کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی | لمبرٹ لین ریگل چوک میں کئی دکانیں سربمہر

سرینگر// کورونا بندشوں کی نرمی میں معیاری عملیاتی طریقہ کار اور کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میںانتظامیہ نے کل ریگل چوک کی لمبرٹ لین میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا۔سنیچر کوریگل چوک اور ملحقہ علاقوں میں انتظامی افسران اور پولیس نمودار ہوئی اور کوڈو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی پاداش میں کئی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔ انتظامی ذرائع نے بتایا کہ یہ کاروائی لمبرٹ لین میں  دکانداروں کے خلاف کی گئی جبکہ ہدایات کے تحت جس دن انہیں اپنی دکانیں کھولنی ہوتی ہیں،اس کے کے برعکس وہ دیگر ایام میں بھی دکانیں کھولتے ہیں۔انتظامی ذرائع نے بتایا کہ کئی بار ان دکانداروں کو متنبہ بھی کیا گیا تاہم جب وہ اپنی سرگرمیوں سے باز نہ آئے تو انکے دکانات کو سیل کیا گیا۔  

آلٹو سے چرس برآمد،2گــرفـتـار

سرینگر//پولیس نے فور شور روڈ پر ایک آلٹو کار سے4کلو گرام چرس برآمد کرکے 2سمگلروں کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کے ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حضرت بل سے نشاط فور شور روڈ سے منسلک شالیمار رابطہ سڑک پر آلٹو گاڑی زیر نمبر کو روک اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران گاڑی میں سے 4 کلو چرس برآمد کیا گیا جس کی قیمت لاکھوں روپے مالیت ہے ۔پولیس نے منشات فروشوں محمد ایوب وانی ولد محمد سلطان،محمد الطاف پرہ ولد ولی محمد ساکنان سمبل سوناواری کو گرفتار کیا۔ پولیس اسٹیشن ہارون میں معاملے کی نسبت 58/2020 کیس درج کیا گیا۔   

بورڈ امتحان کے نصاب میں کمی لائی جائے: محمد اشرف میر

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور سابقہ وزیر محمد اشرف میر نے جموں وکشمیر حکومت سے کہا ہے کہ اسکول خاص طور سے بورڈ امتحان کے نصاب میں تخفیف کی جائے تاکہ کویڈ19ہنگامی صورتحال کے پیش نظر طلبا پردباؤ کم ہو۔پارٹی دفتر لال چوک میں سونہ وار اسمبلی حلقہ کے ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ اسکولی نصاب میں کمی لانے کا مقصد کویڈ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے طلبا میں امتحان سے متعلق اضطراب کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ طلبا کے خدشات کودور کیاجائے جو 18 مارچ سے کوویڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اسکول نہیں جاسکے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو چاہئے کہ فوری  10 ویں ، 11 ویں اور 12 ویں کلاسوں کے نصاب میں فوری کمی لائی جائے۔ اسی طرح اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کو بھی دیگر چھوٹی کلاسز کے طلبا کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنا چاہئے۔میرنے

سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں چھاپے

سرینگر// پالتھین کی خرید و فروخت کے خلاف مہم کے تحت پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کل شہر کے کئی بازاروں میں چھاپوں کے دوران 85کونٹنل پالتھین ضبط کرکے قصور وار دکانداروں اور خوانچہ فروشوں سے 8300 روپے جرمانہ وصول کیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ سرینگر کے ایک سکارڈ نے کل سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں اچانک چھاپے پارے جس دوران کئی دکانوں اور خوانچہ فروشوں سے  85کونٹنل پالتھین ضبط کیا گیا جبکہ قصورواروں سے موقعہ پر ہی8300 جرمانہ وصول کیا گیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے بیان کے مطابق جموں و کشمیر یو ٹی میں پالتھین مخالف مہم جاری رہے گی اور ایسے دکانداروں اور ڈیلروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پالتھین کا غیر قانونی کارو بار بند کریں ۔بیان کے مطابق اننت ناگ میں بھی مہم کے دوران40کلو گرام پالتھین ضبط کیا گیا اور 4900روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔  

