تازہ ترین

پریس کالونی میں کنسالیڈیٹڈ ہیلتھ ورکروںکا احتجاج

 سرینگر //کشمیر کے مختلف طبی اداروں میں پچھلے 25برسوں سے کنسالیڈیٹڈبنیاد پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے معقول اجرتوں کی مانگ کی ہے۔ محکمہ صحت میں کام کررہے کنسالیڈیٹڈعارضی ملازمین کی بڑی تعداد پریس کالونی لالچوک میں جمع ہوئی اور اپنے مطالبات کو لیکرموم بتیاں جلاکر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاجی عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کم سے کم اجرت کے قانون کے تحت ان کو ماہانہ 6700روپے بطور مشاہرہ ملنا چاہئے لیکن مہنگائی کے اس دور میں انہیں500اور 1ہزار روپے مشاہرہ دیا جاتا ہے اور اس رقم پر گزارہ کرنا کافی مشکل ہے۔ جموں و کشمیر آر ٹی آئی مومنٹ اور کنسلیڈیٹیڈ ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے بینر تلے منعقد کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کنسلیڈیٹیڈ ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر گلزار احمد نے کہا کہ ’’ کشمیر صوبے میں کنسالیڈیٹڈ بنیاد پر 1

کان کنی کی سرگریوں پر پابندی ہٹانے کیلئے مظاہرے

 سرینگر// کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی اٹھا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کریشر مالکان ،مزدروں اورٹپر ڈرائیور وں نے پریس کالونی لالچوک میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکے مطالبات کو نہیںپورا نہیں کیا گیا تو وہ غیر معینہ بھوک ہڑتا ل شروع کرینگے۔ وائن کھر یو پلوامہ سے آ ئے کان کنوں، کریشر مالکان ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے 5 ہزار لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں اور اب ہم نان شبیہ کیلئے ترس رہے ہیں یہاں تک ہمارے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اس صنعت پر پابند ی عائد کرنے سے عام تعمیرات کے ساتھ ساتھ سر کار ی کاموں پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ اگر سر کار کہتی ہے کہ سر ینگر کو سمارٹ سٹی کے طور پر تعمیر کرنی ہے تو اس کے لئے کہاں سے م

پارمپورہ میں جوانئری مل میں آگ

سرینگر//پارمپورہ قمرواری سرینگر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جوائنری مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی خاکستر ہوگئی۔ پارمپورہ کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آصف محمد میر ولد غلام محمد ساکنہ منصور کالونی پارمپورہ کی جوائنری مل میں شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔  آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور مشینری راکھ کا ڈھیر بن گئی۔قمرواری اور صفاکدل سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیوں نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہوئے جائے واقعہ کا رخ کیا اور آگ پر قابو پالیا۔ پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔  

پاندان آتشزدگی|متاثرین کی بازآبادی کی جائے :ساگر

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے شہر خاص کے پاندان نوہٹہ میں ہولناک آگ کے واقعہ میں متعدد رہائشی مکانوں کے خاکستر ہونے پررنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آتشزگان کی فوری بازآبادکاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور فی الوقت متاثرین کے قیام و طعام کا انتظام کیا جائے کیونکہ اس ہولناک آگ نے ان کنبوں کو بے سر و سامان رکھ کے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی متاثرین کے حق میں معقول مالی امداد فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ ماضی کے مجوزہ پروجیکٹ کے تحت متاثرین کو دوسرے مقامات پر اراضی فراہم کریں کیونکہ یہ علاقہ انتہائی

نوہٹہ میں صحافیوں کی مارپیٹ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے جامع مسجد نوہٹہ میں پولیس کے ہاتھوں صحافیوں کی مبینہ مارپیٹ اور زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کرکے خاطیوںکو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی سلب کرنے کا سلسلہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل سری گفوارہ میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اگر چہ اس معاملے کی تحقیقات اور خاطیوں کو سزا دینے کے بڑے بڑے اعلانات کئے تھے لیکن یہ اعلانات فقط اعلانات تک محدود ہوکررہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں سری گفوارہ جیسے واقعات پر کوئی کارروائی ہوئی ہوتی تو نوہٹہ جیسے معاملات سامنے نہیں آتے۔ ترجمان نے حکومت پ