تازہ ترین

خانیار سے حضرتبل سڑک پھر کھنڈرات میں تبدیل | ایک سال قبل بچھایاگیا میگڈم اُکھڑ گیا، عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا

سرینگر //خانیار سے حضرت بل تک جانے والی سڑک ایک مرتبہ پر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے جس کے سبب عوام اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ نگین حضرت بل کے لوگوں کاکہنا ہے کہ 2017میں ڈرینیج کی تعمیر کیلئے سڑک کی کھدائی کی گئی اور 3سال بعد 2020میں سڑک پر میگڈم بچھایا گیا ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ نومبر میں بچھایا گیا میگڈم صرف 3ماہ بعد ہی پانی میں بہہ گیا اور اب سڑک پر صرف بجری اور کھڈے موجود ہیں۔ مقامی شہری محسن احمدنے بتایا کہ نگین میں سڑک پر اتنے کھڈے پیدا ہوگئے ہیں کہ وہ راہگیروں کے علاوہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ کاٹھی دروازہ سرینگر کے رہنے والے محمد رفیق کاکہنا ہے کہ ’’ اکتوبر اور نومبر میں میگڈم بچھانے کے چند دنوں بعد ہی سڑک پر کھڈے پیدا ہونا شروع ہوگئے لیکن سخت برف باری کی وجہ سے میگڈم بچھانے کے چند دنوں بعد ہی

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی

 سرینگر// نیشنل کانفرنس  کے صدرو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، موجودہ چیلنجوں سے نجات، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی ، کورونا وائرس کی عالمگیر وبائی بیماری کے خاتمے کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔ نماز کے بعد انہو ں نے لوگوں کے ساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کی۔  

نئی دہلی میں عاقب رشید کی پُراسرار ہلاکت

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے نئی دلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پُراسرار موت پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میںپارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کو 2مارچ کو اپنے کمرے میں پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا اور اس کے والدین اور اہل خانہ کا کہناہے کہ اُن کے لخت جگر کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مرحوم کے والدین کے خدشات کو ملحوظ نظر رکھ کر معاملے کی تحقیقات کرے۔ اسی دوران انہوں نے عاقب رشید کے والدین اور سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کے علاوہ والدین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی۔پارٹی کے بلاک صدر امیرا کدل حاجی رفیق احمد الائی نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ دریں اثناء ناصر اسلم وانی نے نوجوان سیدفداشاہ کے انتقال پر بھ

دلی پولیس معاملے کی جانچ کرے:عوامی نیشنل کانفرنس

سرینگر //  عوامی نیشنل کانفرنس نے دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی دہلی پولیس کے ذریعے تحقیقات کرائے تاکہ نوجوان کے موت کے سلسلے میں ظاہر خدشات کو دورکیا جاسکے۔کے این ٹی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کی سربراہ بیگم خالدہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ متوفی نوجوان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی پراسرار موت پر دہلی پولیس ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں جو اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرئے تاکہ اس موت پر لواحقین کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔  

تازہ ترین