جسمانی طور خاص افرادمیں کٹوں کی تقسیم کاری | کشمیر یونیورسٹی میں مہم کا افتتاح

سرینگر// جسمانی طور خاص افراد اور یتیم بچوں کوکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے واقف کرانے اور غذائی اجناس کے کٹوں کی تقسیم کاری کی ایک ہفتہ طویل مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس طرح کے پروگراموں میں لوگوں کو عالمی وباء سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کی جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یونیورسٹی کے سٹو ڈنٹس ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس مہم وادی کے 6اضلاع سرینگر ،بارہمولہ ،پلوامہ ،اننت ناگ ،گاندربل اور شوپیان میں یونیورسٹی کی ٹیمیں جسمانی طور خاص افراد اور یتیم بچوں کوکورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے واقف کرانیکے ساتھ ساتھ ر غذائی اجناس کے کٹ تقسیم کریں گے۔   

قمرواری میں پینے کے پانی کی سخت قلت | لوگ بوتل بند پانی خریدنے پر مجبور

سرینگر //درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور سخت گرمی کے بیچ شہر کے قمروارری علاقہ میںلوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔ قمرواری کے لوگوں نے بتایاکہ پورے قمرواری علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ، خاص طور پر ارم پورہ قمرواری کے سیکٹرA1 کالونی میںپچھلے تین مہینوں سے پانی کی قلت کا مسئلہ لوگوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث کے ہزاروں نفوس پرمشتمل آ بادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔طارق شفیع خان نامی شہری نے کہاکہ علاقہ میںصرف ایک گھنٹہ تک پانی آتا ہے اور اس ایک گھنٹہ میں فراہم ہونے والے پانی کا دباؤ اتنا کم ہوتاہے کہ ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنا عملی طور پر ناممکن ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں پینے کے پانی کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ دکانو ں سے پانی کی بوتلیں خریدکرکے استعمال کرتے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کی نو ٹس میں

سرینگر سرکیولر روڈ پروجیکٹ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کل سرینگر سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی1 25ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پروجیکٹ کے منصوبے ،اراضی کے حصول کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں اس پروجیکٹ کی زد میں آنے والے رہائشی مکانوں اور تجارتی عمارتوں کے مالکان کی باز آباد کاری اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔صوبائی کمشنر نے  باز آبادکاری عمل میں سرعت لانے اور التوامیں پڑے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نقاش پورہ ،خانیار ،شاہ محلہ نواب بازار اور سیمپورہ میں منصوبے پر آرہی رکاوٹیں کودور کرنے کیلئے متعلقین کو اعتماد میں لیکر ایک جامع پروگرام بنایا جائے۔اس موقعہ پر انہوں نے سرکیولر روڈ پروجیکٹ کے ایس ای کو ہدایت دی کہ متعلقین کے ساتھ معاملات کو آپس میں نمٹایا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ جہاں منصوبے میں رکاوٹیں پیدا ہورہ

مشیربصیر خان کانشاط باغ کا دورہ ،رہنما خطوط پر سختی عمل کی ہدایت

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل پبلک پارکوں میں کووڈ 19 رہنما خطوط کی سختی سے عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس کا اظہار نشاط باغ کے معائینے کے دوران کیا ۔ اُن کے ہمراہ محکمہ باغبانی کے کمشنر سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے بُدھوار کو پارکیں اور باغات عام لوگوں کیلئے کھول دی تھیں ۔ نشاط باغ کے دورے کے دوران مشیر خان نے لوگوں کو ان مقامات کے اندر اور باہر تمام کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل پیرا رہ کر ماسک پہننے ، ہاتھوں پر سینی ٹائیزر استعمال کرنے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط اہم ہے اور احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکام قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے افسروں کو باغات میں صحت سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی ہدایت دی ۔  

