تازہ ترین

کرن رجیجو کا یونانی میڈیسن کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

سرینگر //اقلیتی امور اور آیوش کے وزیر مملکت کیرن رجیجو نے کل یہاں یونانی میڈیسن کے ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے اورٹیسٹنگ لیبارٹریز کا مجموعی جائزہ لیا ۔دورے کے دوران انہوں نے یونانی طرز علاج کے مختلف اقسام کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئی ایس ایم کے طرز علاج سے متاثر ہیں اور اس کی مزید تشہیر پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے۔ کیرن رجیجو  نے بائیو کیمسٹری ، ریڈیولاجی ، فوٹو کیمسٹری ، ہسٹولوجی اور دیگر لیبارٹریوں کا معاینہ کیا اوران کے کام کاج کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرکے اور مریضوں کو دیئے جانے والے علاج سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قدرتی پودوں سے نوازا گیا ہے جس میں مختلف قسم کی دواؤں کی جڑی بوٹیاں ہیں جو مختلف بیماریوں کے علاج میں مددگار ہیں۔انہوں ن

سیلاب کے دوران بچائواور امدادی کاروائیاں

سرینگر //ین ڈی آر ایف کی جانب سے کل زیرو برج کے قریب دریائے جہلم میں ایس ڈی آر ایف ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  سرینگر اور جے کے ایس ای او سی کے اشتراک سے سیلاب جیسی صورتحال کے دوران امدادی اور بچائو تیاریوں پرآزمایشی مشق کی گئی۔یہ مشق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید حنیف بلخی کی موجودگی میں کی گئی۔س موقع پر متعلقہ محکموں کے تمام متعلقین نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق کا مقصد تمام محکموں کے آفات کی نمٹنے کی تیاری اور کردار کو جانچنا اور ضلع میں وسائل اور مواصلات کے نظام میں پائے جانی والی خامی کو تلاش کرنا تھا ، اس کے علاوہ اس سلسلے میں متعلقین اور عام لوگوں میںکردار کے شعور اجاگر کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی آزمایشی مشقیں بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ کسی بھی واقعے کے وقت مناسب ہم آہنگی ، فیصلہ سازی ، فوری ردعمل اور زندگی کی حفاظت

مارپیٹ کے بعد سیلز مین کی ہسپتال میں موت

سرینگر//ڈلگیٹ میں30مارچ کو نامعلوم ٹپر ڈرائیور وں نے 3 نوجوانوں کی پٹائی کی جس میں سے ایک نوجوان جو کہ ڈلگیٹ میں قائم ایک دکان میں سیلز مین تھا، ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔جمعہ کونامعلوم ٹپر ڈرائیورں کے خلاف قتل کاکیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ کے ایک دکاندار وسیم احمد خان ساکن خانیار نے پولیس سٹیشن رام منشی باغ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس میں انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کی 30تاریخ کو ان کے دو سیلزمین ریاض احمد کلو ساکن آبی بچھوارہ اور اعجاز احمد کو نامعلوم چندٹپر ڈرائیورں نے زدکوب کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخمی حالت میں انہیں صدرہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر ریاض احمد کلو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کئے جانے کے بعد پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ا

وبائی بیماری سے نجات

سرینگر//سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں کل مساجد، خانقاہوں اور زیارتگاہوں میں نمازِ جمعہ پر مہلک و وبائی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار میں نہایت آہ و زاری اور انکساری کیساتھ خصوصی دعائوں اور توبہ استغفار کی مجالس کا انعقاد ہوا۔ جن میں رب العزت سے دعا مانگی گئیں کہ وہ عالم انسانیت کو موجودہ مہلک اور وبائی بیماری کوروناوائرس سے نجات دے۔علمائے کرام نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں اُن آیات مبارک اور دعائوں سے متعلق وعظ فرمایا جو ان حالات میں اُمت مسلمہ کو پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اُن آیات اور دعائوں کا اہتمام کرنے کی تلقین کی جن کو ایسے حالات میں ورد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جبکہ علامہ مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا خورشید احمد قانونگو، سید محمد اشرف کاملی، پروفیسر محمد طیب کاملی، قاری حافظ مولوی لطیف احم