تازہ ترین

تاجر برادری کی کورونا مخالف بیداری مہم

 سرینگر// وادی میں کرونا لہر میں شدت کے بیچ تاجروں کے اتحاد پلیٹ فارم کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے ماسکوں کی تقسیم کاری اور کرونا معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عملداری سے متعلق آگاہی مہم کا سرینگر میں آغاز کیا۔ سرینگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن اور سیول لائنز علاقوں میںعوامی بیداری مہم چلائی گئی اورپہلے ہی روز قریب5ہزار ماسکوں کو بھی تقسیم کیا گیا۔ فیڈریشن کی ٹیم نے اسپتالوں اور بازاروں میں لوگوں کو مہلک کرونا وائرس کے بارے میں جانکاری دی ور ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ ہاتھ کو صابن سے دھونے اور دیگر معیاری عملیاتی طریقہ کار بشمول جسمانی فاصلہ اپنانے پر زور دیا۔کے ٹی ایم ایف کے صدر حاجی محمد صادق بقال کی سربراہی میں لالچوک،مائسمہ،کورٹ روڑ،ڈلگیٹ، خانیار،علمگری بازار،صورہ،علی جان روڑ،عید گاہ، قمرواری،بمنہ،ٹینگہ پورہ،بٹہ مالو کے علاوہ دیگر بازاروں میں بھی دکانداروں کے علاوہ راہگیروں،گاڑ

ہفت چنارآتشزدگان سے اظہار یکجہتی

سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں شہر سرینگر کے ہفت چنارکے میں بھیانک آتشزدگی کی واردات،جس میں غلام محمد شیخ کی جواں سال اہلیہ اورکمسن فرزند محمد عباس شیخ جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے اور اس سانحہ میں مزید 6 کنبے زد میں آگئے تھے پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی فوری مدد اور باز آبادکاری پر زور دیا ہے۔اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفدنے جس کی قیادت دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے ،ہفت چنار جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ( Kitchen Kit ) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ دارالخیر میرواعظ م

موبائل ڈسٹری بیوٹروں کو درپیش مشکلات

سرینگر// موبائل ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں وادی سے تعلق رکھنے والے موبائل ڈسٹی بیوٹروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سہ ماہی میٹنگ کے دوران اس تجارت کو فروغ دینے اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں سجاد گورکھو،طفیل خان،جاوید بزاز،شکور احمد،عابد محی الدین،وقار کاٹھرو اور بلال احمد نے شرکت کی۔موبایل ڈسٹی بیوٹر ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی،کشمیر سیلولر ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن،ساوتھ کشمیر سیلولر ڈسٹی بیٹروس ایسو سی ایشن اور نارتھ کشمیر سیلو لر ڈسٹی بیوٹروس ایسو سی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہے،جبکہ جوائنٹ کمیٹی ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو موبایل تاجروں کی فلاح اور انہیں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔ جوائنٹ کمیٹی آف موبایل سیلولر ایسو سی ایشن نے اس بات کو واضح کیا کہ یہ متحدہ

تازہ ترین