ہیلتھ ایڈوائزری نظر انداز

سرینگر//شہر سرینگر اوروادی کے دیگر علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو اگرچہ بحال کردیا گیا تاہم ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل جانے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ وادی کشمیر میں ایک طرف جہاں کووڈ19نے اپنا جال پوری طرح بچھادیا ہے اور کورونامعاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھ رہی ہے ۔ اس بیچ سرکار کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو بھی کئی شراط پر بحال کیا گیا ہے جن میں مسافر گاڑیوں، سومو اور دیگر گاڑیوں میں سماجی دوری برقرارکھنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کیلئے ماسک کا استعمال بھی لازمی بنایا گیا ہے تاہم ٹرانسپورٹروں کی جانب سے محکمہ ہیلتھ کی ایڈوائزری کو بالائے طاق رکھا جارہا ہے۔ شہر میں کئی روٹوں پر اگرچہ سومو سروس جزوی طور بحال ہوئی ہے تاہم گاڑیوں میں مسافروں کو پرانے طریقے سے ہی سوا

کرسو راجباغ بنڈ پرآوارہ کتوں سے آبادی خوفزدہ

سرینگر//کرسو راجباغ بنڈ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کرسو راجباغ بنڈ اور اس کے گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف راہ گیروں  کا قافیہ حیات تنگ ہوا ہے بلکہ آوراہ کتوں کے حملوں کا ڈر ہونے کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی لوگوں کو کتوں سے نجات دلانے میںناکام رہا ہے۔انہوںنے بتایا کہ علاقہ میں آوارہ کتے جھنڈ کی صورت میں موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے کرسو بنڈ پر کوئی بھی شخص اکیلے چلنے کی جرات ہی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ بچے گھروں سے باہر نکلتے ہی انتہائی خوف زدہ ہوجاتے ہیںکیونکہ ہر بار انہیںکتوں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے۔لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ انسانوں کو کتوں سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ع

۔1898میں قائم سری پرتاپ لائبریری

 سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعہ کوایس پی ایس لائبریری سرینگر کا دورہ کیا تاکہ قارئین کو دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی جا سکے ۔مشیرنے لائبریری احاطے میں ریڈنگ روم ، سینئر سٹیزنز سیکشن کے علاوہ بچوں کی گیلری کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ کہ وہ طلباء اور قارئین کیلئے درکار کتابوں اور دیگرمواد کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔لائبریری کے اپنے دورے کے دوران مشیر کا کہنا تھا کہ یہ اسکالروں اور محققین کے لئے ایک بہت بڑا اثاثہ اور انکیوبیشن سینٹر ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کے مناسب کام اور دیکھ بھال کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لائبریری کے مناسب کام کے لئے انجینئرنگ کا کوئی بھی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ایس پی ایس لائبریری ، جو سن 1898 میں قائم ہوئی ، انگریزی ، اردو ، عربی ، فارسی ، سنسکرت ، ک

فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح

سرینگر// زراعت اور باغبانی محکموں کے پرنسپل سیکریٹری  نوین چودھری نے کل فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیریو ٹی کے تمام میوہ اور سبزی مارکیٹ اب پین انڈیا پورٹل کے ساتھ مرحلہ وار طریقوں سے جڑ جائیں گے ،۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ امام الدین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کی بدولت منڈیوں میں میوہ کی اصل ضرورت اور طلب ،قیمت کا وقت پر پتہ چل جائے گا اور میورہ اگانے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر میوہ اور پھلوں کی خرید و فروخت سے جڑے افراد  نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کے اس پورٹل سے اصل قیمتوں کا پتہ لگا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب کسان ای مارکیٹ سے جڑ جائیں گے تو انہیں ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا جس کے تحت ہی وہ مستقبل

