تازہ ترین

کان کنی کی سرگریوں پر پابندی ہٹانے کیلئے مظاہرے

 سرینگر// کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی اٹھا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کریشر مالکان ،مزدروں اورٹپر ڈرائیور وں نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے مطالبات کو نہیںپورا نہیں کیا گیا تو وہ غیر معینہ بھوک ہڑتا ل شروع کرینگے۔ وائن کھر یو پلوامہ سے آ ئے کان کنوں، کریشر مالکان ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے 5 ہزار لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں اور اب ہم نان شبیہ کیلئے ترس رہے ہیں یہاں تک ہمارے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے عام تعمیرات کے ساتھ ساتھ سر کار ی کاموں پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ اگر سر کار کہتی ہے کہ سر ینگر کو سمارٹ سٹی کے طور پر تعمیر کرنی ہے تو اس کے لئے کہاں سے م

پارمپورہ میں جوانئری مل میں آگ

سرینگر//پارمپورہ قمرواری سرینگر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جوائنری مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی خاکستر ہوگئی۔ پارمپورہ کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آصف محمد میر ولد غلام محمد ساکنہ منصور کالونی پارمپورہ کی جوائنری مل میں شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔  آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور مشینری راکھ کا ڈھیر بن گئی۔قمرواری اور صفاکدل سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیوں نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہوئے جائے واقعہ کا رخ کیا اور آگ پر قابو پالیا۔ پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

پاندان آتشزدگی|متاثرین کی بازآبادی کی جائے :ساگر

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے شہر خاص کے پاندان نوہٹہ میں ہولناک آگ کے واقعہ میں متعدد رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پررنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آتشزگان کی فوری بازآبادکاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور فی الوقت متاثرین کے قیام و طعام کا انتظام کیا جائے کیونکہ اس ہولناک آگ نے ان کنبوں کو بے سر و سامان رکھ کے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ ماضی کے مجوزہ پروجیکٹ کے تحت متاثرین کو دوسرے مقامات پر اراضی فراہم کریں کیونکہ یہ علاقہ انتہائی

نوہٹہ میں صحافیوں کی مارپیٹ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جامع مسجد نوہٹہ میں پولیس کے ہاتھوں صحافیوں کی مبینہ مارپیٹ اور زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کرکے خاطیوںکو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی سلب کرنے کا سلسلہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سری گفوارہ میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اگر چہ اس معاملے کی تحقیقات اور خاطیوں کو سزا دینے کے بڑے بڑے اعلانات کئے تھے لیکن یہ اعلانات فقط اعلانات تک محدود ہوکررہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں سری گفوارہ جیسے واقعات پر کوئی کارروائی ہوئی ہوتی تو نوہٹہ جیسے معاملات سامنے نہیں آتے۔ ترجمان نے حکومت پ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی

 سرینگر// نیشنل کانفرنس  کے صدرو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، موجودہ چیلنجوں سے نجات، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبائی بیماری کے خاتمے کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔ نماز کے بعد انہو ں نے لوگوں کے ساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کی۔  

نئی دہلی میں عاقب رشید کی پُراسرار ہلاکت

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے نئی دلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پُراسرار موت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میںپارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کو 2مارچ کو اپنے کمرے میں پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا اور اس کے والدین اور اہل خانہ کا کہناہے کہ اُن کے لخت جگر کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مرحوم کے والدین کے خدشات کو ملحوظ نظر رکھ کر معاملے کی تحقیقات کرے۔ اسی دوران انہوں نے عاقب رشید کے والدین اور سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے علاوہ والدین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی۔پارٹی کے بلاک صدر امیرا کدل حاجی رفیق احمد الائی نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ دریں اثناء ناصر اسلم وانی نے نوجوان سیدفداشاہ کے انتقال پر بھ

دلی پولیس معاملے کی جانچ کرے:عوامی نیشنل کانفرنس

سرینگر //  عوامی نیشنل کانفرنس نے دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی دہلی پولیس کے ذریعے تحقیقات کرائے تاکہ نوجوان کے موت کے سلسلے میں ظاہر خدشات کو دورکیا جاسکے۔کے این ٹی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کی سربراہ بیگم خالدہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ متوفی نوجوان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر دہلی پولیس ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جو اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرئے تاکہ اس موت پر لواحقین کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔  

