تازہ ترین

سرینگر میں17سالہ مزدور سڑک حادثے میں جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع کا ایک17سالہ مزدور سرینگر سونہ وار کے جی بی پنتھ اسپتال کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں جمعرات کی صبح جاں بحق ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق عمر قادر گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکن واکورہ گاندربل کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے میں واکورہ کا رہنے والا ہی 22سالہ دانش احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ زخمی ہوگیا۔  

پائین شہر میں سڑکوں کی بدحالی | آبادی کیلئے وبالِ جان اور ٹرانسپورٹروں کیلئے پُر خطر

سرینگر/پائین شہر میں خستہ حال سڑکیں مقامی آبادی کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈے پیدا ہو چکے ہیں جبکہ بارشوںکے دوران یہ سڑکیں تالابوںکی شکل اختیار کرتی ہیں۔بہوری کدل ،خانیار ،بابہ ڈیمب ،نائو پورہ ،راجروی کدل ،حول ،گوجوارہ اور پائین شہر کے دیگر علاقوں میں سڑکیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑکیں پہلے سے ہی خراب حالت میں تھیں اورامسال بھاری برف باری اوراب بارشوں کی وجہ سے پائین شہر میںسڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہوئی ہے۔بہوری کدل میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ۔یہاں سڑک کا میکڈیم اکھڑ گیا ہے اور سڑک پر جگہ جگہ کھڈ بن گئے ہیں اور سڑک پر کیچڑ کے ڈھیر جمع ہونے سے گاڑیوں کا چلنا محال بن چکا ہے جبکہ یہاں دن میں کئی مرتبہ سکوٹر کیچڑ میں پھنس جاتے ہیں اور راہ گیروں کا عبور و مرور بھی مشکل بن چکا ہے ۔خانیار میںسڑک کھنڈرات بن چکی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہ

سرینگر میں 8.76 لاکھ آدھار اور2لاکھ گولڈن کارڈجاری | 7 اندراج مراکز قائم،ترقیاتی کمشنر کاعوام کی فوری اور موثر خدمات پر زور

سرینگر//عوام کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کل ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایوشمان بھارت ، صحت سکیم ، آدھار اندراج ، ون سٹاپ سنٹرس کے علاوہ مہلا شکستی کیندراور ضلع میں سوشل ویلفیئر سکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کوبغیر کسی دقت کے خدمات کی موثر اور فوری فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے ضلع سرینگر میں ایک مخصوص وقت کے اندر اندر صدفیصد آدھار کوریج پر زوردیتے ہوئے متعلقہ ایجنسی سے کہا کہ وہ اس عمل میں تیزی لائیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عملے ور مشینری کو متحرک کریں۔انہوں نے ضلع کے تمام 7 تحاصیل دفاتر میں آدھار انداج مراکز کے قیام کی ہدایت دی۔میٹنگ بتایا گیا کہ سری نگر کی 8.76 لاکھ آبادی کو آج تک آدھار کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔آیوشمان بھارت سکیم کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے  ڈی ڈی

کوویڈ 19 سے عالمی نظم و نسق یکسر تبدیل | عالمی وبا کے دور میں سماجیات کی نئی تشکیل پرلیکچر سیریز کا افتتاح

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طلعت احمد نے بدھ کو سوشیالوجی اور عالمی وباء سے متعلق ایک لیکچر سیریز کا افتتاح کیا۔‘re-configuring sociology in times of pandemic: a roadmap ahead’کے موضوع پرآن لائن لیکچر سیریزکا انعقاد شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام کیا گیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر طلعت نے کہا کہ لیکچر سیریز کوویڈ 19 وباء کے ذریعہ پھیلائے گئے دباؤ اورسماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک بروقت اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس کے لوگ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ لیکن سائنس کا جو بھی پیغام ہے اسے معاشرتی سائنسدانوں کے ذریعہ لوگوں تک جانا ہے جو معاشرے کے ساتھ بہتر انداز میں بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی علوم اور طبی علوم کو معاشرے کی خدمت کے لئے مل کر جانا پڑے گا۔جے این یو کے سابق پروفیسر ممتاز سی ایس

عالمی یوم صحت | ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تقریب منعقد

سرینگر// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے کل جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام اور چیئرمین و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر محمد اکرم چودھری کی رہنمائی میں عالمی یوم صحت منایاگیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میںعالمی یوم صحت پرمنعقدہ تقریب ’’ عمدہ اور صحت مند دنیا کی تعمیر ‘‘ پر خصوصی توجہ کے ساتھ منعقد ہوئی ۔سکریٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر نور محمد میر کے علاوہ یونیسیف کے ساتھ کام کرنے والے پینل وکلاء اور ایڈوکیٹ سید مجتبیٰ نے خطاب کیا۔پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سکریٹری ڈی ایل ایس اے نے کہا کہ ایک شخص زیادہ رقم کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے لیکن اچھی صحت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنا ایک آپشن نہیں بلکہ خوشگوار زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحت کا مقصد ہر ایک کو صحت کی مناسب دیکھ بھال کی خدم

تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر ہارٹ مکس پلانٹ مالکان برہم

سرینگر// تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ’’ ہارٹ مکس پلانٹ‘‘ مالکان نے کہا کہ جب بجری،ریت اور دیگر  مواد موجود ہی نہیں ہے تو وہ کس طرح سرکاری کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارٹ مکس پلانٹ اونرس ایسو سی ایشن کے صدر بشیر احمد خان نے کہا کہ ایک جانب حکومت انہیں پائے تکمیل پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے کہہ رہی ہے،تو دوسری جانب تعمیراتی میٹریل ہی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سے مکس پلانٹ مالکان اور دیگر لوگوں کو تعمیراتی میٹریل جس میں ریت اور بجری شامل ہے ،فراہم ہوہوگی ۔خان نے کہا کہ یہ معاملہ کمشنر سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ،چیف انجینئر،تعمیرات عامہ اور دیگر افسران کے ساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم ابھی تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہ

بتہ مالوصاحب کے عرس پر نیشنل کانفرنس کی مبارکباد | انتظامیہ سے ایام متبرکہ کے دوران بنیادی سہولیات میسر رکھنے کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے عرس مبارک حضرت شیخ دائودؒ (بتہ مالو صاحب) پر نے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات پوری قوم کے لئے مشعل رہ ہے جنہوںنے لوگوں کو قرآن پاک ،نماز اور دیگر دینی احکامات سکھانے میں اپنی عمر صرف کی ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات اور سیرت تمام لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ بزرگا نِ دین کی درگاہیں ہمارے دلوں کو سکون بخشتے ہیںجو اسلامی تہذیب اور تمدن کا گہوارہ رہ چکے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور انچارج کانسچونسی بٹہ مالو عرفان احمد شاہ نے عرس مبارک کے پیش نظر حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے علاقے کے لوگوں کو حسب قدیم تمام سہولیات میسر رکھی جائیں۔ انہوں عرس کے ایام متبرکہ کے دوران زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی، پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ز میسر رکھنے کی اپیل کی تاک