تازہ ترین

خواتین کی حفاظت کیلئے سرینگر پولیس کی مہم شروع

سرینگر//عالمی یوم خواتین پر ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے خواتین کی حفاظت کیلئے مہم شروع کی ہے۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس پی ایسٹ زون سرینگر، کوٹھی باغ کے ایس ڈی پی اور ایس ایچ او کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقعہ پر مسافر گاڑیوں پر سٹیکر لگائے گئے اور عوام کو خواتین کی حفاظت سے متعلق جانکاری دی گئی۔ تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر نے کہاکہ ’ہم خواتین کی حصولیابیوںکو منارہے ہیں اوران کی عزت وقاراورکام کرنے کی جگہوں یا گھروں میں آسائش عوام میں جانکاری دینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کے فقرے کسنا یا ہراسانی کو سختی کے ساتھ نمٹاجائیگا اور کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سرینگر کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر نے کہاکہ ہم

کائنات کا وجود عورت پر منحصر :جسٹس ماگرے

سرینگر //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سوموار کو عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں گورنمٹ گرلز سکول کوٹھی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج، ایگزیکیٹو چیر مین، جے کے لیگل سروسز اتھارٹی ، جسٹس علی محمد ماگرے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ تقریب میں انکے علاوہ پرنسپل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج عبدالرشید ملک، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد یونس ملک، پرنسپل مسجٹریٹ جونیوائل جسٹس بورڈ سرینگر تبسم قادر پرے، سیکریٹری ڈی ایس این سرینگر عدنان سعید سی ای او سرینگر ، ڈپٹی سی ای او سرینگر ، پرنسپل کوٹھی باغ اور دیگر سکولوں کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ پروگرام میں خواتین کے فرائض ، اہلیت، حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جسٹس ماگرے نے کہا کہ پوری کائینات کا وجود عورت پر ہی منحصر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہمارا عقیدہ ہے۔ ا

پاندان نوہٹہ آتشزدگان میں امداد تقسیم

سرینگر// دارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوں پاندان نوہٹہ سرینگر میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں3 رہائشی مکان اور املاک و جائیداد کے نقصانات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرین کی باز آبادکاری اور امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس بیچ دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر کے نظر بند رکھے گئے سرپرست اعلیٰ میرواعظ عمرفاروق کی ہدایت پر وفد، جس کی قیادت دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے، نے پاندان نوہٹہ سرینگر جاکر3 متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا، کمبل اور کچن کٹ (Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کیں اور ان کے ساتھ دارالخیر کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک

۔12ویں جماعت کے نتائج

 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 12ویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے و طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی ہے ۔انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب، اُن کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُسی قدروالدین اوراساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کورونا وائر س اور مسلسل لاک ڈائون سے تعلیمی ادارے بند رہنے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود بھی ہماری نئی پود نے درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع ا

تازہ ترین