نئی دہلی میں باغات کے نوجوان کی ہلاکت

سرینگر//نئی دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے اہل خانہ نے غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔ باغات سرینگر کے 28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کی جنک پورہ نئی دہلی میں 2مارچ2021 کو پر اسرار موت واقع ہوئی تھی تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاقب کو قتل کر دیا گیا ۔ لواحقین نے عاقب کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارورائی کی جائے۔احتجاج میں شامل عاقب احمد بٹ کے اہل خانہ نے نئی دہلی کے پولیس کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے اور قتل میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنی ضروری

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ،95چالان پیش

سرینگر //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  95 افراد کے خلاف چالان کیا ہے جن میں عوامی مقامات پر سگریٹ  نوشی  کرنے والے 36افراد  بھی شامل ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔   

ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

سری نگر// دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے سری نگر باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے دلی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔  

سرینگر میں فورسز اہلکار کا اقدام خود کشی،داخل اسپتال

سرینگر//سرینگر میں پیر کو ایک ایس ایس بی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گگن جاہ ولد سبودھ جاہ نامی یہ اہلکار سٹیٹ موٹر گیراج بمنہ میں تعینات تھا جہاں اُس نے خود کشی کی کوشش کی۔ زخمی جاہ کو فوری طور اجے وی سی بمنہ پہنچایا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔  

جامع مسجد کے منبر و محراب کی خاموشی افسوسناک

سرینگر//وادی کشمیر کے تاریخی تجارتی انجمن بیوپار منڈل مہاراج گنج نے میرواعظ محمد عمر فارو ق کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اپنے ایک بیان میں بیوپار منڈل نے سنیچروار کوایک بیان میں حکومت پر زور دیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے خانہ نظر بند میرواعظ کی نظر بندی کو بلا کسی تاخیر کے ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرایض کو انجام دیں سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے ’’یہ المیہ ہے کہ میرواعظ کی نظر بندی سے لاکھوں مسلمانان کشمیر کے عقیدت کے مرکز جامع مسجد کے منبر و محراب کو کئی ماہ سے خاموش رکھا جارہا ہے‘‘۔بیان میں حکومت پر زور دیا گیاکہ آنے والے متبرک ایام کے دوران میرواعظ کی نظر بندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا کی مسلسل نظر بندی ہر لحاظ سے نا قابل قبول ہے لہٰذا معراج اور رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے میرواعظ کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جا

۔10ویں امتحان میں کامیاب طلاب | ڈاکٹر فاروق ،عمر عبداللہ ، الطاف بخاری اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی مبارکباد

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ ،اپنی پارٹی صدر محمد الطاف بخاری اور  پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشننے 10 ویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی اور کامیابی کیلئے اساتذہ کی سخت محنت و لگن کو بھی سراہا۔ انہوںنے امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب، اُن کے والدین اور اُن کے اساتذہ کو بھی خصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُتنا ہی والدین خصوصاً اساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں

میرواعظ کی دینی سرگرمیوں پر قدغن | انسانی اور مذہبی حقوق سلب کرنا افسوسناک: امام حی

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکے نائب صدر اور امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی نے نماز جمعہ کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجدسرینگر کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی مجموعی صورتحال خاص طور پر انجمن اوقاف کے سربراہ اور میرواعظ عمر فاروق کی سرکاری سطح پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے لگاتار خانہ نظر بندی اور ان کی دینی ،دعوتی اور منصبی سرگرمیوں بالخصوص مرکزجامع مسجد میں جمعتہ المبارک کے مقدس ایام میں لگاتار81 جمعہ سے وعظ و تبلیغ اور پند و نصیحت کی مجالس پر قدغن لگانے کی کارروائی پرسخت فکر و تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ مولانا نقشبندی نے کہا کہ طاقت کے بل پر میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے عوام کے جملہ بنیادی انسانی اور مذہبی حقوق سلب کرلینا حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔امام حی نے کہا کہ انتہائی حْرمت اور عظمت والا مہینہ رجب المرجب چل رہا ہے اور اس مہینے میں حضرت پیغمبر ا