سبکدوش ایس آر ٹی سی ملازمین کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے گزشتہ2برسوں کے دوران سبکدوش ہوئے ملازمین نے سبکدوشی کے تحت حاصل مراعات کے مطالبے کو لیکر کل پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔ جمعرات کو بیسوں ایسے ملازمین جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپریل2019سے جو بھی ملازمین ایس آر ٹی سی سے سبکدوش ہوئے، انہیں ریٹائرمنٹ کے تحت حاصل مراعات نہیں دیے گئے۔احتجاجی سبکدوش ملازمین نے کہا کہ نا ہی انکی ’’ رخصتی سے متعلق تنخواہ‘‘ اور گریجوٹی کو بھی تک واگزار نہیں کیا گیا۔احتجاجی سابق ملازمین میں شامل الطاف حسین مکایہ نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سال گزشتہ کے دوران سی پی فنڈ جمع نہ کرنے کے نتیجے میں انکا سی پی فنڈ بھی واگزار نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سبکدوش ملازمین ہے اور انہیں سبکدوشی کے بعد پینشن کی سہولیات بھی حاصل نہیں ہے جبکہ آمدنی کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا

جمعیت کے دیرینہ رکن کے انتقال اور کئی نو جوانوں کی غر قابی پر اظہار رنج و غم

 سرینگر//جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے جمعیت کے سر کردہ رکن اورمعروف تاجر شیخ عبدالعزیز آف بٹہ مالو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملت و جماعت کے حوالے سے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے وہ ذہین و فطین منتظم اور بیدار مغز رکن جمعیت تھے علماء و فضلا سیان کا تعلق مثالی تھا وہ سلفیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بھی بہ انداز احسن اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ بیان میں ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی عطائیگی کی دعائیں کی گئیں۔ادھر آئے روزکئی نوجوانوں کی غرقابی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے پالہ پورہ کے دو نوجوانوںزاہد فاروق راتھر اور راشد احمد خان کے والدین اور دوسرے غرقاب ہونے والے عزیزوں کے لواحقین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان نوجوانوں

کرغستان میں 100سے زائد کشمیری طلاب درماندہ

سرینگر//کرغستان میں درماندہ طلاب کے والدین نے سرینگر میں بدھ کو وحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا۔وسط ایشائی ملک کرغستان میں درماندہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے100سے زائد طلاب واپسی کے انتظار میں ہیں۔کرغستان کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم درماندہ کشمیری طلاب کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ واپسی کے معاملے پر ناامید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ8جولائی کو کرغستان میں درماندہ شہریوں کی واپسی کیلئے وندھے مشن کے تحت اڑان کا شیڈول مرتب کیا گیا تھا،تاہم اس میں انکے بچوں کو جگہ نہیں ملی،جس کے نتیجے میں طلاب کے رشتہ دار سخت تذبذب میں مبتلا ہوگئے۔ پریس کالونی میں طلاب کے والدین نے احتجاج کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید تھے کہ انکے بچے دیر سے ہی ،مگر گھروں کو لوٹیںگے تاہم اب کسی بھی پرواز کا شیڈول نہیں ہے،جس کی وجہ سے وہ ناامید ہوگئے ہیں۔بانڈی پورہ کے شادی پورہ سے

زیرو برج پر چبوتروں کی توڑ پھوڑ

سرینگر//شہر سرینگر کے راج باغ اور ریڈیو کشمیر کے نزدیک دریائے جہلم پر زیرو برج پردل کو موہ لینے والی ایک خاص قسم کی لکڑی پر نقشہ نگاری کر کے یہاں موجودتین ہٹوں(چبوتروں) کو حالیہ لاک ڈون کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے،جس میں ان کمروں کے پنجرے والی کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ،دروازوں کو باہر نکالا گیااوراس طرح اس پل پر بنے ان چبوتروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یہاں موجود چند لوگوں نے بتایا وہ پل پر شوق سے بیٹھنے کے لئے آتے ہیں، تاہم اب کی بار وہ تین ماہ کے بعد آئے ہیںاور وہ یہ دیکھ کر دھنگ رہ گئے کہ لکڑی سے بنے ان خوبصورت چبو تروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔لکڑی سے بنے ان خوبصورت کمروں کے دروازے ٹوٹ جانے کے بعد کتوں نے یہاں اپناقیام گاہ بنا لیا اور لوگ بھی غلاظت یہاں ہی ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کوئی اب بیٹھ بھی نہیں کر سکتا ہے۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا اس جگہ پر ہر موسم

