ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف سرینگر میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

سرینگر// پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جہاں ملک بھر میںاپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں سرینگر میں بدھ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) نے احتجاج کیا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کی مانگ کی ۔پریس کالونی میں ہاتھوں میں بینر لئے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کچھ دیر تک نعرے لگائے اور کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںگذشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب آئے روز ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام شہری پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور لوگوں کو راحت دی جائے۔  

ڈلگیٹ میں دکانداروں اورسبزی فروشوں کیخلاف کارروائی

سرینگر//بازار کمیٹی ڈلگیٹ کی پہل کے بعدمحکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے بدھ کو ڈلگیٹ ،درگجن اوربچھوارہ کے بازاروں میں اچانک چیکنگ کرکے گلی سڑی سبزیاں ومیوہ جات فروخت کرنے والو ں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی۔ معلوم ہواکہ بازار کمیٹی ڈلگیٹ سری نگرکی جانب سے گراں بازاری اورناجائز منافع خوری کیخلاف چھیڑ ی گئی مہم کے بعداس پورے علاقہ میںقصابوں نے اپنے دکانات گزشتہ کئی دنوں سے بندرکھے ہیں کیونکہ وہ منہ مانگے داموں پرگوشت فروخت کرنے پربضد ہیں ۔بازار کمیٹی کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ ہم نے قصابوں سے کہاتھاکہ وہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پرہی گوشت فروخت کریں لیکن قصاب 650روپے فی کلوکے حساب سے گوشت فروخت کرنے پربضد رہے ،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے قصابوں کوایسا کرنے سے منع کیاتوانہوں نے لوگوں کوپریشان کرکے منہ مانگے داموں پرگوشت خریدنے پرمجبور کرنے کیلئے اپنے دکانات مق

سید حمید پورہ نواب بازارمیں پینے کے پانی کی قلت سے آبادی پریشان

سرینگر// نواب بازارمیں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی نے بتایا کہ سید حمید پورہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمیوں کے ان ایام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تمام نل خشک ہیں ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔محمد اشرف نامی شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایاگیا تاہم پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی ضرورت زندگی کا ایک اہم جز ہے تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے ۔مق

سرینگر کے کچھ علاقوں میں کل بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر// سپرانٹینڈنگ انجینئر آپریشنز اینڈ مینٹنس سرکل 2سرینگر کی طلاع کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی کھمبوں کو نصب کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایکزپشن ریسوینگ اسٹیشن سرینگر کے فیڈر نمبر3کے تحت جن علاقوں کو بجلی سپلائی ہورہی ہے ،ان علاقوں میں 3جولائی (جمعہ ) کو صبح7بجے سے صبح ساڑھے10بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔  

چھانہ پورہ میں4قمار باز گرفتار

سرینگر //سرینگر پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چوکی پولیس آفیسر چھانہ پورہ سرینگر کی قیادت اور ایس پی ساوتھ اور ایس ڈی پی او صدر سرینگر کی نگرانی میںارم لین چھانہ پورہ میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر وہاں4 جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 14040 روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پرہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر  174/2020  متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاگیا۔    بمنہ میں چوروں نے آلٹو گاڑی اُڑا لی   سرینگر //عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے ایک آلٹو گاڑی اڑا لی ۔پولیس نے اس سلسلے میں شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے عابد علی خان ساکن کرناہ کی آلٹو گاڑی زیر نمبر JK09B/6408جو اس نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر پ

جسٹس ماگرے کا شالیمار، ہارون میں ابزرویشن ہومز کا معائینہ

سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جونائیل جسٹس کمیٹی کے چئیر مین جسٹس علی محمد ماگرے نے کل شالیمار میں اطفال گھر اور ہارون میں ابزرویشن ہوم کا معائینہ کر کے ان اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ پرنسپل مجسٹریٹ سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ کمیٹی کے چئیر مین نے ابزرویشن ہومز کے معائینے کے دوران وہاں قیام پذیر بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر و عافیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہومز میں قیام پذیر بچوں کی مناسب تعلیم ، جسمانی سرگرمیوں بشمول انڈور و آوٹ ڈور کھیل کے علاوہ انہیں صحت سہولیات ، کونسلنگ ، تفریحی سرگرمیوں ، سکل ڈیولپمنٹ ، کمپیوٹر ایجوکیشن بہم رکھنے کی ہدایت دی ۔ جسٹس ماگرے نے متعلقہ افسروں کو بچوں کو اپنے معاملات کو بہتر طور پیش کرنے کیلئے مناسب قانونی ا

