اور روزانہ ایک سو سے زائد گاڑیوں میں شہر کا کوڑا کرکٹ وہاں ڈالا جاتا ہے جبکہ میونسپلٹی نے وہاں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے جو مشین نصب کی ہے وہ محض دن میں 10گاڑیوں کے کوڑا کرکٹ کو ہی ٹھکانے ل

ملہ کھاہ میںسڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی | لوگوں کو مشکلات کا سامنا

 سرینگر //نوہٹہ سے براستہ ملہ کھاہ سعدہ کدل جانی والی سڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ملہ کھا ہ کے گرد نواح میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت گھپ اندھیرے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عرفان احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ دیر شام گئے ملہ کھاہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عرفان نے بتایا کہ شام کے وقت نوہٹہ سے سعدہ کدل جانے والے اور سعدہ کدل سے نوہٹہ آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ملہ کھاہ میں موجود آوارہ کتے لوگوں کو کاٹنے دوڑتے پڑتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر موجود کھڈوں کی وجہ سے شام کے وقت گاڑیوںمیں سفر کرنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی، سڑک

’آزادی کا امرت مہواتسو‘تقریبات | جھیل ڈل میں محکمہ سیاحت کی شکارا ریلی

سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے بدھ کو ڈل جھیل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا جس میں 50  سے زائد شکارا کشتیاں شریک تھیں ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سنٹر ( ایس کے آئی سی سی ) سے ریلی کو روانہ کیا جو نہرو پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ڈل جھیل میں شکارا ریلی مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے ایک خوشی کا منظر تھا جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ ڈاکٹر ایتو نے اس موقع پر کہا کہ شکارا ریلی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر اس دن کی تاریخی اہمیت اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یادوں کی اہمیت کے بارے میں ایک پیغام بھیجنے کے ساتھ منسلک ہے ۔ ڈائریکٹر سیاحت ک

ٹریفک پولیس کی طرف سے16گاڑیوں کا چالان | بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑا کرنے کا شاخشانہ

سرینگر //شہرسرینگر خصوصا بیلوارڈ روڈپر ٹریفک آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے کل16 گاڑیوں کا چالان کیا جوغلط طریقے سے چل رہی تھیں یا بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑی تھیں۔ موٹر وہیکلز ایکٹ کے تحت جرم کے ارتکاب اور ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی پاداش میں ان گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔دریں اثنا  یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد ، جو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیرمین بھی ہیں کی نوٹس میں لایا گیا ، جنہوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے عام لوگوں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور جھیل ڈل کے نازک پشتے پر گاڑیاں چلانے سے باز رہیں۔  

مزید خبریں

سماجی کارکن اور اتھ روٹ کے سیکرٹری مختار احمد کا نتقال | اسلامک فرئٹرنٹی اور دیگر فلاحی انجمنوں کا اظہار رنج و غم سرینگر//اسلامک فرئٹرنٹی  نے لال بازار کے ایک مشہور تاجر، سماجی کارکن، مخیر اور ادارہ اتھ روٹ کے سکریٹری مختار احمد زرگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مختار احمدپورے دل سے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے تھے اور ادارہ اتھ روٹ کے بانی رکن تھے اور اسلامک فرئٹرنٹی سمیت متعدد دینی اور سماجی تنظیموں کا معاون رہا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسلامک فرئٹرنٹی صدر محمد عامر نے کہا کہ مختاراحمد ایک سرشار ، متقی اور محنتی شخصیت تھے جو اپنا بیشتر وقت انسانیت اور فلاحی کاموں میں صرف کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں صرف اتھ روٹ ہی نہیں بلکہ بہت ساری دینی اور فلاحی تنظیموں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختار احمد کی خدمات برسوں تک یاد رکھ