نئی دہلی میں باغات کے نوجوان کی ہلاکت

سرینگر//نئی دہلی میں باغات سرینگر کے نوجوان کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے اہل خانہ نے غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔ باغات سرینگر کے 28سالہ نوجوان عاقب رشید بٹ کی جنک پورہ نئی دہلی میں 2مارچ2021 کو پر اسرار موت واقع ہوئی تھی تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاقب کو قتل کر دیا گیا ۔ لواحقین نے عاقب کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارورائی کی جائے۔احتجاج میں شامل عاقب احمد بٹ کے اہل خانہ نے نئی دہلی کے پولیس کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے قتل میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے اور قتل میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنی ضروری

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ،95چالان پیش

سرینگر //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  95 افراد کے خلاف چالان کیا ہے جن میں عوامی مقامات پر سگریٹ  نوشی  کرنے والے 36افراد  بھی شامل ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔   

ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

سری نگر// دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے سری نگر باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے دلی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔  

سرینگر میں فورسز اہلکار کا اقدام خود کشی،داخل اسپتال

سرینگر//سرینگر میں پیر کو ایک ایس ایس بی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ اس کوشش میں زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گگن جاہ ولد سبودھ جاہ نامی یہ اہلکار سٹیٹ موٹر گیراج بمنہ میں تعینات تھا جہاں اُس نے خود کشی کی کوشش کی۔ زخمی جاہ کو فوری طور اجے وی سی بمنہ پہنچایا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔  

جامع مسجد کے منبر و محراب کی خاموشی افسوسناک

سرینگر//وادی کشمیر کے تاریخی تجارتی انجمن بیوپار منڈل مہاراج گنج نے میرواعظ محمد عمر فارو ق کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اپنے ایک بیان میں بیوپار منڈل نے سنیچروار کوایک بیان میں حکومت پر زور دیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ سے خانہ نظر بند میرواعظ کی نظر بندی کو بلا کسی تاخیر کے ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرایض کو انجام دیں سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے ’’یہ المیہ ہے کہ میرواعظ کی نظر بندی سے لاکھوں مسلمانان کشمیر کے عقیدت کے مرکز جامع مسجد کے منبر و محراب کو کئی ماہ سے خاموش رکھا جارہا ہے‘‘۔بیان میں حکومت پر زور دیا گیاکہ آنے والے متبرک ایام کے دوران میرواعظ کی نظر بندی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا کی مسلسل نظر بندی ہر لحاظ سے نا قابل قبول ہے لہٰذا معراج اور رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے میرواعظ کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جا

۔10ویں امتحان میں کامیاب طلاب | ڈاکٹر فاروق ،عمر عبداللہ ، الطاف بخاری اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی مبارکباد

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ ،اپنی پارٹی صدر محمد الطاف بخاری اور  پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشننے 10 ویں کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ نے ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی اور کامیابی کیلئے اساتذہ کی سخت محنت و لگن کو بھی سراہا۔ انہوںنے امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب، اُن کے والدین اور اُن کے اساتذہ کو بھی خصوصی طور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جتنی ایک طالب علم کی محنت کام آتی ہے اُتنا ہی والدین خصوصاً اساتذہ کی محنت اور لگن بھی کارفرما ہوتی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں

میرواعظ کی دینی سرگرمیوں پر قدغن | انسانی اور مذہبی حقوق سلب کرنا افسوسناک: امام حی

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکے نائب صدر اور امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی نے نماز جمعہ کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجدسرینگر کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی مجموعی صورتحال خاص طور پر انجمن اوقاف کے سربراہ اور میرواعظ عمر فاروق کی سرکاری سطح پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے لگاتار خانہ نظر بندی اور ان کی دینی ،دعوتی اور منصبی سرگرمیوں بالخصوص مرکزجامع مسجد میں جمعتہ المبارک کے مقدس ایام میں لگاتار81 جمعہ سے وعظ و تبلیغ اور پند و نصیحت کی مجالس پر قدغن لگانے کی کارروائی پرسخت فکر و تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ مولانا نقشبندی نے کہا کہ طاقت کے بل پر میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے عوام کے جملہ بنیادی انسانی اور مذہبی حقوق سلب کرلینا حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔امام حی نے کہا کہ انتہائی حْرمت اور عظمت والا مہینہ رجب المرجب چل رہا ہے اور اس مہینے میں حضرت پیغمبر ا