کوٹھی باغ پولیس کی مہم،راہ گیروں میں ماسک تقسیم

 سرینگر// عالمی وباءکرونا وائرس کے پھیلاﺅمیں تیزی کے بیچ لال چوک میںپولیس نے ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کرتے ہوئے عوام کو اس کے استعمال سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی۔سوموارکوایس ایچ او کوٹھی باغ کی سربراہی میں پولیس نے ریذیڈنسی روڈ ، پریس کالونی،ریگل چوک،لال چوک اور ملحقہ علاقوں میں راہگیروں اور دیگر لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ اس دوران پولیس اہلکارموٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کو ماسک کے استعمال کی اہمیت سے متعلق جانکاری بھی فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کی صورت صرف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

سائبر پولیس کی کارروائی | 16موبائل فون ضبط

 سرینگر//سائبر پولےس اسٹےشن سرےنگر نے لاکھو ں روپئے مالےت کے 16موبائےل فون ضبط کرکے تمام تر ضروری لوازمات کے بعد حقےقی مالکان کے حوالے کئے ۔سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر زون سرےنگر نے 16عدد موبائےل فونوں کو وادی کشمےر کے مختلف جگہوں سے برآمد کیا جوکہ حالےہ کچھ مہےنو ں سے گم ہوگئے تھے۔ سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر زون کوموبائےل فون کی گمشدگی کے بارے مےں وقت پر وقت پر کئی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔آئی جی پی کشمےر وجے کمار کے ہداےات پر سائبر پولےس اسٹےشن کشمےر نے وادی کشمےر کے عوامی جانکاری کےلئے مختلف کےمپوں کا انعقاد کےا تاکہ عام لوگ آن لاےن دھوکہ بازوں کے ہاتھوں سے بچ جائے ۔اسی دوران کل سائبر پولےس سرےنگر نے مختلف کمپنےوں کے سولہ عدد موبائےل فون برآمد کرکے ضبط کرنے کے بعد حقےقی مالکان کے حوالے کئے۔  

منشیات سے چھٹکارا | عید گاہ میں تربےتی پروگرام منعقد

سرینگر//ےوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ رےہبلٹےشن سنٹر عیدگاہ میںمنشیات کے خلاف دن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں کالج کے این ایس ایس سے وابستہ30رضاکاروں ،کالج سٹاپ اور این ایس ایس کارڈی نیٹر نے شرکت کی ۔پولیس کے انسداد منشیات سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظفر احمد خان نے اپنے خطاب کے دوران بتاےاکہ معاشرے مےں منشےات کی روک تھام کےلئے ہر کسی فرد کو اپنا رول نبھاناہے تاکہ اس بدعت کو جڑ سے پھینک دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وباہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور اگر معاشرے کے ہر طبقے سے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا رول ادا نہ کےا تو وہ وقت دور نہےں جب یہ اےک سنگےن رخ اختےا کرے گی۔

بمنہ میں نوجوان کی خود کشی

سرینگر// بمنہ علاقے میں زیر تعمیر زچہ بچہ اسپتال میں ایک25برس کے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا کر اپنی زندگی خاتمہ کیا۔ معلوم ہے کہ مذکورہ نوجوان نے اسپتال کی دوسری منزل میں خود کو مبینہ طور پرپھانسی پر لٹکایا تھا۔نوجوان کی شناخت الطاف احمد گوجر ولد بشیر احمد گوجر ساکن آری پل ترال کے بطور ہوئی۔پولیس نے واقعے کی نسبت اطلاع ملنے کے بعد جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لیا اور واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

دیوار سے گر کر زخمی ہوا نوجوان ہسپتال میں فوت

سرینگر//شادی کی تقریب کے دوران بمنہ میں دیوار سے گر کر زخمی ہواصفا کدل کا نوجوان کل ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔بمنہ میں اتوار کو شادی کی تقریب کے دوران 35 سالہ بلال احمد خان ولد علی محمد ساکنہ ناوپورہ صفاکدل اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ دیوار پر چڑھ کر کام میں مصروف تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سر کے بل نیچے گرپڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر جی وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا اور بعد میں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیااور کل صبح وہ فوت ہوا۔اس کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی،وہ گھر کا واحد کماو تھاجو اپنے پیچھے تین ماہ کی بیٹی،اہلیہ اور عمر رسیدہ والدہ کو چھوڑ گیا۔

