تازہ ترین

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے طریقہ کار

 سرینگر// سرینگر میںقدرتی آفات کے دوران ہنگامی صورتحال کے طریقہ کار کیلئے آج یعنی جمعہ کو زیرو برج پرایک آزمایشی مشق ہورہی ہے ۔اس مشق کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے کل ڈی سی آفس میں ایک سطح میز پر نقشوں اور تصاویر کے ذریعے مباحشے (TableTop Exercise) کا انعقاد کیا گیا ۔ٹیبل ٹاپ مشق کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کی ، جو سرینگر کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے چیئرمین بھی ہیں۔اس موقع پر انہو ں نے ٹیبل ٹاپ مشق کے انعقاد کے مقاصد اورآزمائشی مشق کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر کسی بھی قسم کی تباہی کسی انتباہ کے بغیرآتی ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ عملے اور مشینری کو تیار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کی اہلیت کی جانچ کرنے کے علاوہ کردار اور ذمہ داریوں کو بھی جانچنا ہے، جو کسی بھی تباہی سے نمٹنے کے لئے متعلقین کو انجام دینے ک

بتہ مالو صاحب کا عرس

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ داوودؒالمعروف بتہ مول صاحب کا عرس نہایت ہی عقیدت اورجوش و خروش سے منایا گیا۔جمعرات کو عقیدت مندوںکی ایک بڑی تعداد نے بٹہ مالو میں حضرت شیخ داود ؒکے آستان پر حاضری دی۔ اس دوران کورونا رہنما خطوظ پر عمل پیرا ہوکر عقیدت مندوںنے حاضری دی اوریہاںختمات امعظمات کی مجلس میں شرکت کی۔اس دوران علماء  دین نے بتہ مالو صاحب کی سیرت اور ان کے کمالات پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیںبتہ مالو صاحب کی تعلیم کو اپنانا ہوگی اور تب بھی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ عرس ہمیشہ کی طرح علاقے میں ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس دن مقامی شہری اپنے رشتہ داروں کو بھی اس میں شرکت کے لئے مد عو کرتے ہیں۔ حضرت شیخ داوودؒ جوبتہ مول صاحب کے نام سے مشہور و معروف ہیں ایک نہایت ہی پرہیز گار اور دین پرست آدمی تھے۔حضرت شیخ دائود(رح) صبرو قناع

سول سیکرٹریٹ سرینگر میں سٹیٹ سیڈ سب کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سر ی نگر// پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوارو کسانان بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے کل سول سیکرٹریٹ سری نگر میں سٹیٹ سیڈ سب کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کے لئے نامیاتی ایجنسیوں کے نامیاتی ادارہ کے سرٹیفیکیشن کی تشکیل کے بارے میں بتایا۔نامیاتی مصنوعات کے لئے سر ٹیفکیشن ایجنسی بنانے کی ضرورت پر سیر حاصل بحث کے بعد پرنسپل سیکرٹری نے ایجنسی کی تشکیل کے لئے منظوری دی جس کے لئے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نوین کمار چودھری نے ایجنسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجنسی کو جے اینڈ کے نامیاتی مصنوعات سرٹیفیکیشن ایجنسی ،کشمیر اور جے اینڈ کے نامیاتی مصنوعات سرٹیفیکیشن ایجنسی جموں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی تمام زراعت ، باغبانی اور ڈیری نامیاتی مصنوعات کی تصدیق کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ایجنسی کی سربراہی ایگرو کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کریں گے جس کی مد