شیخ دائودمیڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاافتتاح

سرینگر//بازاربٹہ مالوہ میں خدمت خلق فائونڈیشن کے شیخ دائود میڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاجمعہ کو افتتاح کیاگیا۔شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر مناسب قمیتوں پرعوام الناس کو ادویات،پیتھالوجیکل ٹیسٹ ،ای سی جی وغیرہ کی سہولیات بہم رکھے گا۔ٹیسٹوں کے علاوہ سینٹرکاخدمت میڈیکیٹ مناسب داموں پر ادویات بھی فراہم کرتا ہے ۔فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہدحسین نے کہا کہ ان کا مقصدسماج کو بہترخدمات فراہم کرنا ہیں۔ہم لوگوں کو مناسب داموں پربہترین طبی خدمات بہم پہنچانے کی حتی الامکان کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہماراسینٹر بٹہ مالوہ کے اندرون میں واقع تھالیکن اب ہم بازار بٹہ مالوہ میں منتقل ہوگئے ہیں جہاں دوردرازعلاقوں کے لوگ بھی ہمارے مرکزپرآسکتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمارا ڈایالیسیزمرکز بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے جو کسی منافع پر کام نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر خد

ہوسٹل سہولیات کی عدم فراہمی | سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کا احتجاج

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلاب نے مرکزی گیٹ پرہوسٹل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک سال کے وقفہ کے بعد 15 فروری سے کالجوں اور یونیورسٹیوں نے کام کاج شروع کیا۔احتجاجی طلاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں پڑھنے کیلئے آتے ہیں لیکن یہاںہوسٹل سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس اپنے گھر وں کو لوٹنا پڑتا ہے جس میںانہیںکافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اور وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو درس وتدریس کا عمل شروع کرنے سے قبل طالب علموں کیلئے ہوسٹل کا بندوبست کرنا چاہئے تھا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میںبتایا کہ چند روز میں طلاب کو ہوسٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔   

شیخ نذیر احمد کی برسی ، مزارپر فاتحہ خوانی اور گلباری | نیشنل کانفرنس حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی: ساگر

سرینگر // نیشنل کانفرنس نے پارٹی رہنمامرحوم شیخ نذیر احمد کی برسی پر کئی تقاریب کا انعقاد کیا، جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔این سی کے ایک بیان کے مطابق سرینگر میںاُن کے مزار پر گلباری اور فاتحہ خوانی کی گئی ، جس میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سمیت کئی سینئر لیڈران، عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ساگرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی اور مفادات کے تحفظ کے اپنے اصول پر قائم ہے اور یہ جماعت یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کو ایک لائحہ عمل دیا ہے اور ہماری جماعت آج بھی اُن کے لائحہ عمل پر چل کر ہر صورت میں عوام کیلئے وقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ نذیر نے شیخ محمد عبداللہ کے اصولوں اور چھوڑے ہوئے نقوش پر کبھی بھی س

منشیات کا استعمال روکنے کیلئے سنجید ہ کوششوں کی ضرورت:پروفیسر طلعت | کشمیر یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے متعلق 4روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میںبدھ کو ذہنی صحت سے متعلق چار روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے معاشرتی سطح کے صحت کے پیشہ ور افراد کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ ڈی او ڈبلیو کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر طلعت نے کہا کہ صحت اور صحت سے متعلق ماہرین نفسیات ، مشیران اور ماہرین تعلیم کو پرانے اور نئے ذہنی صحت سے متعلق چیلنجوں اور خدشات سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملاناہوگا۔انہوں نے کہا ’’جاری وبائی امراض نے ان خدشات کو مزید بڑھاوا دیا ، جس کا سنجیدگی سے ایک اور سب کی اجتماعی کاوشوں سے نمٹنا ہوگا‘‘۔وائس چانسلر نے ذہنی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے روکنے کے لئے تعلیمی اداروں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ’’ہم

چیف جسٹس پنکج متھل کا ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ

سرینگر//چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس پنکج متھل نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ کیا اور جج صاحبان اور وکلاء کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگوں میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیف جسٹس کا استقبال ضلع سرینگر کیلئے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگرے نے کیا۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سرینگر عبدالرشید ملک اور دیگر جج صاحبان اور عدلیہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ چیف جسٹس پنکج متھل کو بحثیت چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ کے اپنے پہلے دورے پر اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ ’’ ہم سب چیف جسٹس کا زمین پر جنت میں گرمجوشانہ استقبال کر رہے ہیں ‘‘ ۔ عدلیہ کے افسران اور عدلیہ کے نظام کے کام کاج کی تفصیل دیتے ہوئے جسٹس ماگرے نے عدلیہ کے افسروں کو انصاف کے سپاہی قرار دیا جو 365 دن 24X7 کام کرتے ہیں ۔ ا