تازہ ترین

بصیر خان نے سرینگر ائیر پورٹ اورشہر کے قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کووڈ 19 کورونا وائیرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صوبائی انتظامیہ کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لینے کی غرض سے سرینگر ائیر پورٹ کا دورہ کیا ۔ ہوائی اڈے کے ٹرمنل پر پہنچتے ہی مشیرکی طبی سکریننگ کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں باقاعدہ طور پر تشخیص کی ٹیسٹ کئے ۔ بصیر خان نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ اسی طرح کا عمل اہم شخصیات اور بیورو کریٹ کے ساتھ بھی جاری رکھا جانا چاہئیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی مسافر طبی سکریننگ کے بغیر ہوائی اڈے سے باہر نہ نکلے ۔ انہوں نے ہر ایک مسافر کو سیلف ڈیکلریشن فارم پُر کرنے کیلئے بھی کہا ۔ اس موقعہ پر مشیر نے مسافروں کی سکریننگ کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا جو مسافر روزانہ سرینگر ائیر پورٹ پہنچتے ہیں ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ سرینگر ائیر پورٹ پر پانچ کورونا وائیرس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئ

صورہ ہسپتال میں آزمائشی مشق کا انعقاد | صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

 سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی کام کاج معمول کے مطابق جاری رہا جبکہ کورونا وائرس سے نپٹے کیلئے آزمائشی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران طبی اور نیم طبی عملہ کوکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی۔اتوار کو صبح دس بجے سے لیکر 1بجے تک آزمائشی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان، کورنا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن یتو کے علاوہ دیگر افسران ، طبی اور نیم طبی عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ سکمز میں منعقد کی گئی آزمائشی مشق کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ اتوار کو ہم نے عارضی طور پر مختلف شعبہ جات تیار کرکے طبی اور نیم طبی عملہ کو اوپی ڈی، قرنطینہ وارڈ، جنرل وارڈ، آئی سی یو، ایمرجنسی

صوبائی کمشنرنے CD اور JLNM ہسپتالوں کا دورہ کیا

سرینگر//کورونا وائیرس ( کووڈ 19 ) کے خطرات کے مدِ نظر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے درگجن ڈل گیٹ میں قائم چسٹ ڈزیز ہسپتال اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال ( جے ایل ایم این ) کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ صحت کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہیں متعلقہ افسران نے متعلقہ مریضوں کیلئے کورنٹین سہولیات کے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ طبی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں ۔ صوبائی کمشنر نے ہسپتال حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صورت میں معقول صحت و صفائی کا اہتمام کریں ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر و دیگر اعلیٰ حکام صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔   

کورونا وائرس تیسری عالمی جنگ

 سرینگر// سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کورونا وائرس کو تیسری عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں روزانہ کے واقعات کا خلاصہ پیش کروں گا تو کشمیر میں کسی کو بھی نیند نہیں آئے گی۔ انہوں نے لوگوں کو انا چھوڑ کر مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی صلاح دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی سرگرم رہنے والے ڈاکٹر شاہد چودھری نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'یقین کریں اگر میں روزانہ کے واقعات کا خلاصہ پیش کروں گا تو کشمیر میں کسی کو بھی نیند نہیں آئے گی۔ آئیں اپنی انا کو ایک طرف رکھیں اور مل جل کر کام کریں۔ خوف وہراس کو بڑھانے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کریں۔ یہ تیسری عالمی جنگ ہے۔ اس سے کم نہیں۔ اگر اس سے نجات ملی تو ہمارے پاس بقیہ زندگی دوسری چیزوں کے لئے ہے'۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر او

بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے65ہوٹل اور عمارتیں مخصوص

سرینگر //انتظامیہ نے شہر کے 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارات کو قرنطینہ کیلئے مخصوص رکھا ہے جن میں بیرون ممالک سے یہاں آنے والے 1200 طلاب اور شہریوں کو22 سرکاری عمارتوں اورہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ضلع انتظامیہ سرینگر کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور انتظامیہ نے بیرون ممالک جن میں بنگلہ دیش اور دیگر ممالک شامل ہیں ،سے آنے والے طلاب کو ٹھہرانے کیلئے شہر میں 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو کورنٹائن کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے ۔ ڈی سی سرینگر کے مطابق ابھی تک 22کورنٹائن عمارتوں میں 1200کے قریب افراد کو رکھا گیا ہے، جہاں اُن کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ہیں ۔اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ 12سو کے قریب لوگ بیرون ممالک اور ریاستوں سے یہاں آئے ہیں جنہیں 22کے قریب لوکیشن پر رکھا گیا ہے ۔ شاہد اقبال چودھر

سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی ، چھتہ بل میں ہوٹل سربمہر

سرینگر//سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں چھتہ بل سرینگر میں ایک ہوٹل کو سربمہر کیاگیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظرجہاں حکومت نے تمام دکانوںاور تجاری مراکزاور تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے وہیں چھتہ بل سرینگر میں ایک ہوٹل سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ نائب تحصیلدار جنوب لطیف احمد، چوکی انچارج چھتہ بل کی نگرانی میں ہوٹل کو سربمہر کیاگیا۔ اس موقعہ پر ہوٹل میں موجود ملازمین اور صارفین کو باہر نکالاگیا۔   

شہر خاص میں سڑکوں کی حالت ناقابل رحم

سرینگر//شہر خاص کی سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ شہر خاص کے اکثر علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے خستہ حال ہونے اور جگہ جگہ کھڈبن جانے سے راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔شہر خاص کے صفاکدل، راجوری کدل، چھتہ بل، مہاراج گنج، نوہٹہ ، خواجہ بازار، خانیار ، کلاش پورہ، زینہ کدل، عالی کدل میں سڑکوںکی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ بارشوں کے دوران سڑکوں میں موجود کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے حادثات کا احتمال ہوتا ہے جبکہ گرمیوں میں اٹھنی والی گردوغبار سے راہگیروں کی صحت خراب ہوتی ہے۔ لوگوںکاالزام ہے کہ گزشتہ برس جب میکڈم بچھانے کیلئے موسم سازگار تھا لیکن سڑکوں پر تارکول نہیں بچھایاگیا ۔   

ہردے ناتھ مٹو اور محمد شفیع صوفی فوت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے پریذیڈنٹ بہوری سبھا اور بیوپار منڈل بہوری کدل کے سابق صدر ہردیا ناتھ مٹو کے فوت ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر آنجہانی کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ ہردیاناتھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ آنجہانی ایک شریف النفس انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کی آبیاری کی اور ہند ومسلم اتحاد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ آنجہانی کا کاروبار اور تجارت بھی سچائی اور ایمانداری کی ایک مثال تھی۔ادھر فاروق عبداللہ نے آبی گذر کی معروف شخصیت محمد شفیع صوفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھی محمد امین صوفی کے برادر تھے۔پارٹی کے رک

تازہ ترین