شیخ دائودمیڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاافتتاح

سرینگر//بازاربٹہ مالوہ میں خدمت خلق فائونڈیشن کے شیخ دائود میڈی کیئرسینٹر کے نئے احاطے کاجمعہ کو افتتاح کیاگیا۔شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر مناسب قمیتوں پرعوام الناس کو ادویات،پیتھالوجیکل ٹیسٹ ،ای سی جی وغیرہ کی سہولیات بہم رکھے گا۔ٹیسٹوں کے علاوہ سینٹرکاخدمت میڈیکیٹ مناسب داموں پر ادویات بھی فراہم کرتا ہے ۔فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہدحسین نے کہا کہ ان کا مقصدسماج کو بہترخدمات فراہم کرنا ہیں۔ہم لوگوں کو مناسب داموں پربہترین طبی خدمات بہم پہنچانے کی حتی الامکان کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہماراسینٹر بٹہ مالوہ کے اندرون میں واقع تھالیکن اب ہم بازار بٹہ مالوہ میں منتقل ہوگئے ہیں جہاں دوردرازعلاقوں کے لوگ بھی ہمارے مرکزپرآسکتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمارا ڈایالیسیزمرکز بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے جو کسی منافع پر کام نہیں کرے گا۔انہوںنے کہا کہ شیخ دائود میڈی کیئر سینٹر خد

ہوسٹل سہولیات کی عدم فراہمی | سنٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کا احتجاج

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلاب نے مرکزی گیٹ پرہوسٹل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک سال کے وقفہ کے بعد 15 فروری سے کالجوں اور یونیورسٹیوں نے کام کاج شروع کیا۔احتجاجی طلاب نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں پڑھنے کیلئے آتے ہیں لیکن یہاںہوسٹل سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس اپنے گھر وں کو لوٹنا پڑتا ہے جس میںانہیںکافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے اور وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو درس وتدریس کا عمل شروع کرنے سے قبل طالب علموں کیلئے ہوسٹل کا بندوبست کرنا چاہئے تھا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میںبتایا کہ چند روز میں طلاب کو ہوسٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔   

شیخ نذیر احمد کی برسی ، مزارپر فاتحہ خوانی اور گلباری | نیشنل کانفرنس حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی: ساگر

سرینگر // نیشنل کانفرنس نے پارٹی رہنمامرحوم شیخ نذیر احمد کی برسی پر کئی تقاریب کا انعقاد کیا، جس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔این سی کے ایک بیان کے مطابق سرینگر میںاُن کے مزار پر گلباری اور فاتحہ خوانی کی گئی ، جس میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سمیت کئی سینئر لیڈران، عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ساگرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی اور مفادات کے تحفظ کے اپنے اصول پر قائم ہے اور یہ جماعت یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کو ایک لائحہ عمل دیا ہے اور ہماری جماعت آج بھی اُن کے لائحہ عمل پر چل کر ہر صورت میں عوام کیلئے وقف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ نذیر نے شیخ محمد عبداللہ کے اصولوں اور چھوڑے ہوئے نقوش پر کبھی بھی س

منشیات کا استعمال روکنے کیلئے سنجید ہ کوششوں کی ضرورت:پروفیسر طلعت | کشمیر یونیورسٹی میں ذہنی صحت سے متعلق 4روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میںبدھ کو ذہنی صحت سے متعلق چار روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے معاشرتی سطح کے صحت کے پیشہ ور افراد کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ ڈی او ڈبلیو کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر طلعت نے کہا کہ صحت اور صحت سے متعلق ماہرین نفسیات ، مشیران اور ماہرین تعلیم کو پرانے اور نئے ذہنی صحت سے متعلق چیلنجوں اور خدشات سے نمٹنے کے لئے ہاتھ ملاناہوگا۔انہوں نے کہا ’’جاری وبائی امراض نے ان خدشات کو مزید بڑھاوا دیا ، جس کا سنجیدگی سے ایک اور سب کی اجتماعی کاوشوں سے نمٹنا ہوگا‘‘۔وائس چانسلر نے ذہنی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے روکنے کے لئے تعلیمی اداروں پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ’’ہم