مزید خبریں

شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام | ایس ڈی اے وائس چیرمین کی وقت پرتکمیل کی ہدایت سرینگر//سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیرمین نے’شہجار اپارٹمنٹس پروجیکٹ پر جاری کام میں سرعت لانے پر زور دیا ہے ۔کل یہاں ایس ڈی اے آفس میں متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروں کے ساتھ میٹنگ میں اس پروجیکٹ پر کورونا کی وجہ سے پڑے اثرات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وائس چیرمین نے مقررہ معیاد تک پروجیکٹ کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں اور ٹھیکداروںسے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹ مقررہ ڈیڈ لائین پر مکمل ہو اورٹھیکداروںنے اس پر حامی بھر لی۔     شالہ ٹینگ میںفوج کی طرف سے عطیہ خون کا کیمپ منعقد  سرینگر//فوج کی طرف سے شالہ ٹینگ میں عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا تاکہ کرونا لاک ڈاﺅن کے بیچ مقامی سطح پر صحت کی نگہداشت اور سہولیات میں ا

اراضی وقف کرنے والوں کا پریس کالونی میں احتجاج | 6جولائی کو محکمہ جل شکتی کے پروجیکٹوں کو مقفل کرنے کی دھمکی

سرینگر/ محکمہ آب رسانی(جل سکتی) پروجیکٹوں کیلئے زمین وقف کرنے والے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو6 جولائی کو پروجیکٹوں کو مقفل کریں گے۔ پریس کالونی میں  پی ایچ ای محکمہ کے پروجیکٹوں کیلئے اراضی وقف کرنے والے لوگ نمودار ہوئے اور نعرہ بازی کی۔ اراضی وقف کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے سرکارکو مختلف پروجیکٹوکی تعمیر کیلئے اراضی وقف کی ہے،جبکہ محکموں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اراضی وقف کرنے کیلئے انہیں یا انکے نزدیکی رشتہ داروں کو محکموں میں تعینات کیا جائے گا،تاہم حال ہی میں جو ایس آر ائو منظر عام پر آیا،وہ انہیں ان محکموں میں تعیناتی کرنے سے محروم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آب رسانی(پی ایچ ای)  میں587لوگ اراضی وقف کرنے کی پاداش میں انہیں تعینات کرنے کے منتظر ہیں،جبکہ اسی محکمے میں اسی پالیسی کے تحت پہلے ہی861امیدواروں

ملک صاحب گوجوارہ علاقے میںپانی کی قلت | گرمیوں کے ایام میںآبادی شدید مشکلات سے دوچار

سرینگر//شہر خاص کے ملک صاحب گوجوارہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی متاثر ہے۔آزاد احمد نامی شہری نے بتایا کہ گذشتہ برس نومبر سے علاقہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے اب صبح کے اوقات ایک دو گھنٹے تک پانی سپلائی ہورہا ہے تاہم مشکل سے ہی چند بالٹی پانی ہی لوگ جمع کر پاتے ہیں جو دن میں ہی ختم ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا ک

عالمی ماحولیاتی ہفتہ پر قومی سطح کے آن لائین پروگرام

سرینگر// عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میں  کے موضوع پر قومی سطح کا پروگرام  کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ سرینگر میں کل اختتام پذیر ہوا ۔یہ پروگرام آن لائین منعقد ہوا ۔ عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میںقومی سطح کے ان پروگراموں میں آن لائین کوئز مقابلہ ،مضمون نویسی مقابلہ ،پینٹنگ اور پوسٹر مقابلہ ،فوٹو گرافی مقابلہ اور نیشنل لیول سلوگن مقابلہ منعقد ہوئے ۔ان مقابلوں میں 397طلاب نے حصہ لیا ۔کوئز مقابلے میں ایس پی کالج کی قرت النسا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ الوسیس کالج ترشیور کے سرتھی ایس کمار نے دوسری اور جیولوجکل سروے آف پونے کے سرجیت ایس کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلے میں گورئمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر کے مشتاق الحق احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پینٹنگ مقابلہ میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فائین آرٹس کی ارتقا بزاز نے تیسری پوزیشن حاصل