میونسپل میئرکے انتخاب کا بِگُل بج گیا

سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میئر کے عہدے سے جنید عظیم متو کو ہٹانے کے بعد خالی کرسی کو پُر کرنے کیلئے14جولائی کو انتخابات عمل میں لا جارہے ہیں۔سرینگر مونسپل کارپوریشن نے میئر کے انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کی،جس کی رئو سے14جولائی کو میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ایس ایم سی سیکر یٹری کی جانب سے جاری کی گئی انتخابی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن قانون مجریہ2000کے دفعہ 36کے مطابق  ’’جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ( بزنس طرز عمل ) نفاذ 2005 ضابطہ 6 کے کے تحت ایس ایم سی میئر کیلئے انتخابی نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل میںلایا جائیگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے فارم سیکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے 9 سے 10جولائی 2020 کوصبح11بجے اورشام4بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغ

سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری، نوگام میں منشیات فروش اور 2قمار باز گرفتار

سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے نوگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن نوگام کی پولیس پارٹی نے پہرو چوک کے نزدیک ایک شخص کو بیگ لیکر مشتبہ حالت میںپاکراسے رکنے کو کہا مگر پولیس کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ کر اُس کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سوپاسمو پارکزم 92 کپسول ، کوڈین 20 بوتلیں اور 300  گرام چرس بر آمدکرکے ضبط کی ۔منشیات فرو ش کی شناخت محمد الطاف شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کانہامہ نوگام سرینگر کے بطورہوئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن نوگام سرینگر اس کے خلاف کیس ایف آئی ار نمبر107/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے برٹش اسکول نوگام میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2قمار بازوں کو گرفتار کیا اور داو پر لگائی گئی

مزید خبرں

 غرقاب ہوئے دوسرے نوجوان کی نعش بر آمد  نور باغ کی فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار غلام نبی رینہ سرینگر//گاندربل کے کنگن علاقے میں اتوار کو نالہ سند ھ میں غرقاب ہوئے سرینگر کے دوسرے نوجوان کی نعش بدھ کو بر آمد کرلی گئی جس کے ساتھ ہی نور باغ میں ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی اور ماحول سوگوارہوا۔گاندربل کچہ پورہ کنگن میں سندھ نالہ میں نہانے کے دوران سرینگر کے دو نوجوان اتوار کو غرقآب ہو ئے تھے ۔ دونوں نوجوانوں کو غرقآبی کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی غوطہ خوروں نے لڑکوںکو دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا اور سوموار کی صبح ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھ کی صبح دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی اور بدھ ک

چھانہ پورہ، بمنہ اور پی سی ڈیپو ، آج اور کل بجلی بند رہے گی

سرینگر//8جولائی بروز بدھ چھانہ پورہ کے 11کے وی فیڈر3میں دن کے ڈیڑھ بجے سے سہ پہر ساڑھے 5بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔مذکورہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی جارہی ہے۔ اسی طرح 11کے وی 4اور 5فیڈرس چھانہ پورہ رسیونگ سٹیشن میں 9جولائی کو صبح 11بجے سے بعد دوپہر ایک بجے تک متعلقہ علاقوں میں بجلی سپلائی  بند رہے گی۔ نئے بجلی کے کھمبے لگانے کی وجہ سے 11کے وی فیڈر 1ریسونگ سٹیشن پی سی ڈیپو میں بھی 9جولائی کو صبح 11بجے سے دن کے ایک بجے تک بند رہے گی۔رسیونگ سٹیشن بمنہ سکنڈ کے فیڈر 2اور 5کے علاقوں میں 9جولائی کو ہی صبح 10بجے سے 12.30تک بند کی سپلائی بند رہے گی۔  

تازہ ترین