چیف جسٹس پنکج متھل کا ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ

سرینگر//چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس پنکج متھل نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سرینگر کا دورہ کیا اور جج صاحبان اور وکلاء کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگوں میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیف جسٹس کا استقبال ضلع سرینگر کیلئے انتظامی جج جسٹس علی محمد ماگرے نے کیا۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج سرینگر عبدالرشید ملک اور دیگر جج صاحبان اور عدلیہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ چیف جسٹس پنکج متھل کو بحثیت چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ کے اپنے پہلے دورے پر اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ ’’ ہم سب چیف جسٹس کا زمین پر جنت میں گرمجوشانہ استقبال کر رہے ہیں ‘‘ ۔ عدلیہ کے افسران اور عدلیہ کے نظام کے کام کاج کی تفصیل دیتے ہوئے جسٹس ماگرے نے عدلیہ کے افسروں کو انصاف کے سپاہی قرار دیا جو 365 دن 24X7 کام کرتے ہیں ۔ ا

سابق جنگجوئوں سے بیہائی گئی خواتین کاپریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// عمر عبداللہ کی سربراہی والی سابق مخلوط سرکار میں محفوظ راہداری پالیسی کے تحت آنے والے سابق جنگجوئوں کے ساتھ بیہائی گئی پاکستانی نژاد خواتین نے انہیں شہریت کا درجہ دینے یا واپس پاکستان روانہ کرنے کیلئے پریس کالونی لالچوک میں احتجاج کیا اور گھنٹہ گھر تک مارچ کیا۔ خواتین انے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور الزام عائد کیا کہ حکام نے انہیں شہریوں کے حقوق سے محروم رکھا ہے یہاں تک کہ انہیں سرحد پار آبائی علاقوں میںجانے کیلئے سفری دستاویزات بھی فراہم نہیں کئے جاتے ہیں۔ 2006 میں اُس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ذریعہ تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپ کی سفارشات کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کے مشورے سے 2010 میں ’’ محفوظ راہداری پالیسی ‘‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔اس پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلحہ کی تربیت کیلئے پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر گئے نو

حدبندی کمیشن اقلیتوں کو اعتماد میں لے: جگموہن رینہ

 سرینگر// آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی چیئرمین اور اپنی پارٹی لیڈر جگموہن سنگھ رینہ نے سکھ برادری سے کہا ہے کہ وہ حد بندی کے عمل سے دو ر رہے کیونکہ یوٹی جموں و کشمیر میں اقلیتوں کیلئے کوئی ریزرویشن نہیں رکھی گئی ہے۔موصولہ بیان میں جگموہن رینہ نے کہا کہ’ ہمیں حد بندی کمیشن کے ممبروں سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں اقلیتوں کے معاملات سے لوگ لاتعلق ہیںاور اگر اقلیتوں کو اعتمادمیں نہیں لیا گیا تو حد بندی کمیشن اپنی ساکھ کھو دے گا‘‘۔ انہوںنے کہاکہ ’’میں کمیونٹی ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابی حلقوں کی حد بندی کے کسی بھی عمل سے دور رہیں، انہیںاس عمل میں صرف اُسی وقت حصہ لینا چاہئے جب جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں کچھ نشستیں اقلیتوں کے لئے مخصوص ہوں، مرکزی حکومت اور حد بندی کمیشن اقلیتوں کو اعتماد می

سرینگر نوگام میں مشکوک چیز بر آمد ہونے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل

سرینگر//پانتہ چھوک۔نوگام روڑ پر پیر کی صبح اُس وقت ٹریفک روک دی گئی جب فورسز نے کینہ ہامہ کے نزدیک کوئی مشکوک چیز پائی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ مشکوک چیز، جس کے بارے میں شبہ ہے وہ بارودی مواد ہوسکتا ہے،فورسز کی ایک پارٹی نے نوگام ریلوے سٹیشن سے کچھ سو میٹر کی دوری پر پائی جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ حکام کے مطابق لوگوں کی حفاظت کیلئے پانتہ چھوک۔نوگام روڑ پر ٹریفک معطل ہے۔ یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب کشمیر ٹرین سروس گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد شروع ہوگئی ۔  