پیر باغ علاقہ میں یکم جولائی کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر//پاور کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق نیو ائر پورٹ روڈ ہمہامہ میںقائم کئے گئے نئے 63کے وی سب ڈویژن کیلئے 11کے وی لائین جوڑنے کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 33کے وی ائر فورس لائین کے STD II کیلئے بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی ۔اس وجہ سے راولپورہ ائر فورس فیڈر سے پیر باغ علاقہ میں یکم جولائی کو صبح 10بجے سے صبح 10بجکر45منٹ پر بجلی منقطع رہے گی ۔اسی طرح پیر باغ فیڈ ر 1کی بجلی سپلائی صبح 10بجے سے ساڑھے11بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔  

فیض آباد کالونی نوگام میں نقب زنی | لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے گئے

سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام کی فیض آباد کالونی میں دوران شب نقب زنوں نے ایک مکان کے اندر گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے ہیں۔نوگام کی فیض آباد کالونی میں نقب زن دوران شب یونس سلیم شیخ  ولد مرحوم غلام قاد شیخ کے مکان میں گھس گئے اور ایک کمرے میں داخل ہو کر وہاں سے ایک صندوق میں رکھے گئے قریب پونے تین لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے۔یونس سلیم قومی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ ہیں۔یونس سلیم نے بتایا کہ یہ اس کالونی میں پہلی چوری نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی یہاں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لاکھوں روپے کی مالیت کے ساز وسامان کو چور اڑا لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے چوری کے مرتکبین کی تلاش شروع کی ہیں۔یو این آئی   

حضرت میر سید محمد ہمدانی ؒ کا یوم ولادت | ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ اور اُن کے فرزند حضرت میر محمد ہمدانیؒ خطہ کشمیر کو اسلام کے نور سے منور کیا اور اُن کے ہی احسانات کی وجہ سے اشاعت اسلام سے ملک کشمیر دین اسلام کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ صنعت و حرفت اور دستکاری بھی حاصل ہوئی اور اس طرح سے دین کی نعمت اور روزگار بھی اُن کی بدولت ہمیں نصیب ہوئی۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ نے اپنے والد بزرگوار انی اسلام کشمیر کے مشن کی آبیاری کرکے وسط اشیاء کے ساتھ ساتھ تبت، لداخ اور کشمیر میں 110 سے زائد مساجد، خانقاہیں تعمیر کروائے۔ جہاں اسلامی تعلیمات اور قرآن و احادیث کا درس عوام لوگوں تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کی تعمیر کردہ مساجد اور خانقاہیں اسلامی تہذیب و تمدن کے گہوارے ہیں اور ہمارے

سنڈے مارکیٹ پر کورونا کی مار، 3ماہ سے بند

سرینگر// وادی میں100دنوں سے زائد جاری کورونا بندشوں میں اگرچہ2ہفتہ قبل نرمیاں بھی لائی گئیں اور سرینگر میںمرحلہ وار طریقہ پر محدود کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن سنڈے مارکیٹ میں سناٹا رہا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ،جو ضلع آفات سماویٰ انتظامی اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں،نے شہر میں مشروط کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔حکم نامہ میں مرحلہ وار بنیادوں پر متبادل دنوں میں بازاروں کو کورونا گائڈ لائنز کے عین مطابق کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اتوار کے روز یہ کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی تاکید ہے۔ اتوار کو شہر میں تمام کارووباری ادارے مقفل رہے جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ بند ہے۔اس بیچ سنڈے مارکیٹ گزشتہ15ہفتوں سے کورونا لاک ڈائون کے نتیجے میں بند ہے اور اس کاروبار سے وابستہ سینکڑوں افراد بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ سنڈے بازار سے جڑے لوگوںنے کاروباری

اقلیتی طبقہ کی ذہانت سمت دینے کی ضرورت: پروفیسر طلعت

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی تربیتی اکادامی(آر سی اے) سے اپیل کی ہے کہ وہ تربیتی پروگراموں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلاب کی شرکت میں اضافے کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کریں۔انہوں نے اقلیتی فرقوں سے وابستہ نوجوانوں کی معقول تعلیم اور انڈین سیول سروس وتقابلی میدانوں کے علاوہ خدمات شعبہ کے قومی دھارے میں لانے پر زور دیا ہے۔’’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی تربیتی اکادمی کے فروغ کی ان کہی داستان‘‘ سے متعلق ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طلعت احمد نے سر سید احمد خان کے نظریہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے سر سید احمد خان کو برصغیر کے مسلمانوں اور اقلیتوں کیلے تعلیمی مشن مشعل راہ قرار دیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بطور طالب علم گزارے ایام کو یاد کرتے ہوئے پروفیسر طلعت احمد نے اُس تصور