تازہ ترین

ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

سری نگر// دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے سری نگر باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے دلی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔  

آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج | تنخواہوں کی واگذاری اور مستقلی کا مطالبہ

سرینگر// آنگن واڑی ورکر س نے بد ھ کو  مہنگائی کے خلاف اور اپنی تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج کیا۔ پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکروںنے اپنے حقوق کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی اور فوری طور تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنے مطالبات خاصکر واجب الاداتنخواہوں کی واگذاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی انکی بات نہیں سنتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ مستقلی تک کم از کم تنخواہ قانون کو لاگو کرنے مطالبہ بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انکے حق میں کوئی پالیسی جلد نہیں بنائی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔احتجاجیوںنے کہا کہ ان کے جو ساتھی دوران ڈیوٹی معذور ہوئے ہیں انہیں ماہانہ مشاہرہ واگذار کیا جانا چاہئے اور انکی نوکریوں کو مستقل کیا جانا چاہئے۔