۔7روز میں سرینگر وارد 142 مسافر مثبت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 25ہزار 203 ٹیسٹ کئے گئے جن میں84افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، تاہم  اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔بیرون ریاستوں و ممالک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر سرینگر بین الاقوامی ائر پورٹ پر ہر آنے والے کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 18فروری کو کل 48کیسوں میں 34سفر کرنے والے تھے۔17فروری کو کل 42معاملات میں 27سفر سے واپس آنے والے تھے۔ 16فروری کو  کل 33کیسوں میں 15سفر سے واپس آنے والے تھے۔15فروری کو 35افراد  کے ٹیسٹ مثبت آئے جن میں  16سفر سے واپس آئے تھے۔14فروری کو37مثبت قرار دیئے گئے۔ جن میں 26سفر کرنے والے تھے۔ 13فروری کو 27کیسوں میں 13نے سفر کیا تھا۔12فروری کو 26کیس سامنے آئے جن میں 11نے سفر کر کے واپسی کی تھی۔ اس ط

رعناواری اسپتال یکم مارچ سے کھولنے کا فیصلہ : اتل ڈلو

سرینگر //جموں کشمیرسرکار نے جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری کو یکم مارچ سے عام مریضوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپتال پچھلے ایک ماہ سے خالی پڑا ہے ۔ اسپتال کو کھولنے کے بارے میں پچھلے مہینے کمشنر سیکریٹری ہیلتھ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا لیکن  حکومت نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے دو بار کمشنر سیکریٹری کے آفس کو مطلع کیا تھا کہ اسپتال میں کوئی کورونا کیس موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے کورونا کیلئے مخصوص ادارے سے وابستہ ملازمین اور طبی و غیر طبی عملہ بیکار بیٹھا ہے۔فنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ پہلے حکم نامہ میں ہم نے 8اسپتالوں کو عام مریضوں کیلئے کھولا لیکن ابھی رعناواری اور گاندھی نگر جموں کے اسپتالوں کو کھولنا باقی تھا ، جن کے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا

موسم میں خوشگوار تبدیلی

سرینگر//ارشاد احمد//موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے پر وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ اداکی۔ دھوپ کھلنے اور درجہ حرارت میں نمایاں بہتری کے ساتھ ہی لوگوں نے درگاہ حضرتبل کا رخ کیا اور اجتماعی طورپر نماز جمعہ اداکی۔ زائرین نے اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہوکر بارگاہ الہیٰ سے دعائیں کیں۔ اس دوران مختلف کاروباریوںنے بتایا کہ موسم بہتر رہنے کے نتیجے میں لوگوں کا بھاری رش درگاہ حضرتبل میں رہا اورنماز کے اختتام کے بعد مختلف اشیاء کی خریداری بھی کی۔  

جل شکتی محکمہ کے کئی شعبوں کی بلدیاتی اداروں کو منتقلی

سرینگر// جل شکتی محکمہ کے کئی ایک شعبوں کی خدمات کوکو بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کے خلاف ملازمین نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے سرکار کو فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔سرینگر میں محکمہ کے ہیڈ آفس واقع ایکسچینج روڑ پر جمعرات کو ملازمین نے واٹر ورکس کارڈی نیشن کمیٹی کے جھنڈے تلے احتجاج کرتے ہوئے سرکار کو اپنا فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔مظاہرین نے نعرہ بازی کی جبکہ انہوں نے کتبوں پر سرکار کے اس فیصلے کے خلاف نعرے درج کئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں محکمہ کے مستقل ملازمین کے علاوہ عارضی ملازمین اور اراضی وقف کرنے والے ڈیلی ویجروں نے بھی شرکت کی اور سرکاری فیصلے کو واپس لینے پر زور دیا۔ عارضی ملازمین کی یونین کے صدر سجاد احمد پرے نے اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک قدیم محکمہ کی بنیاد کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک

تازہ ترین